اقتدار کا استحصال کرنے والوں کو رائے دہندے سبق سکھائیں گے: اڈوانی

نئی دہلی /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے کہنہ مشق قائد لال کرشن اڈوانی نے آج کہا کہ جو بھی اقتدار پر آیا، وہ اسے کھونا نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے خلاف بہترین تحفظ رائے دہندے کی شرانگیزی سے بچنا ہے۔ کرن تھاپر کے پروگرام میں اڈوانی نے کہا کہ جو لوگ اقتدار پر برقرار رہنا چاہتے ہیں، انھیں چاہئے کہ اقتدار کا استحصال نہ کریں، کیونک

منیش سیسوڈیہ کی کار کو رفتار سے زیادہ دوڑانے پر جرمانہ

نئی دہلی 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کی کار شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقہ میں مقررہ رفتار سے تیز دوڑتی ہوئی پائی گئی جس پر ٹریفک پولیس نے ان کے ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کھجوری خاص چوک علاقہ میں ڈیوٹی پر متعین ٹریفک پولیس اہلکار رفتار کا پتہ چلانے والے آلہ کے ساتھ موجود تھا اور اس نے پتہ چلای

صدر جمہوریہ کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد

حیدرآباد 19 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ملک کے مسلمانوں کو مقدس ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے پیام مبارکبادی میں کہا کہ وہ ملک کے تمام مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انتقال

حیدرآباد /19 جون ( راست ) جناب محمد خواجہ عرف خواجہ بھائی فرزند جناب شیخ نظام الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد محی الدین روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9966111746 پر ربط پیدا کریں ۔

چاند کے ساتھ آج سیارہ زہرہ اور مشتری کا سامنا

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر پلانیٹری سوسائٹی انڈیا رگھو نندن کمار نے بتایا کہ 20 اور 21 جون کے درمیان چاند کے ساتھ سیارہ زہرہ اور مشتری کا حسین سامنا ہوگا ۔ یہ منظر سادہ آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ آنکھوں کو خیرہ کرنے والے اس منظر میں سیارہ زہرہ کی چمک تیز روشنی کی مانند ہوگی جبکہ مشتری مدھم دکھائی دے گا۔

یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے، 10 جاں بحق

صنعا ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے یمن میں آج شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 10 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ اس دوران بین الاقوامی اداروں نے کہ ہیکہ لاکھوں یمنیوں کو لاحق بدترین انسانی المیہ سے بچانے کیلئے 1.6 ارب امریکی ڈالر کی امداد درکار ہے۔ یمنی شاہدین نے

سڑک حادثات میں سات افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں اندرون 24 گھنٹے پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 7 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک و دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک دو افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ گیس سلینڈر سے لدی لاری نے انھیں روند دیا۔ ہولناک حادثہ کے سبب ان دونوں کی شناخت فی الحال ن