کے سی آر نے خانگی میڈیکل کالجس کو لوٹ کا لائسنس دیدیا : کانگریس

حیدرآباد 22 جون ( آئی این این ) کانگریس مقننہ پارٹی کے وہپ اے سمپت کمار نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خانگی میڈیکل کالجس کو داخلوں کے نام پر والدین اور طلبا سے پیسہ بٹورنے کا لائنسنس دیدیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمپت کمار نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے تمام مینجمنٹ کوٹہ نشستوں کو یکجا کرکے 35 فیصد پر مشتمل ایک پ

آلودگی سے بلدیہ کے سینئر عہدیداروں کو مطلع کرنے اپیل

حیدرآباد 22 جون ( آئی این این ) جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے دونوں شہروں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صنعتی آلودگی ‘ گاڑیوں سے پھیلنے والی آلودگی ‘ کچرا وغیرہ جلائے جانے سے پھیلنے والی آلودگی وغیرہ کے سلسلہ میں بلدیہ کے سینئر عہدیداروں کو مطلع کرنے کی ذمہ داری قبول کریں۔ ایسی آلودگی سے شہریوں کیلئے صحت کے مسائل پیدا ہو

آندھرا کے مزید چھ مچھیرے سمندر میں لاپتہ ‘ تلاشی مہم جاری

مچھلی پٹنم 22 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے چھ لاپتہ مچھیروں کی تلاش کیلئے کوسٹ گارڈ اور میرین پولیس کی مدد طلب کی ہے ۔ یہ مچھیرے گذشتہ ہفتے خلیج بنگال میں جانے کے بعد سے لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ آندھرا پریش کے محکمہ فشریز کے ڈپٹی ڈائرکٹر ٹی جئے راؤ نے کہا کہ 15 جون کوچھ مچھیرے مچھلی پٹنم سے خلیج بنگال میں گئے تھے ۔ دو دن بعد انہوں ن

بونال تہوار کے انعقاد کیلئے وسیع انتظامات : سرینواس یادو

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز)وزیر کمرشیل ٹیکسس مسٹر سرینواس یادو نے کہا کہ دونوں شہروں میں بونال تہوار کے منظم انداز میں انعقاد کیلئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انتظامات کے سلسلہ میں وزیر موصوف نے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا ۔سرینواس یادونے کہا کہ حکومت بونال تہوار کو ریاست میں سرکاری تہوار کے طور پر منظم کرنے

آندھرا میں ہر منڈل میں شراب کی دوکان قائم ہوگی

حیدرآباد 22 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج کہا کہ وہ ریاست کے ہر منڈل میں شراب کی ریٹیل دوکانیں اقئم کریگی تاکہ ملاوٹ والی شراب کے استعمال کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ حکومت نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پہلے ہی اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور ملاوٹ والی شراب کے بہاؤ کو روکنے اور صارف

شیخ پیٹ میں زیر تعمیر 5 منزلہ عمارت منہدم

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز)شیخ پیٹ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد شیخ پیٹ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ملبہ میں دبے ہوئے تین مزدوروں کو باہر نکالا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کیلئے ایک منزل کی اجازت حاصل کی گئی تھی اور غیر مجاز طور پر چار منزل تعمیر کئے گئے ۔عم

گاندھی ہاسپٹل کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر مریض کی خودکشی

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) گاندھی ہسپتال کی ساتویں منزل سے ایک زیر علاج مریض نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 40 سالہ شیو کمار متوطن مچھلی پٹنم تین دن قبل پیٹ کے عارضہ کے سبب دواخانہ میں شریک ہوا تھا ۔ شیو کمار کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا ۔اس نے کل رات دیر گئے اپنے وارڈ میں ہنگامہ آرائی کی تھی اور آج صبح ساتویں منزل کی کھڑکی سے چھلان

اسد قتل کیس ‘ مرتضی پہلوان اور چندرو کاکا گرفتار

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے روڈی شیٹر محمد مرتضی عرف مرتضی پہلوان اور اس کے ساتھی چندرو کاکا کو سید نثار حسین عرف اسد قتل کیس میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال 16 مارچ کو مرتضی پہلوان کی مبینہ ایما پر محمد جابر اور دیگر ساتھیوں نے سید نثار حسین کا حسن نگر میر عالم ٹینک کے قریب قتل کردیا تھا ۔ مرتضی گینگ

ویزاگ ایر پورٹ پر 63 کیلو سونا ضبط

حیدرآباد /چنائی 22 جون ( پی ٹی آئی ) سنگا پور اور ملیشیاء سے آنے والی تین فلائٹس کے مسافرین کے پاس سے تقریبا 63 کیلو سونے کو ویزاگ ایر پورٹ پر ضبط کرلیا گیا ۔ اس سونے کو اسمگل کر کے لایا گیا تھا ۔ ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلیجنس نے یہ کارروائی انجام دی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سینئر ڈی آر آئی عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتاتے ہوئے کہا

ٹیچر کو دھوکہ ، نائجرین باشندہ گرفتار

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) شہر کی ایک اسکول ٹیچر کو دھوکہ دینے کے الزام میں سائبر کرائم پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نائجریائی باشندہ اور ایک بمبئی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہے ۔ انسپکٹر سائبرآباد سائبر کرام محمد ریاض الدین نے بتایا کہ 36 سالہ بلال خان احمد خان دیشمکھ ساکن ممبئی کو گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے گچی باؤل

لڑکی کی عریاں تصویر کشی پر نوجوان کی پٹائی ، ملزم پولیس کے سپرد

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں مقامی عوام نے ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان ایک اپارٹمنٹ میں لڑکی کی عریاں تصویر کشی کر رہا تھا ۔ لڑکی جو باتھ روم میں موجود تھی ۔ یہ نوجوان جس کا نام انیل بتایا گیا ہے اس لڑکی کی عریاں تصویر کشی کر رہا تھا ۔ تاہم اس دوران لڑکی نے

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون (راست) جناب سید یسین بخشی ولد جناب سید صادق حسین بخشی سب انسپکٹر آف پولیس (موظف) کا بعمر 82 سال مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ایم سی ایچ کالونی (عنبرپیٹ) میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری باغ (عنبرپیٹ) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید