آلودگی سے پاک ماحول کیلئے شجرکاری ضروری

شادنگر /25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہرم پروگرام کو کامیاب بنانے کے ضمن میں شادنگر بلدیہ کی جانب سے بلدیہ شادنگر کے کونسل ہال میں شادنگر کے مقامی تاجرین کل جماعتی سیاسی قائدین مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین اور مقامی عوام کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے قائدین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے

مالیگاؤں دھماکہ :ملزمین سے نرمی کیلئے دباؤ : روہنی سلیان

ممبئی 25 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نیا تنازعہ پیدا کرتے ہوئے 2008 مالیگاوں بم دھماکہ کیس میں خصوصی پبلک پراسکیوٹر نے آج الزام عائد کیا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے مرکز میں نریندرمودی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد ان سے کہا تھا کہ وہ اس کیس میں ملزمین کے تعلق سے نرم رویہ اختیار کریں۔ ملزمین کے تعلق سے نرم رویہ رکھنے ان پر این آ

ہندوستانی نژاد امریکی بابی جندال کی صدارتی مہم کا آغاز

واشنگٹن ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی بابی جندال نے آج 2016ء کے صدارتی انتخابات کیلئے مہم جوئی کا عملاً آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف باتوں میں یقین رکھنے والے لیڈر نہیں بلکہ عمل کرنے میں زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ لہٰذا عوام انہیں دیگر صدارتی امیدواروں کی ’’کام کم باتیں زیادہ‘‘ کرنے والا امیدوار نہ سمجھیں۔ بابی جندال اگ

سمرتی ایرانی کی برطرفی کا مطالبہ ، دہلی میں احتجاجی مظاہرے

نئی دہلی۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے حکمران بی جے پی کے خلاف جاری مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک دن قبل دہلی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے روبرو تعلیمی قابلیت کے سلسلہ میں غلط حلف نامے داخل کرنے پر مقدمہ کی سماعت سے اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد کانگریس نے سمرتی ایرا

حدیث شریف

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں‘‘۔ (طبرانی، ابن حبان)

مولانا غلام رسول سعیدی اسلامی فلسفۂ عدل وانصاف

انصاف کے معنی لغت میں کسی چیز کے دو مساوی حصے کرنے کے آتے ہیں، اسی وجہ سے اسلامی عدل و انصاف کو بعض لوگ ’’اسلامی مساوات‘‘ یا ’’مساواتِ محمدی‘‘ سے بھی تعبیر کرتے ہیں اور اسی تعبیر سے ایک مغالطہ کا دروازہ کھلتا ہے، جب کہ بعض لوگ اسلامی مساوات یا مساواتِ محمدی کی تشریح طبقاتی مساوات سے کرتے ہیں اور یہ تشریح ایک مسلمان کو بتدریج اشت

حسن اخلاق کا کرشمہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’قیامت کے دن نامۂ اعمال میں اچھے اخلاق کافی وزنی ہوں گے‘‘۔ نماز، روزہ اور زکوۃ وغیرہ یہ سب دین کا ایک حصہ ہیں۔ چنانچہ ایک عورت کے بارے میں روایت ہے کہ وہ بہت زیادہ عبادت کرتی تھی، لیکن لوگوںکے ساتھ اس کا معاملہ اچھا نہیں تھا، جس کی وجہ سے لوگ اس سے ناراض رہتے، جب کہ دوسری عورت ایسی تھی، جو

انفیکشن، الرجی اور کمزوری کا علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

آج کل بار بار لوگوں کو انفیکشن اور الرجی جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پھر کسی وجہ سے جسم میں انتہائی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اگر ایسی صورتوں کا سامنا ہو تو درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔

رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت کی تائید کے لئے جو واضح نشانیاں نازل فرمائیں، ان سب کی عظمت و فضیلت مسلم، مگر قرآن مجید میں علمی کمالات و صفات، عظمت و جلالت اور انسانیت کے لئے جو فوائد و خصائص پوشیدہ ہیں، وہ انبیاء کرام علیہم السلام کو عطا ہونے والے معجزات میں سب نظر آتے ہیں۔ جس طرح اللہ تعالی کی ذا

روزے کے شرعی مسائل

روزہ نہ ٹوٹنے کی پانچ صورتیں : (۱) اگر روزہ یاد نہ ہو اور بھول کر کچھ کھا پی لے یا جماع کرے ۔ (۲) بے اختیار حلق میں غبار یا دھواں یا مکھی چلی جائے ۔ (۳) بے اختیار قئے ہوجائے اگرچہ منہ بھر ہو ۔ ( ۴) احتلام ہو جائے ۔ (۵) دانتوں سے خون نکل کر حلق میں پہنچ جائے مگر تھوک پر غالب نہ ہو تو ان تمام صورتوں میں روزہ نہیں ٹوٹتا ۔

حالت ِروزہ میں کسی چیز کا چکھنا

فقیہہ ملت حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، صدر مفتی جامعہ نظامیہ

سوال : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک روزہ دار نے پان یا تمباکو قصدامنہ میں چباکرتھوک دیا، مگر حلق کے اندر جانے نہیں دیا پھر کلی کرکے منہ صاف کرلیا۔
ایسی صورت میں اس کے روزہ کے متعلق شرعاً کیا حکم ہے ؟ بینوا تؤجروا

اسلامی اخلاق میں ’حیاء‘ کی نمایاں حیثیت

اگر ہم اسلام کے اخلاقی نظام کا جائزہ لیں تو کئی باتیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔ مثلاً
(۱) ایک یہ کہ اخلاق کی تعلیم، نبوت کی بنیادی تعلیمات میں شامل ہے، جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا ہے‘‘۔

اولمپک ڈے رن 2015ء کا حیدرآباد میں انعقاد

حیدرآباد ، 24 جون (ای میل ) اولمپک ڈے رن کا 29 واں ایڈیشن گزشتہ روز منگل کو منایا گیا۔ اس ایونٹ کا اہتمام تلنگانہ اولمپک اسوسی ایشن کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ اولمپک اسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے یہاں لال بہادر اسٹیڈیم (فتح میدان) میں صبح 8 تا 9 بجے کیا گیا۔ یہ رن شہر کے مختلف علاقوں جیسے نارائن گوڑہ، چارمینار، فتح میدان و دیگر سے شروع ہوئی ا

مانچسٹر ٹی 20 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرایا

مانچسٹر، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان مکمل سیریز کا واحد ٹی 20 میچ میزبانوں نے مہمانوں کو 56 رنز سے شکست دے کر اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ میچ گزشتہ روز اولڈ ٹرافورڈ کرکٹ گرائونڈ مانچسٹر میں کھیلا گیا، جہاں اوئن مورگن زیرقیادت انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 191/7 اسکور کئے، جس می

عامر خان کا خوف، مے ویدر کا مقابلے سے انکار

واشنگٹن ، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ناقابل شکست رہنے کے شوقین امریکی باکسر مے ویدر ایک بار پھر عامر خان سے ڈر گئے۔ گزشتہ ماہ ’فائٹ آف دی سنچری‘ جیتنے والے امریکی باکسر نے پاکستانی نژاد باکسر سے مقابلے کا امکان مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں فلپائن کے مینی پیکیاو کو شکست دینے کے بعد فلائیڈ مے ویدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر می

سویڈن اوشن ریس ابوظہبی کے اتھلیٹس نے جیت لی

سویڈن، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے ساحل پر منعقدہ اوشن ریس ابوظہبی نے جیت لی۔ کشتی ران ٹیموں نے خوب اپنا زورِ بازو دکھایا۔ نیلگوں پانیوں پر بادبانی کشتیوں کے زبردست مقابلے ہوئے۔ آخری مرحلے میں پہنچنے والی والو اوشن ریس میں کشتی بانوں نے خوب جوش و جذبہ دکھایا۔ ابوظہبی اوشن ریسنگ ٹیم نے سب سے پہلے فِنشنگ لائن عبور کر کے فتح سمیٹی

ڈرون ریسنگ آسٹریلیا میں تیزی سے مقبول ہونے لگی

سڈنی، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک زمانے میں ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جنگی اور جاسوس طیاروں تک محدود تھا۔ پھر یہ ٹکنالوجی عسکری حدود سے نکل کر عوامی حدود میں داخل ہو گئی۔ اور اس کا استعمال عام ہوتا چلا گیا۔ اب ڈرون طیاروں سے مختلف کام لئے جا رہے ہیں۔ اور تو اور اب ’ڈرون ریسنگ‘ بھی شروع ہو گئی ہے۔ نام سے آپ کو ان