پانی کے سمپ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق تین سالہ پرنیتا جو کشن نگر علاقہ کے ساکن راجو کی بیٹی تھی ۔ کل یہ لڑکی کھیل کے دوران پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس بیگم پیٹ مصروف تحقیقات ہے۔

تاسیس تلنگانہ کی ہفتہ طویل جشن کا آج آغاز

حیدرآباد۔یکم جون ( این ایس ایس ) ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کا پہلا سالانہ یوم تاسیس 2جون منگل کو ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر منایا جائے گا ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ یوم تاسیس کے سات روزہ جشن کے موقع پر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں تہذیبی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری ک

ٹی آر ایس کے 5اور کانگریس کی ایک امیدوار منتخب

حیدرآباد ۔ یکم جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز ـونسل کی چھ مخلوعہ نشستوں پر آج منعقدہ انتخابات میں حکمراں ٹی آر ایس کو پانچ ‘ اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کوایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ ٹیآر ایس کے امیدوار کڈیم سری ہری ‘ تملاناگیشور راؤ ‘ بی وینکٹیشورولو ‘ این ودیا ساگر اور کے یادوا ریڈی ان انتخابات میں کامیاب ہوئے ۔ کانگریس

اقلیتوں کیخلاف امتیاز یا تشدد ناقابل معافی

نئی دہلی ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ کے خلاف امتیازی رویہ یا تشدد برداشت نہیں کریں گے ۔ انھوں نے سنگھ پریوار قائدین کے مخالف اقلیتی تبصروں کو نامناسب اور غیرضروری قرار دیتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کے بڑھتے واقعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے یو این آئی کو دیئے گئے انٹ

بیف پر اکثریتی فرقہ کے جذبات کا احترام کیا جائے : نجمہ

نئی دہلی ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں بڑے گوشت پر امتناع کی مدافعت کرتے ہوئے وزیراقلیتی اُمور نجمہ ہبت اﷲ نے آج کہا کہ اکثریتی فرقہ کے احساسات کا احترام کیاجانا چاہئے جو گائے کے ساتھ خصوصی تعلق رکھتی ہیں ۔ انھوں نے کانگریس پر اقتدار میں رہتے ہوئے صرف اقلیتوں کی خوشامد کاالزام عائد کیا ۔ انھوں نے پیشرو

گرمی سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,338

نئی دہلی ۔ یکم جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں گرمی کی لہر کے باعث مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2,338 ہوگئی ہے ، تاہم بعض مقامات بشمول دہلی میں عوام نے راحت کی سانس لی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا اور ہلکی بارش ہوئی ۔ دہلی میں درجہ حرارت جو کل 40.6 تھا آج کم ہوکر 37 ڈگری سیلسیس تک پہونچ گیا۔ آندھراپردیش میں گرمی کے باعث آج مزید 42افراد فوت ہوئے ۔

موبائیل ‘ہوٹل کا کھانا اور سفری اخراجات مزید مہنگے

نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہوٹل کا کھانا ‘موبائیل فون کا استعمال اور فضائی و ٹرین سفر آج سے مہنگے ہوگئے جبکہ حکومت نے خدمات ٹیکس کی شرح میں 14 فیصد اضافہ کردیا ۔ سرویس ٹیکس کی شرح 12.36 فیصد بشمول تعلیمی سیس تھی جسے اب 14 فیصد کردیا گیاہے۔ اس پر آج سے عمل آوری ہوگی۔ خدمات ٹیکس تمام خدمات پر سوائے چھوٹی منفی فہرست کے عمل آوری کی جاتی

اقلیتوں کیلئے مختص فنڈس کو سیاسی دلالوں نے لوٹ لیا

نئی دہلی یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج سیاسی سیکولر سٹوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں اقلیتوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے اور سیاسی مفادات کیلئے گمراہ کرنے سے باز رکھنے کی ضرورت ہے ۔ کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے الزام عائد کیا کہ آزادی کے بعد سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے

ر100 راہول گاندھی ایک نریندر مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتے

ممبئی۔یکم جون( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت کو سوٹ بوٹ کی سرکار کا طعنہ دینے پر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ یہ حکومت سوٹ کیس سرکار سے بہتر ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی بلند لہر کا100راہول گاندھیوں سے تقابل نہیں کیا جاسکتا ۔ پارٹی نے یہ نشاندہی کی کہ سیاسی مصروفیات سے رخصت کے بعد راہول