مانسون کیرالا تک پہنچ گیا

نئی دہلی ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سالانہ مانسون کی بارشیں جمعہ کو جنوبی ہند میں ساحل کیرالا تک پہنچ گئی، جو توقع سے پانچ یوم تاخیر
سے ہوا ہے، دفتر موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون کی اگلے 48 گھنٹوں میں کرناٹک، ٹاملناڈو، رائلسیما اور ساحلی آندھرا و شمالی مشرقی ہند میں پیشرفت متوقع ہے۔

انتقال

حیدرآباد۔5جون(راست) محترمہ حشمت النساء بیگم عرف نواب بیگم زوجہ سید اقبال علی مرحوم ساکن کوٹلہ عالیجاہ چنبیلی کا منڈوا کا 5 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جناز مسجد وفاخاں چنبیلی کا منڈوا کوٹلہ عالیجاہ میں 6 جون کو صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد عمر فاروق ؓ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان سید صفدر اقبال‘

شمس آباد کے ہوٹل پر دھاوا غیر قانونی شراب ضبط

شمس آباد 5 جون (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس نے ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر فروخت کی جارہی شراب کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق ستیم راگھویندر نامی 33 سالہ شخص جو شاہ پور میں ایک ہوٹل چلارہا تھا، پولیس نے کل رات اس کی ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے 64 شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا۔

اراضی تنازعہ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) اراضی تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس میڑچل کے مطابق 45 سالہ مادھو ریڈی جو میڑچل میں رہتا تھا، ان کے خاندان میں اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اور معاملہ کورٹ میں زیردوران ہے۔ تاہم اراضی کے مسئلہ پر دلبرداشتہ اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

بوتسہ ستیہ نارائنا کانگریس سے معطل

حیدرآباد /5 جون ( پی ٹی آئی ) کانگریس نے آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر بوتسہ ستیہ نارائنا کو ’ مخالف پارٹی سرگرمیوں ‘ کے سبب آج معطل کردیا ۔ ستیہ نارائنا جو متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کمیٹی کے آخری صدر تھے ۔ انہیں مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب معطل کیا گیا ہے ۔

نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دیکر کیشپ سیمی فائنل میں

جکارتہ ۔5 جون۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پروپلی کیشپ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ایک بیاڈمنٹن کھلاڑی چن لانگ کو شکست دیکر انڈونیشیاء اوپن سوپر سیریز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں حالانکہ عالمی نمبر ایک لانگ نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کیشپ کو 21-14 سے شکست دیتے ہوئے سبقت