Month: 2015 جون
نوٹ برائے ووٹ اسکام ‘ نائیڈو کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری شروع
حیدرآباد۔/27جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو نے نوٹ برائے ووٹ اسکام کے سلسلہ میں چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری شروع کردی ہے اور توقع ہے کہ اندرون دو یوم اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ کرلیا جائیگا۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اس مسئلہ پر قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اے سی بی کو اس کارروائی
تیونس ، کویت اور فرانس پر حملوں کی مذمت : ایران
تہران ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران نے تیونس ، کویت اور فرانس میں جہادی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ان واقعات کا اگرچہ ایک دوسرے سے تعلق نہیں لیکن اسلامک اسٹیٹ گروپ نے تیونس اور کویت میں مظالم کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ عراق اور شام میں نظام خلافت کے اعلان کے
’’کویت، فرانس، تیونس دہشت گردی میں تعلق ثابت نہیں ہوا‘‘
واشنگٹن۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کے روز کویت، تیونس اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باہم مربوط ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔ تاہم وزارت خارجہ نے ان واقعات کو دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے کہاکہ وہ اس بات کی تحقیق کررہے ہی
سری لنکا کی مخلوط حکومت دس ماہ قبل تحلیل
کولمبو۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی مخلوط حکومت تحلیل کر دی گئی ہے۔ حکومت کے ترجمان راجیتھا سینارتنے کے مطابق صدر میتھرئی پالا سریسینا نے جنرل الیکشن سے دس ماہ قبل سری لنکا کی اسمبلی کو تحلیل کر دیا ۔ صدر نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب حکمراں جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس نے صدر سے اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کی
مصر میں 11 انتہاپسند ہلاک ، 4 گرفتار
قاہرہ ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے دوردراز والے صنعائی علاقے میں کم از کم 11 انتہاء پسند ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ فوجی کارروائی کے دوران انتہاپسندوں کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ۔ شیخ زوائد اور رفع شہروںمیں واقع ان ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ۔ چار انتہاپسند گرفتار کئے گئے جبکہ ان کے غیرلائسنس یافتہ موٹر سائیکلوں کو تباہ
امریکہ سے کویت جارہے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
لندن ۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک سے کویت جارہے طیارے کو درمیانی راستے سے ہی پلٹ کر برطانیہ کے ہیتھرو ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ بیشتر مسافرین سمیت غذا کا شکار ہوگئے تھے ۔ کویت ایرویز کی پرواز 118 کو میڈیکل ایمرجنسی کی بناء اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا ۔ اُس وقت طیارہ یوروپ کے فضائی حدود میں پرواز ک
لندن میں ہزاروں افراد کا فخریہ مارچ
لندن ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ہزاروں افراد نے سخت ترین سکیورٹی کے درمیان سالانہ فخریہ مارچ نکالا ۔ فرانس ، تیونس ، کویت میں دہشت گرد حملوں کے باعث یہ مارچ نکالا گیا ۔ لندن پریڈ مقام پر داعش کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے ۔ 250 سے زائد گروپ نے اس پریڈ میں حصہ لیا ۔
داعش کے حملے ، شام کے
40 سپاہی ہلاک
این ڈی اے حکومت موافق مزدور ‘ قوانین میں تبدیلی ضروری
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور استحصال روکنا مقصد : مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
صدام حسین دور کے سینئر عہدیدار گرفتار
بغداد ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج نے صدام حسین دور کے ایک سینئر عہدیدار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ انٹلیجنس سرویس نے عبدالبقی ال سودان کو جو شدت سے مطلوب تھے گرفتار کرلیا گیا ۔ جمعرات کے دن انہیں بغیر کسی مزاحمت کے حراست میں لیتے ہوئے صوبہ کرکک لایا گیا ہے ۔
ٹورنٹو: مشکوک فرد کا خاکہ جاری
ٹورانٹو۔27 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ازلنگٹن ایوینیو میں کیفے کے باہر فائرنگ کرنے والے مشکوک افراد کا خاکہ پولیس نے جاری کر دیا ہے۔ یارک ریجنل پولیس نے پانچ فٹ گیارہ انچ کے ایک مشتبہ شخص کا خاکہ جاری کیا ہے، اس نے گرے رنگ کا ہڈ پہن رکھا تھا جبکہ چہرہ کو ماسک سے چھپایا ہوا تھا۔ ایک اور تصویر میں اس مشکوک شخص کو گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
حیدرآباد پر 10 سال تک آندھرا پردیش کا بھی حق
ملازمین کے مفادات پر کوئی تحفظ نہیں کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کا بیان
آندھرا پردیش میں دوسرے مرحلہ کی ایمسٹ کونسلنگ 9 جولائی سے
حیدرآباد 27 جون ( آئی این این ) آندھرا پردیش کے وزیر فروغ انسانی وسائل جی سرینواس راؤ نے طلع کیا کہ دوسرے مرحلہ کی ایمسٹ کونسلنگ کا 27 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جی سرینواس راؤ نے مزید مطلع کیا کہ پی جی کونسلنگ کا آعاز 24 جولائی سے ہوگا ۔
حکومت تلنگانہ کے اکاؤنٹ سے رقم کی منہائی
آر بی آئی پر اے پی تنظیم جدید قانو ن کی خلاف ورزی کا الزام
سرخ صندل کی اسمگلنگ ‘ محکمہ جنگلات کے سات ملازمین گرفتار
کڑپہ 27 جون ( پی ٹی آئی ) محکمہ جنگلات کے سات ملازمین کو آج آندھرا پردیش میں گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر سرخ صندل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کو کڑپہ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں تروپتی سے کل رات گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قبضے سے 9.28 لاکھ روپئے مالیتی سرخ صندل کی لکڑی کا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے ۔
آندھرائی قائدین ‘ دفعہ 8 کی تفصیل سے لا علم
فون ٹیپ کرنے کا ثبوت پیش کیا جائے : ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری