ہالی ووڈ اداکارہ لند سے لوہن کی اسلام سے دلچسپی

نیو یارک 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ لند سے لوہن کی اسلام سے دلچسپی : عدالت کے حکم پر پہلے دن نیو یارک میں چلڈرنس سنٹر میں خدمات انجام دینے کے بعد وہ قرآن مجید اپنے ہاتھ میں لئے دکھائی دیں۔28 سالہ اداکارہ کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے اور اس نے شراب نوشی و بری عادات ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ نے دیگر مذاہب م

کابل گیسٹ ہاوز پر طالبان کا حملہ ‘14افراد بشمول 4ہندوستانی ہلاک

کابل 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کابل کے ایک گیسٹ ہاوز پر طالبان کے حملہ میں 14 افراد بشمول ایک امریکی اور چار ہندوستانی ہلاک ہوگئے ۔ ایک اعلی سطحی افغان عہدیداروں نے کہا کہ ہندوستانی سفیر عسکریت پسندوں کا امکانی ہدف ہوسکتے ہیں جو عمارت میں زبردستی گھُس آئے تھے۔ یہ عمارت غیر ملکیوں میں انتہائی مقبول ہے ۔ 4 ہندوستانی جن میں سے دو خانگی آڈیٹر

باہمی اعتماد میں اضافہ پر نریندر مودی ۔ ژی جن پنگ تبادلہ خیال

ژیان 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر چین ژی جن پنگ نے آج ’’اعتماد ‘‘میں اضافہ اور سرحد پر ہندوستان اور چین کے درمیان امن برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں برسوں پرانے سرحدی تنازعہ کی وجہ سے اکثر کشیدگی پیدا ہوتی رہتی ہے۔نریندر مودی کا گذشتہ سال وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اول

مناجات سُن کر صدر ترکی اور خاتون اول اشکبار

ترانہ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )صدر ترکی رجب طیب اردغان اور خاتون اول ایمن اردغان ایک طالبہ سے حب الوطنی اور اسلامی افکار پر مبنی مناجات سن کر اشکبار ہوگئے جو حال ہی میں صدر ترکی نے ٹی وی پر دیکھی تھی ۔ اردغان البانیہ کے دارالحکومت ترانہ کے قریب دیہات پریزا میں ایک مسجد کا افتتاح کرنے آئے ہوئے تھے ۔ یہ اُن کا البانیہ کا سرکاری دور ہ تھا ۔

فلپائن فیکٹری آتشزدگی میں مہلوکین کی تعداد 72 ہوگئی

منیلا ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگی آگ سے مہلوکین کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ مہلوکین کے رشتہ دار اور دیگر ورکرس سے یہاں زبردست احتجاج کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ فیکٹری میں آگ سے حفاظت کے خاطرخواہ انتظامات نہیں تھے۔ دو منزلہ فیکٹری سے آتش فرو عملہ اور پولیس نے انتہائی مسخ شدہ نعشوں کو نکالا۔ آگ

اردو یونیورسٹی پر ’سیاست‘ کے انکشافات درست ثابت

حیدرآباد۔/14مئی، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شمالی ہند کے تسلط کا پھر ایک مرتبہ مظاہرہ ہوا اور مرکزی حکومت پر اثر انداز ہوتے ہوئے انچارج وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر خواجہ ایم شاہد کا تقرر کیا گیا۔ سبکدوش وائس چانسلر محمد میاں کے بااعتماد اور راز دار سمجھے جانے والے خواجہ محمد شاہد کا تعلق بھی نئی دہلی سے ہ

نبیل محمد قتل کیس: 9 ملزمین گرفتار

حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) نبیل محمد قتل کیس میںملوث 9 ملزمین کی گرفتاری کا آج اعلان کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے انہیں پریس کانفرنس میں میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے تفصیلات بتائی۔نوجوان کے قتل میں 19 سالہ اویس پٹیل‘ ساکن امان نگر جو انٹر میڈیٹ سال دوم کا طالب علم ہے نے نبیل محمد کے سر پر مسلسل گھونسے

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید علی حسنین نقوی المعروف ڈاکٹر اے ایچ نقوی ابن سید نثار حسنین نقوی مرحوم کا حرکت قلب بند ہونے سے 13 مئی بروز چہارشنبہ کو 5 بجے عصر کریم نگر میں انتقال ہوگیا ۔ میت 14 مئی کی صبح حیدرآباد لائی گئی ۔ اسی دن 9 بجے دن اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت