درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ عبدالحمید جنید تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور میں درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ ۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ یوسف گوڑہ میں مطالعہ قرآن بروز جمعہ بعد نماز فجر بمکان احمد ابو سعید پلاٹ نمبر 42 طاہر ویلا یوسف گوڑہ چیک پوسٹ پر منعقد ہوگا ۔ سورۃ الکہف کا اجتماعی مطالعہ قرآن ہوگا ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ پیس کالونی شیخ پیٹ مسجد ممتاز میں خطبہ جمعہ محمد شفیق احمد خاں فلاحی پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ موسیٰ پیٹ مسجد فاطمی بھارت نگر میں خطبہ جمعہ سید اشتیاق احمد پیش کریں گے ۔۔