وزیر اعظم پاکستان کے بیرونی سفر پر امتناع کا مطالبہ

لاہور 14مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی ایک عدالت نے آج ایک درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک سفر پر امتناع عائد کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں عمران علی کی درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی۔ انہوں نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نواز شریف کے نام کا اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہو ںنے ادعا کیا ہے

سمرتی ایرانی کا اصلاحات پر زور

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نامور ماہرین تعلیم جیسے رومیلا تھاپر‘ فریدہ خان اور جانکی نائیر نے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پر اصلاحات پروگرام پر حد سے زیادہ زور دینے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ تعلیمی ادارے تدریس کی دکانیں بن جائیں گے ۔ ان ماہرین تعلیم نے بعض مجوزہ اصلاحات میں کمزوری

مودی کیلئے صدر چین کا عشائیہ ‘سبزی کے خصوصی پکوان

ژیان 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )صدر چین ژی جن پنگ نے آج وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کو روایتی چینی پکوان پیش کئے تاہم تمام پکوان سبزیوں سے تیار کئے گئے تھے کیونکہ نریندر مودی گوشت خور نہیںہے ۔ چینی پکوان کے ماہروں نے ژیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے خصوصی طور پر سبزی ترکاری پر مبنی پکوان تیار کئے تھے تاہم ذائقہ اور لذت کی قیمت پر کو

انضمام یا اتحاد ‘ہمارا مقصد بی جے پی کی شکست :لالو

پٹنہ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ جنتا پارٹی کے انضمام کی کوششیں جاری ہیں اور تمام اختلافات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ہمارا قطعی مقصد انتخابی اتحاد ہو یا انضمام بہار میں بی جے پی کو شکست دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنتا پریوار کا انضمام ہوجائے تو ہمیں ایک مستحکم رائے دہندوں کا بینک

مانسون کی کیرالہ میں 30 مئی کو آمد

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امکان ہے کہ مانسون 30 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچے گا ۔معمول کی مقررہ آمد سے یہ دو دن قبل ہوگا ۔ امکان ہے کہ مسلسل دوسرے سال بھی ملک گیر سطح پر معمول کے مطابق بار ش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات ہندوستان نے آج کہا کہ جنوب مغربی مانسون انڈومان کے سمندر اور متصلہ علاقوں میں آئندہ 3 یا 4 دن میں پہنچ جائے گا۔ محکمہ موس

قطر کے شاپنگ مال میں ہندوستانی نوجوان کی ہجوم نے پٹائی کردی

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نوجوان کو یہاں کے ایک شاپنگ مال میں خریداری کرنے آئے ہوئے گروپس نے پیغمبراسلام ؐ کی اہانت کرنے پر زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ دوحہ کے سفاری مال میں رونما ہوا، جہاں اس کی ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہیکہ برہم ہجوم نوجانوں کو لاتوں اور گھونسوں سے مار رہا ہے جبکہ کچھ لوگ برہم ہجوم کو قابو میں رکھنے کی کو

بگتی قتل کیس : مشرف کو شخصی حاضری سے استثنیٰ

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو بلوچ نیشنلسٹ لیڈر نواب اکبر خان بگتی کے قتل معاملہ میں عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے سے ہمیشہ کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے جو دراصل ان کی خرابی صحت کی بنیاد پر کیا گیا عدالتی فیصلہ ہے۔ کوئٹہ کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت 2006ء میں ہی ایک فوجی آپریشن کے دوران بگتی کی ہ

کراچی میں ہلاک شدگان کی تدفین، ملک بھر میں سوگ

کراچی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں چہارشنبہ کو اسماعیلیوں کے قتل پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی ہے۔ہلاک شدگان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جا رہی ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان نے

ہندوستانی ’را‘ دہشت گردی میں ملوث : پاکستانی معتمد خارجہ

اسلام آباد ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان ی انٹلیجنس ایجنسی ’را‘ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ’ ہم مسلسل ہندوستان سے را کی پاکستان میں مداخلت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔‘دولتِ

کابل گیسٹ ہاؤز پر طالبان حملہ کی ہندوستان کی جانب سے سخت مذمت

کابل 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کابل میں طالبان حملہ کی سخت مذمت کی جس میں 14 افراد بشمول 4 ہندوستانی ہلاک ہوگئے ۔ ہندوستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کا سفارتخانہ برائے ہندوستان کل 12 سے زیادہ شہریوں کی بشمول 4 ہندوستانی پارک پیالس ہوٹل کابل میں طالبان کے حملہ کے دوران ہلاکت کی شدت سے مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا

صدر اوباما کی شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب مشکل کی گھڑی میں بھی دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر بارک اوباما سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اوول آفس میں ملاقات کی۔ جس می

شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط کی اشاعت

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طویل قانونی جنگ کے بعد برطانوی شہزادہ چارلس کے خانگی خطوط شائع کر دیے گئے ہیں جو انھوں نے لیبر پارٹی کے وزیروں کو بھیجے تھے۔شہزادے کے دفتر کا کہنا ہے کہ ان خطوط کی اشاعت سے ان کی اپنے خدشات ظاہر کرنے کی صلاحیت متاثر ہو گی۔وزیرِ اعظم کو لکھے گئے ایک مکتوب میں شہزادہ چارلس نے لکھا تھا کہ فوج کو’ضروری وسا

انسداد دہشت گردی گرفتاریوں کی ریکارڈ تعداد

لندن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں دہشت گردی سے متعلق گرفتاریوں کی تعداد گذشتہ سال روزانہ کم از کم ایک گرفتاری ہونے کے بعد ریکارڈ تعداد کو پہنچ گئی۔ اسکاٹ لینڈ کے اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی عہدیدار نے آج کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر مارک رولی کے بموجب 338 مشتبہ افراد 2014-15ء میں گرفتار کئے گئے جن کی 11 فیصد تعداد خواتین ا

سعودی شہزادہ کے اسٹیڈیم میں داخلہ پر ایک سال امتناع

ریاض ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی شہزادہ کو مملکت کے ایک اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے ایک سال کیلئے منع کردیا گیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر اس کا جھگڑا ایک اہم فٹبال میچ کے بعد دوسرے شخص سے ہوگیا تھا۔ شہزادہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن ناصر پر امتناع کا یہ فیصلہ صدر یوتھ ویلفیر شہزادہ مساعد بن عبدالعزیز السعود نے جھگڑے کے واقعہ کا تفصیلی

خلیجی قائدین کے ساتھ اوباما کی کیمپ ڈیوڈ چوٹی کانفرنس

کیمپ ڈیوڈ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور 6 قریبی ممالک کے قائدین کی چوٹی کانفرنس کیمپ ڈیوڈ میں شروع ہوگئی، جس کا مقصد ایران کے ساتھ امریکہ کے نیوکلیئر معاہدہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنا ہے۔ اوباما نے خلیجی قائدین کو تیقن دیا کہ اگر ایران اپنے صیانتی تیقنات سے انحراف کرے تو امریکہ معاہدہ کو منسوخ کردے گا۔ ایر

سنٹرل میونسپل کونسل انتخابات میں دو خواتین منتخب

دوحہ ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی سنٹرل میونسپل کونسل کے انتخابات میں قطری عوام نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار دو خواتین کو منتخب کیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق شیخہ جوفیری اور فاطمہ القواری کو 29 نشستیں کونسل کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ اس کونسل کو صرف مشاورتی اختیارات حاصل ہیں اور مقننہ کے اختیارات حاصل نہیں۔ الیکشن میں جملہ 5 خواتین ن

امریکہ میں عیسائیوں کی تعداد میں کمی

واشنگٹن ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک حالیہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں عیسائی مذہب کے پیروکاروں میں تیزی سے کمی اور کسی بھی مذہب کو نہ ماننے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پیو ریسریچ سینٹر کی جانب سے کیے جانے والے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر چہ یہ رحجان ملک بھر میں ہر طبقہ فکر میں دیکھا جاسکتا ہے لیکن نوجوانوں میں مذ ہب س

ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی

ٹوکیو ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیر اعظم کے دفتر کی چھت پر ڈرون ملنے کے بعد ٹوکیو کے پارکوں میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ٹوکیو کے 81 پارکوں میں اب ڈرون لے جانے یا وہاں سے اڑانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو اسے 265 برطانوی پاؤنڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک ماہ قبل جاپا

ہم زلزلہ کیلئے تیار نہیں تھے :وزیر اعظم نیپال

کٹھمنڈو 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نیپال سشیل کوئرالہ نے آج کہا کہ اُن کی حکومت تازہ طاقتور زلزلہ جاریہ ہفتہ آنے کے بارے میں بے خبر تھیاور باز آباد کاری کے منصوبہ پر کام کررہی ہے تا کہ تباہ شدہ انفراسٹراکچر کی از سر نو تعمیر کی جاسکے ۔ پہلے زلزلے کے بعد جس کیلئے ہم تیار نہیں تھے ہم نے دولاکھا کا دورہ کیا تا کہ نقصانات کا تخمینہ کی