: حکومت کی پہلی سالگرہ : جشن کی تیاریوں پر مودی کی وزراء سے بات چیت

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کی پہلی سالگرہ کے جشن سے متعلق پروگراموں پر تبادلہ خیال کیلئے آج یہاں اپنے سینئر وزارتی رفقاء سے ملاقات کی۔ نریندر مودی جو چین، منگولیہ اور جنوبی کوریا کے تین قومی دورہ سے گذشتہ رات واپس ہوئے ہیں، اپنے سینئر وزراء ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، سشماسوراج، ایم وینکیا نا

کجریوال ۔ نجیب جنگ تصادم میں شدت، وزیراعظم سے مداخلت کی خواہش

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے ساتھ ان کی صف آرائی میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکز نجیب جنگ کو ریاست پر بالواسطہ حکومت کیلئے استعمال کررہی ہے جبکہ نجیب جنگ نے کجریوال کی جانب سے تمام سرکاری عہدیداروں کے تقررات منسوخ قرار دینے ک

ہندوستانیوں کو اپنی پیدائش پر شرمندگی کے وزیراعظم کے تبصرہ کی مذمت

لکھنؤ ؍ امیتھی ؍ گوہاٹی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے اس تبصرہ کی شدت سے مذمت کی کہ ماضی میں ہر شخص ہندوستان میں پیدا ہونے پر شرمندگی محسوس کرتا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ ان کے الزامات دہراتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ’’سوٹ بوٹ کی سرکار‘‘ غریبوں اور کاشتکارو

افراط زر نمایاں چیلنج نہیں ہوگا : مرکزی وزیرفینانس

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ افراط زر کوئی بڑا چیلنج نہیں ہوگا حالانکہ اس بات کا امکان ہیکہ مانسون اوسط سے کم ہوگا اور اس کا اثر غذائی اجناس کی قیمتوں پر مرتب ہوگا۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتیں اوسط سطح پر آ گئی ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک اچھی خبر ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر م

چین میں عمارت منہدم 16 افراد پھنس گئے

بیجنگ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ گوئی زاؤ کی ایک عمارت جزوی طور پر منہدم ہوجانے سے اندیشہ ہیکہ اس میں رہنے والے 16 افراد پھنس گئے ہیں۔ انہیں فی الحال لاپتہ قرار دیا گیا ہے اور بچاؤ کارکن انہیں بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک رہائشی عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل منہدم ہوگئی جس کی وجہ سے عمارت میں رہنے والے 16 افراد ملبہ میں پھنس گئے

خواتین کو نائٹ شفٹ میں کام کرنے کی اجازت: مہاراشٹرا کابینہ

ممبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے فیکٹریز ایکٹ 1948ء میں ضروری تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خواتین کو نائیٹ شفٹ میں کام کرنے کی اجازت دی جاسکے۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس کی زیرصدارت آج کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس قانون کی دفعہ 66(1)(c) کے تحت خواتین کو 7 بجے شب سے 6 بجے صبح تک کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ایک عہدیدا

فلوریڈا میں ہندوستانی نژاد شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

واشنگٹن ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص جو ایک اسٹور میں کلرک کی حیثیت سے کام کرتا تھا، فلوریڈا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دو کمسن افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ ڈکیتی کی کوشش تھی۔ 30 اور 40 سال کی درمیانی عمر والے مانو جوشی کو کل سینٹ اگسٹین میں 16 سال عمر کے ایک لڑکے نے چہرے پر گولی مار کر ہلاک ک

ہند ۔ پاک زمینی راستے سے تجارت میں اضافہ کو امریکہ کی تائید ، امریکی سفیر برائے ہند کا بیان

امرتسر۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امریکہ کے سفیر برائے ہند رچرڈ آر ورما نے آج کہا کہ وہ یقینی طور پر جو بھی ممکن ہو کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی حکومتوں پر اس مسئلہ کی جلد از جلد یکسوئی کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ زبردست حمل و نقل کی لاگتوں او

دولت اسلامیہ کے عارف مجید پر فرد جرم

ممبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے گرفتار شدہ عارف مجید کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔ این آئی اے کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے این آئی اے خصوصی عدالت میں مجید کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے جو 8,000 صفحات پر مشتمل اور سات جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس میں عینی ش

یکم جون سے 14 فیصدسرویس ٹیکس کا نفاذ

نئی دہلی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’سوچھ بھارت‘‘ 2% سیس کا حکومت کسی بھی وقت اعلان کرسکتی ہے تاہم 14%سرویس ٹیکس کا یکم ؍جون سے اطلاق ہوگا۔ وزارت فینانس کے بموجب مختلف خدمات پر سوچھ بھارت سیس کے نفاذ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ یہ سیس تمام قابل ٹیکس خدمات پر عائد ہوگا۔ اس کے ذریعہ جمع ہونے والی رقم کو سوچھ بھارت کے فروغ اور مالیہ فراہم

یوٹیوب پر عدالتی فیصلہ کے بعد مسلم دشمن فلم کی نمائش بند

دبئی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں اس فلم کی نمائش سے تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کی وجہ سے کئی افراد نے اداکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ایک دن قبل مرکزی عدالت مرافعہ نے فیصلہ سنایا تھا کہ ویب سائیٹ کو ایسی فلم کی نمائش سے دستبرداریپر مجبور نہیںکیا جاسکتا۔ 14 منٹ طویل ٹریلر نے جو انوسنس آف مسلمس فلم تھا۔ یوٹیوب پر دوبارہ دکھ

نیپال کے سفیر کی مرکزی وزیرداخلہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے سفیر برائے ہند دیپ کمار اپادھیائے نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے نیپال میں حالیہ زلزلہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے مبینہ طور پر مرکزی وزیرداخلہ سے نیپال کی مدد کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت داخلہ نے بچاؤ کارروائیوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے اپاد

الجیریائی فوج کے ہاتھوں دو دن میں 25 عسکریت پسند ہلاک

الجیرس۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کی فوج نے 3 عسکریت پسندوں کو الجیرس کے مشرق میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس طرح گذشتہ دو دن میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے بموجب ایک جاسوس کی اطلاع پر فوج نے گھات لگا کر بوکرم جنگل میں عسکریت پسندوں کے اجلاس پر فائرنگ کردی تھی جس میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہو

ملازمین کا آدھار نمبر سرویس بُک میں درج کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے تمام وزارتوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ ملازمین کے آدھار نمبر کا سرویس بُک میں اندراج یقینی بنائیں۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تمام سرکاری ملازمین کے سرویس بُک میں آدھار نمبر کے اندراج کے سلسلے میں ہدایات پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔

’’کارپوریٹ کا ساتھ ، خود کا وِکاس ‘‘مودی کا نیا نعرہ

احمدآباد۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوشی نے مودی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیشرو یو پی اے حکومت نے اراضی حصولیابی بل تیار کیا ہے۔ اس وقت بی جے پی قائدین جیسے راج ناتھ سنگھ، سمترا مہاجن اور سشما سوراج پارلیمانی کمیٹی میں تھے۔ ان کے علاوہ وہ (سی پی جوشی) خود بھی کمیٹی میں شامل تھے۔ تقریب

مہاراشٹرا سے زیادہ منگولیا خوش قسمت ملک: شیوسینا

ممبئی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج منگولیا کو ایک بلین ڈالر قرض فراہم کرنے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے مہاراشٹرا کے مقروض کسانوں کی امداد کیلئے اسطرح کی گرمجوشی کیوں نہیں دکھائی۔ شیوسینا نے بتایا کہ وزیراعظم کے اس اقدام سے ان کسانوں کی روح مجروح ہوگئی جنہوں نے حالیہ دنوں میں قر

جیہ للیتا کے مزید 7 مداحوں کی خودکشی

چینائی ۔ 20 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اناڈی ایم کے نے آج بتایا کہ غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں پارٹی سربراہ جیہ للیتا کے خلاف سزا سنانے پر مزید 7 کارکنوں نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران خودکشی کرلی ہے۔ جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ہے ۔ جیہ للیتا نے ہر ایک متوفی کے خاندان کیلئے 3 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

دہلی میں پارلیمانی سکریٹریز کے تقررات پر اعتراض

نئی دہلی ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے 21 ارکان کو پارلیمنٹری سکریٹریز کی حیثیت سے تقرر سے متعلق چیف منسٹر اروند کجریوال کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کے لیے داخل کردہ ایک عرضی پر مرکزی حکومت ، دہلی کے لیفٹننٹ گورنر اور عاپ حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس جی روہنی اور آر ایس اینڈ لا پر مشتمل بنچ نے