دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شکست کی صدر امریکہ کی تردید

واشنگٹن 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے اہم عراقی سرزمین پر دولت اسلامیہ کے قبضہ کو ایک دفاعی دھکہ قرار دیا تاہم پُر زور الفاظ میںکہا کہ جہادی گروپ کے خلاف جنگ میں امریکہ کو شکست نہیںہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیںہار رہے ہیں۔ وہ خبررساں رسالہ اٹلانٹک کو عراق کے شہر رمضی پر دولت اسلامیہ کے قبضہ کے بعد انٹرویو دے رہے

مسلم نوجوان کو ملازمت فراہم کرنے سے معروف کمپنی کا اِنکار

ممبئی۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی امتیاز کے ایک بدترین واقعہ میں ایک نوجوان ایم بی اے گریجویٹ کو ہیروں کی درآمدات کرنے والی کمپنی نے محض اس لئے ملازمت فراہم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ ’’مسلمان‘‘ ہے۔ پولیس وسیع پیمانہ پر مذمت کے بعد متعلقہ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر مجبور ہوگئی ۔ اس واقعہ پر قومی اقلیتی کمیشن نے اس کاروبار

امریکہ روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے تیار‘ ملائیشیا کے موقف میں نرمی

واشنگٹن۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ‘ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کو جنہیں آج کل’’ بوٹ پیوپل‘‘ کی اصطلاح کے ساتھ مخاطب کیا جارہا ہے ۔ بین الاقوامی کوششوں کے تحت بطور پناہ گزین انہیں پناہ دینے کیلئے تیار ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان میری ہاف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف ممالک کو اگر ذمہ

امریکہ، اسرائیل کو بم اور سعودی عرب کو ہیلی کاپٹرس فروخت کریگا

واشنگٹن ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہیکہ وہ اسرائیل کو ہزاروں بم اور میزائیل فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ سعودی عرب کو 10 سی ہاک ہیلی کاپٹرس بھی فروخت کرے گا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ معاملت 1.9 بلین ڈالر فی کس ہوگی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانگریس کو مطلع کیا کہ مشرق وسطیٰ میں دونوں ممالک کے ساتھ اس کی دفاعی م

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 24 ویں برسی

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی آج 24 ویں برسی منائی گئی۔ ان کی یاد میں کئی قائدین نے انہیں خراج پیش کیا۔ راجیو گاندھی کی اہلیہ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے فرزند اور پارٹی نائب صدر راہو گاندھی، دختر پرینکا گاندھی اور داماد رابرٹ وڈرا کے ہمراہ ویربھومی پہنچ کر انہیں خراج پیش کیا۔ سابق وزیراعظم

انتقال

حیدرآباد۔21 مئی(راست) جناب سید شمس الدین ولد جناب سید برہان الدین ڈی آر اینڈ ٹی اسسٹنٹ، جی اے ڈی ڈپارٹمنٹ ساکن حبیب نگر بازار گھاٹ کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز جمعرات 21 مئی کی شام انتقال ہوا۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطب شاہی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلا

تلنگانہ و آندھرا میں گرمی کا قہر‘63 افراد فوت

حیدرآباد 21 مئی ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ اور آندھرا پردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جن میں اضلاع عادل آباد ‘نظام آباد ‘ کریم نگر ‘ورنگل ‘ کھمم ‘ میدک رنگاریڈی حیدرآباد نلگنڈہ اور محبوب نگر شامل ہے اور درجہ حرارت اعظم ترین 45 ڈگری سے زائد اور اقل ترین 31 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ دونوں ریاست میں شدید گرمی ک

کھمم میں بس اُلٹ گئی، 2 ہلاک

حیدرآباد۔ 21 مئی (پی ٹی آئی) آر ٹی سی بس اُلٹ جانے کے نتیجہ میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 25 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج 11 بجے دن ضلع کھمم میں پیش آیا۔ آر ٹی سی بس میں 44 مسافرین سوار تھے جو کھمم سے بھدراچلم جارہے تھے کہ گوداوری ندی کے قریب برج سے پہلے بس اُلٹ گئی۔

گھریلو تنازعات کی یکسوئی کیلئے حج ہاؤز میں کونسلنگ سنٹر کا قیام

حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ شہر حیدرآباد و دیگر علاقوں میں غریب چھوٹے بیوپاریوں کو سود پر رقومات حاصل کرنے کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ایک جامع اسکیم مرتب کررہی ہے تاکہ غریب چھوٹے بیوپاریوں کو معمولی نوعیت کی قرض رقومات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ شادی کے بعد مختلف گھریلو تنازعات کو شریعت کے دائرہ میں کونسل