کمار وشواس کو سمن پر حکم التواء سے انکار

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائی کورٹ نے دہلی وومنس کمیشن کی جانب سے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس کے خلاف جاری کردہ سمن پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ وشواس کے خلاف پارٹی والینٹر نے شکایت درج کروائی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کمار وشواس ان افواہوں پر تردید کریں کہ دونوں کے درمیان نا جائز تعلقات ہیں۔ جسٹس راجیو س

دھوکہ دہی کا ملزم 20 سال بعد گرفتار

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سی بی آئی نے 20 سال کی جدوجہد کے بعد دھوکہ دہی کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اشوک سیٹھی نامی اس ملزم کو فرید آباد میں گرفتار کیا گیا ۔ اشوک سیٹھی 14.86 لاکھ روپئے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جو ماضی میں موہن میکنس لمیٹیڈ کا ڈپو منیجر تھا ۔ اس کے خلاف دھوکہ دہی او

مہاراشٹرا راج بھون عملے کو ساحل سمندر پر مکانات

ممبئی 24 مئی ( پی ٹی آئی )مہاراشٹرا میں راج بھون کے عملے کو ساحل سمندر پر مکانات فراہم کئے جارہے ہیں۔ راج بھون میں کام کرنے والے جونیر سطح کے ملازمین کو ساحل سمندر کے کنارے مکانات فراہم کئے جارہے ہیں ۔ یہ مکانات 26 مئی کو چیف منسٹر دیویندر فرنویس حوالے کریں گے ۔ جملہ 63 مکانات راج بھون کے عملے کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک تقری

مظفر نگر فسادات ‘ہدولی کیس سیشن عدالت کو منتقل کردیا گیا

مظفر نگر 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام)مظفر نگر کی ایک عدالت نے 2013 کے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق ہدولی قتل کیس کو سیشن عدالت کو منتقل کردیا ہے۔ اس کیس میں 25 افراد کے خلاف مقدمہ ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے 25 ملزمین کو ہدایت دی کہ وہ 3 جون کو سیشن عدالت میں حاضر ہوں‘ استغاثہ نے یہ بات بتائی۔ مظفر نگر میں 8 ستمبر 2013 کو بھورا کالا پولیس

گجرات کے دو پولیس عہدیداروں کا بار ڈانسر کے ساتھ رقص

وڈودرا ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں دو پولیس ملازمین کو یونیفارم میں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بار ڈانسر کے ساتھ ان کے رقص کو کیمرہ میں قید کرنے کے بعد اس ویڈیو کو منظرعام پر لایا گیا۔ شادی کی ایک تقریب میں ڈانس کے دوران پولیس عہدیداروں نے رقاصہ پر نوٹوں کی بارش بھی کی۔ اس واقعہ کے فوری بعد پولیس عہدیداروں نے

جئے للیتا کے خلاف مقدمہ‘ تمام پہلوؤں کا جائزہ ضروری :جئے رام رمیش

چینائی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریسی لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ انا ڈی ایم کے کی سربراہ جئے للیتا کے خلاف غیر محسوس اثاثے جات کے مقدمہ میں اپیل کام چلاو نہیں ہونی چاہئے۔ اس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لینا ضروری ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ اپیل دائر کرنا کام چلاو نہ ہو اور اپیل نہ بھی کی جاتی

امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام پر فائرنگ، ایک زخمی

ممبئی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گورے گاؤں میں فلم سٹی کے اندر دو موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔ یہ مقام میگااسٹار امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام سے بالکل قریب تھا۔ اس فائرنگ میں ایک سیکوریٹی ایجنسی کا مالک شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب حملہ آوروں نے راجیو شنڈے 45 سالہ کو گولی مار دی۔ یہ شیوسینا کی

وزیردفاع پاریکر کا دورۂ جموں کشمیر، فوج سے ملاقات

سرینگر ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد منوہر پاریکرنے آج پہلی مرتبہ سیاچن گلیشر کا دورہ کیا اور دنیا کی سب سے اونچے جنگی میدان کے فوجی کیمپ میں سپاہیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ کا آغاز کرتے ہوئے یہاں کی سیکوریٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ منوہر پاریکر نے 9 نومبر کو نریندر مودی ح

شام اور عراق کی آخری سرحد بھی دولتِ اسلامیہ کے قبضے میں

طرابلس ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے شامی افواج کے کنٹرول والے آخری سرحدی راستے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔سیریئن آبزویٹری گروپ کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کی پیش قدمی کے بعد حکومتی افواج نے حمص شہر میں عراقی سرحد کے قریب الطنف کی کراسنگ خالی کرنا شروع کر دی ہے۔الط

شام میں امریکی فضائی حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ کی اجرائی

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج کی جانب سے گذشتہ سال شام میں کئے گئے فضائی حملوں کی ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جو دراصل القاعدہ سے مربوط عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضائی حملوں میں دو بچوں اور دو بالغوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ 76 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کی اجرائی کل ہی عمل میں آئی جس

کانس فلم فیسٹیول،ہالی وڈ ستاروں نے تین کروڑ ڈالرز جمع کیے

کانس ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانس فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ ستاروں نے نیلامی کے ذریعے تین کروڑ ڈالرز جمع کیے،یہ رقم ایڈزسے متعلق تحقیق پر خرچ کی جائے گی۔فلاحی مقصد کے لئے منعقد کی گئی اس نیلامی میں مجسمے ،قد آورتصاویراورپکاسو کے بنائے گئے پورٹریٹس بھی رکھے گئے تھے،جن سے چھ لاکھ یوروز کی آمدنی ہوئی۔

ایفل ٹاور بند، ارکان عملہ پاکٹ ماروں کی وجہ سے باہر چلاگیا

پیرس ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پیرس کی افسانوی علامت ایفل ٹاور آج سیاحوں کیلئے بند کردی گئی اور ارکان عملہ اپنا کام چھوڑ کر پاکٹ ماروں کے گروہوں کی سرگرمیوں میں تاریخی عمارت کے اطراف و اکناف شدت پیدا ہوجانے کی وجہ سے بطور احتجاج چلے گئے۔ 126 سال قدیم تاریخی عمارت پیرس کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ پاکٹ مار 475 افراد کا ایک گروہ ہے۔ بعض اوقات بیک

ملک کو بدعنوانیوں سے پاک رکھنے بی جے پی حکومت کوشاں : پیوش گوئل

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے توانائی پیوش گوئل جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ایسی مستحکم بنیاد بنائی ہے، جسے متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور ملک کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کیلئے بی جے پی حکومت انتہائی دیانتداری سے کام لے رہی ہے۔ انرجی سیکٹر سے تعلق رکھنے

عراق پر دوبارہ فوج کشی کا نظریہ امریکہ نے مسترد کردیا

واشنگٹن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں دولت اسلامیہ کے ذریعہ یکے بعد دیگرے مختلف شہروں اور مستقروں پر قبضہ کے تناظر میں امریکہ نے عراق پر دوبارہ فوج کشی کے امکانات کومسترد کردیا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش رایسنٹ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر بارک اوباما عراق پر دوبارہ فوج کشی کے نظریئے پر مطمئن نہیں ہیں۔ امریکہ

چین میں موسلادھار بارش ، 35 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 35 افراد ہلاک اور دیگر 13 لاپتہ ہوگئے جبکہ جاریہ ہفتہ جنوبی چین کے وسیع علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جنوب مغربی صوبہ گوئی ذھاو سے موصولہ اطلاع کے بموجب 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو اس علاقہ میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ صوبہ فوجیان میں 5 اور دیگر 4 سیلاب میں غرق ہوجانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ صوبہ

نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

لاہور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے 24 برس پرانی درخواست مسترد کر دی ہے۔ہائی کورٹ کے فل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے 1991 میں لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں نواز شریف پر تاحیات

نیپال زلزلہ : 200 بدھ راہب اور راہباؤں کی ہلاکت کی توثیق

کھٹمنڈو ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں حالیہ آئے تباہ کن زلزلے میں جہاں ہلاکتوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے، وہیں خصوصی طور پر نیپال کے کلیدی مذہب بدھ مت کے راہبوں کے بارے میں بھی یہ توثیق کی گئی ہیکہ کم و بیش 200 بدھ راہب زلزلہ میں ہلاک ہوئے جبکہ زائد از ایک ہزار بدھ خانقاہوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریں اثناء بدھسٹ فلاسفی پرو

باغیوں کا ہاسپٹل پر قبضہ 150 شامی فوجی یرغمال

بیروت۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں نے آج شمال مغربی شام کے ایک ہاسپٹل پر حملہ کرکے کم از کم 150 فوجیوں کو اور دیگر کئی شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔ النصرہ محاذ نے جو القاعدہ کی ایک ملحقہ تنظیم ہے، الشگور ہاسپٹل پر حملہ کیا۔ صدر شام بشارالاسد نے عہد کیا کہ وہ یرغمالیوں کو رہا کروائیں گے۔ باغیوں کے حملہ کے بعد کچھ افراد ہاسپٹل سے فرار ہونے

برطانیہ :کے کینٹ میں زلزلے کے جھٹکے

لندن ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں آج زلزلہ کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.2 نوٹ کی گئی اور کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء برٹش جیولوجیکل سروے (BGS) میں برسرکار ماہرین زلزلیات نے بھی زلزلہ کے جھٹکوں کی توثیق کی جو ملک کے مختلف حصوں بشمول رامس گیٹ محسوس کیا گیا۔ بی جی ایس کے ترج

بالٹیمور پولیس کے چھ اہلکاروں پر فردِ جرم عائد

بالٹیمور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر بالٹیمور میں گرینڈ جیوری نے سیاہ فام شہری فریڈی گرے کی دورانِ حراست ہلاکت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔سرکاری وکیل میریلین موزبی نے جمعرات کو ان اہلکاروں پر عائد نظرِ ثانی شدہ الزامات پڑھ کر سنائے جن میں دوسرے درجے کے قتل کے الزام کو برقرار رکھا گیا ہے۔25 سالہ