ورلڈ جونیر ویمنس باکسنگ مقابلے ‘ ہندوستان کو تین گولڈ میڈلس

تاپئی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسر نے اے آئی بی اے ویمنس جونیر ورلڈ چیمپئن شپ میں انتہائی قابل ستائش مظاہرہ کیا اور مقابلوں کے آخری دن آج یہاں تین گولڈ اور دو سلور میڈلس حاصل کئے ۔ سویتا (50 کیلو گرام ) نے اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ سونیا (48 کیلو گرام) اور نیاریکا گوئیلا (70 کیلو گرام) نے سلور میڈلس پر اکتفا کیا ۔ ان مقاب

ریوڈی جنیرو:اولمپکس کے نشان کی تقریب رونمائی

ریوڈی جنیرو 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں اولمپکس کے نشان کی تقریب رونمائی ہوئی۔اس موقع پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیابرازیل اگلے برس یعنی دوہزار سولہ میں اولمپکس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔اس موقع پر اولمپکس انتظامیہ نے عالمی مقابلوں کی علامت پانچ دائروں کے نشان کی رونمائی کی۔ اس تاریخی موقع پر ریو

انگلینڈ کی سبقت کے خاتمہ کیلئے نیوزی لینڈر کو 86 رن درکار

لارڈز 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے اب مزید 86 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنائے تھے۔جمعہ کو میچ کے دوسرے د

فاسٹ بولر کیلئے ہمیشہ مین آف دی میچ بننا آسان نہیں‘‘

کولکتہ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ۔ 8 میں اپنی بہترین بولنگ کے ذریعہ دو تین مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈس حاصل کرنیو الے آشیش نہرا نے کہا کہ کسی فاسٹ بولر کیلئے ایک ہی سیزن میں ہرمرتبہ مین آف دی میچ کی حیثیت سے ابھرنا دشوار ہے ۔ 36 سالہ فاسٹ بولر نہرا آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 وکٹس حاصل کرتے ہوئے سب سے کامیاب بولر کی حیثیت سے ابھر

امریکی ریاست میزوری کے گولف کورس میں وسیع گڑھا پڑ گیا

برینسن۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میزوری کے شہر برینسن (Branson) میں راک گولف کورس میں اچانک زمین دھنس گئی اور بہت گہرا اور وسیع گڑھا پڑ گیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے گولف کورس کا دورہ کرکے گڑھا پڑنے کی وجوہات کا جائزہ لیا ہے۔ گولف کورس انتظامیہ کے مطابق گڑھے کے ارد گرد تمام حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ ریاست میزوری میں گڑھے پڑنے کے واقعات غیر م

کوئلہ بلاک الاٹمنٹ‘ نوین جندال ‘داسری نارائن راؤ و دوسروں کو ضمانت

نئی دہلی 22مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کوئلہ بلاک الاٹمنٹ مقدمہ میں کانگریس لیڈر و صنعتکار نوین جندال سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ مدھو کوڈا اور سابق مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ کوئلہ داسری نارائن راو کے علاوہ 7 دوسروں کو آج ایک خصوصی عدالت نے ضمانت فراہم کردی اور اُن سے کہا کہ وہ شواہد کو مسخ نہ کریں اور گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کی جائے۔ عدال

لیفٹننٹ گورنر کیلئے چیف منسٹر سے مشاورت کرنا ضروری نہیں

نئی دہلی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر اور چیف منسٹر کے مابین جاری تنازعہ کے دوران مرکز نے دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی حمایت کی ہے۔ مرکز نے یہ واضح کردیا کہ گورنر کیلئے یہ لازمی نہیں ہے کہ وہ بیوروکریٹس کے تقرر جیسے مسائل پر چیف منسٹر سے مشاورت کریں۔ آج جاری کردہ ایک گزٹ اعلامیہ میں مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ لیفٹننٹ گور

مودی حکومت کی مقبولیت میں مسلسل گراوٹ ‘کانگریس کا دعویٰ

چندی گڑھ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت پر انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو فراموش کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کی مقبولیت تیزی سے گھٹ رہی ہے ۔ کانگریس ترجمان راجیو شکلا نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں مودی حکومت کی مقبولیت ملک کی سیاسی تاریخ میں تیزی سے گھٹنے لگی ہے ۔ انہو

اسمارٹ سٹی پراجکٹ پر رہنما خطوط کا انتظار

ممبئی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی کابینہ کی جانب سے حکومت کے بڑے پروگرام اسمارٹ سٹی پراجکٹ کو منظوری دیئے جانے کے باوجود مہاراشٹرا کے کسی بھی شہر کو اس میں شامل نہیںکیا گیا ہے کیونکہ ابھی اس کیلئے مرکز کے رہنما خطوط کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں شہری ترقیات محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں مہاراش

نریندر مودی حکومت ’’سوٹ بوٹ اور لوٹ ‘‘ کی سرکار

پٹنہ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس کے لیڈر راج ببر نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے ’’سوٹ بوٹ‘‘ کی سرکار کے ریمارک میں ایک اور لفظ ’’لوٹ‘‘ کا اضافہ کیا ۔ راج ببر نے الزام عائد کیا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت ملک کی عوام سے دھوکہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ’

بہاری عوام ذات پات کا نظام فراموش کردیں

نئی دہلی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )بہار اسمبلی انتخابات سے قبل رائے دہندوں تک رسائی کی کوشش کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات کے قول سے باہر آئے اور بہتری کیلئے کام کرے۔ معروف شاعر رام دھاری سنگھ دنکار کی گولڈن جوبلی تقاریب کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کے اپنے وی