تحقیر عدالت کے الزام میں محمد مرسی کے خلاف مقدمہ کا آغاز
قاہرہ ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور کئی دوسرے سیکولر قائدین کے خلاف عدلیہ کی ہتک کے الزام میں مقدمہ شروع ہوگیا ۔ واضح رہے کہ مرسی کو گزشتہ ہفتہ ہی 2011 ء میں جیل توڑ کر فرار ہونے کے مقدمہ میں سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ عدلیہ کی ہتک کے مقدمہ میں عدالت نے تاہم 63 سالہ مرسی اور ان کے 24 ساتھیوں کے خلاف سماعت کو ملتوی کردی