ٹوکیو میں 5.6 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں ،زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔حکام کے مطابق 5.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خدشہ نہیں ہے، زلزلے سے شہر کا سب وے سسٹم بھی شدید طور پر متاثر ہوا۔

انڈونیشیا پولیس فائرنگ ، 2 مشتبہ افراد ہلاک

جکارتہ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی پولیس نے دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7 افراد کو دھاوؤں میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ دھاوے ایسے علاقے میں کئے گئے تھے جو دہشت گردوںکا مستحکم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے یہ دھاوے کئے تھے جن کے دوران فائرنگ ہوئی اور دو افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ کو کلورین حملے کا اندیشہ

لندن۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے کیمیائی حملے کے اندیشے پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے ۔ برطانوی دہشت گرد جو شام اور عراق سے واپس آئے ہیں اور جن کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہے ، مبینہ طور پر حملے کی سازش کررہے ہیں۔

صدر پاکستان کے فرزند بال بال بچ گئے ،3 دیگر ہلاک

کراچی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان میں ایک ریستوران کے باہر ہوئے دھماکہ میں 3 افراد ہلاک اور زائد از ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ صدر پاکستان ممنون حسین کے فرزند کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریستوران کے باہر پارکنگ علاقہ میں ایک موٹر سائیکل پر دھماکو مادہ رکھا گیا تھا۔ نشانہ دراصل ممنون حسین

پاک ۔ زمبابوے ونڈے سیریز ، شعیب کی واپسی

لاہور ، 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے کامیابی کے کچھ ہی دیر بعد ونڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز