طیارہ 13 ہزار فیٹ نیچے چلا گیا
لیزی ڈرڈن ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور ایرلائنس کا طیارہ جس میں 194 افراد سوار تھے، اچانک انجن میں خرابی کے سبب 13 ہزار فیٹ نیچے تک آ گیا تھا۔ سنگاپور تا شنگھائی جارہے اس طیارہ کے دونوں انجن طوفانی موسم کا مقابلہ نہ کر پائے۔ تاہم صورتحال بعدازاں بہتر ہوگئی اور طیارہ نے اڑان بھرتے ہوئے اپنی منزل پہنچ کر لینڈنگ کی۔