Month: 2015 مئی
انٹر سال اول اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان فیس کی 4 مئی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب انٹر میڈیٹ سال اول کے امیدواروں کی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات مئی / جون 2015 کی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 4 مئی 2015 تک توسیع کی گئی ۔ کالج پرنسپالس طلبہ سے 4 مئی تک فیس وصول کرسکتے ہیں اور اس کو ای چالان کے ذریعہ داخل کرسکتے ہیں ۔۔
تھرمل پاور اسٹیشن میں دھماکہ سے 3افراد ہلاک
صبح ایک بوائیلر دھماکہ سے پھٹ گیا جس میں 3 افراد ہلاک اور دیگر 13 شدید زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اودیش تیواری نے بتایا کہ برقی اسٹیشن میں ورکرس کام میں مصروف تھے کہ اچانک بوائیلر پھٹ پڑا۔ حادثہ کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکی۔ تاہم احتیاطی طور پر پورے احاطہ کی گھیرا بندی کردی گئی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ 7 زخمیوں کو نہرو میڈیکل ہا
دوبئی میں ہونہار حیدرآبادی طالب علم کو باوقار شیخ حمدان تعلیمی ایوارڈ
والدین کی خصوصی توجہ کے باعث کامیابی، محمد فیضان کا اظہارخیال، ایڈیٹر سیاست کی تعلیمی تحریک کی ستائش
ٹی آر ایس کے تربیتی اجلاس میں عوامی نمائندوں کی سرزنش
وزراء کو نیند سے بیدار ہونے اور نمائندوں کو گفتگو بند کرنے کا مشورہ، چیف منسٹر کے سی آر کی برہمی
آندھراپردیش میں اقلیتی لڑکیوں کی شادی میں امداد کیلئے ’’دلہن‘‘ اسکیم
مالی مسائل کا شکار خاندانوں کو راحت ممکن، جناب شیخ محمد اقبال کا بیان
حصول روزگار کیلئے اپنے آپ کو نکسلائٹس ظاہر کرو
جمشیدپور 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سکھدیو بھگت نے آج یہ الزام عائد کیا ہے کہ 2011 ء میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے 514 بھولے بھالے دیہاتیوں کو یہ ترغیب دی تھی کہ اگر وہ اپنے آپ کو نکسلائٹس ظاہر کرتے ہوئے خودسپردگی اختیار کریں گے تو انھیں حکومت کی خودسپردگی و بازآبادکاری پالیسی کے تحت روزگار فراہم کی
کشمیری پنڈتوں کو مسلمانوں کیساتھ رہنا چاہئے
سرینگر 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے آج کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ کشمیری پنڈتوں کیلئے علیحدہ بستیاں قائم کرے لیکن یہ کوشش کی جائے گی کہ اقلیتی فرقہ وادی میں اپنے آبائی مقامات بحفاظت واپس آجائے۔ ریاستی حکومت کی نئی تقررات پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہو
شیشہ و تیشہ
اقبال شانہؔ
مرغ کی بدعا ہے برڈفلو
ہائے کمبخت کیا ہے برڈ فلو
مرغیوں کی وباء ہے برڈ فلو
پہلے کھاتے تھے مرغیوں کو ہم
اب ہمیں کھا رہا ہے برڈ فلو
اب تو چوزے سے بھی لگے ہے ڈر
اتنا بزدل کیا ہے برڈ فلو
کتنی کھالی ہیں مرغیاں ہم نے
مرغ کی بدعا ہے برڈ فلو
ایک انڈا بھی کھا نہیں سکتے
ڈر بہت لگ رہا ہے برڈ فلو
بن چکن شادیوں کے موسم کو
حدیث شریف
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا گھروں میں بھی نماز پڑھ لیا کرو اور انہیں قبریں نہ بناؤ (بخاری شریف)
حدیث شریف
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں آتے اور نماز پڑھتے (بخاری شریف)
حدیث شریف
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تک کوئی شخص نماز کی وجہ سے مسجد میں رہے اور نماز کے مقام پر رہے، فرشتے اس کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ اسے بخش دے، اے اللہ اس پر رحم فرما
(بخاری شریف)