برف کے گولے مضر صحت …!
موسم گرما کی جھلسادینے والی دھوپ میں پسینہ خشک نہیں ہوتا زیادہ پسینہ آنے سے پیاس بھی زیادہ لگتی ہے ایسے میں ٹھنڈے مشروبات دل کو بھاتے ہیں۔ مختلف رنگوں کے غیرمعیاری ٹھنڈے مشروبات کی بوتلوں کا بھی انبار لگا ہوتا ہے اور بچے ٹھنڈے مشروبات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ، ان مشروبات میں برف کے گولے بھی شامل ہیں ۔