پاکستانی پرچم لہرانا جرم نہیں : حُریت

سرینگر۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر حُریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا کہ پاکستانی پرچم لہرانا کوئی فوجداری جرم نہیں ہے بلکہ صرف ’’اظہارمایوسی‘‘ ہے ۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید کا اس واقعہ کے خلاف کارروائی کرنے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حُریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ ریاستی ہائیکورٹ کے 1983ء میں فیصلے کے بموجب پاکستانی

لکھوی مسئلہ پر اقوام متحدہ کے تیقن کا خیرمقدم :ہندوستان

نئی دہلی۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تیقن کا خیرمقدم کیا کہ ممبئی دہشت گرد حملے کے کلیدی سازشی لکھوی کی رہائی کے مسئلہ پر آئندہ اجلاس میں پاکستان سے اس معاملہ میں ’’خلوص نیت‘‘ کا ثبوت طلب کیا جائے گا ۔ اگر پاکستان کی کوئی بھی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہو تو اس کی مذمت کی

’’مفتی صاحب کے حامی اب مسلمانوں کے اجتماعی قتل کا مطالبہ کررہے ہیں ‘‘

سرینگر۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے بی جے پی کے ایک خود ساختہ حامی کی طرف سے فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پر مبنی تبصرے نے ٹوئٹ کئے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے چیف منسٹر مفتی محمد سعید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار تبصرہ میں لکھا کہ ’’مفتی سعید کے حامی اب مسلم

سی پی آئی(ایم) پارلیمنٹ میںکانگریس سے اتحاد کیلئے تیار

نئی دہلی۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج کہا کہ اراضی بل اور سیکولرازم جیسے موضوعات پر وہ پارلیمنٹ میںکانگریس کے ساتھ محاذ بنانے کیلئے تیار ہے لیکن پارلیمنٹ کے باہر کسی قومی محاذ کا حصہ بننے سے انکار کردیا اور کہا کہ ’’ وہ ( کانگریس) قابل اعتبار نہیں ہیں ‘‘ ۔سی پی آئی (ایم) کے نومنتخب جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے اعتراف ک

اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے انسپکٹر کو گولی مارکر خودکشی کرلی

ممبئی۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیم مضافاتی ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک سینئر پولیس عہدیدار کو اس کے نائب نے خود کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ سینئر پولیس آفیسر زخموں سے جانبر نہیں ہوسکا۔ اس دوران مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فرنویس نے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فرنویس نے مزید کہا کہ انہوں نے ملازمین پولیس کی دم

دہشت گردی کے خلاف عالمی معاہدہ ضروری

واشنگٹن۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) غیرسرکاری افراد کے عالم انسانیت کیلئے ماضی کی بہ نسبت کہیں بڑا خطرہ بن جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ ایک مشترکہ عالمی معاہدہ کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی جاسکے ۔بین الاقوامی ماہرین نے آج کہا کہ واحدعالمی معاہدہ کی ضرورت ہے ۔ جب کہ فی الحال مختلف چھوٹے چھوٹے اور

آزادشدہ 300خواتین اور بچے محفوظ مقام پر روانہ

یولا(نائیجریا) 3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ان کے چہرے پِیلے پڑگئے تھے ‘ آنکھیں متاثر ہوگئی تھیں‘ بال گہرے نارنجی ہوچکے تھے اور پیٹ کم غذاحاصل ہونے کی وجہ سے چپک گئے تھے ۔ وہ پریشان‘ کھوئے کھوئے اور ٹوٹے ہوئے نظر آتے تھے لیکن لڑکیوں کو اپنی آزادی پر خوشی تھی اور وہ پُرجوش نظر آتی تھیں ۔ یہ تمام 275 بچوں اور عورتوں کے اس گروپ میں شامل تھیں جنہ

بنگلہ دیش میں بنیاد پرست اسلام پسندوں کے عروج پر اظہار تشویش

واشنگٹن۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دو بلاگرس کی حالیہ موت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نامور امریکی ماہرین اور ارکان مقننہ نے بنیاد پرست اسلام کے بنگلہ دیش میں عروج پر اظہار تشویش کیا ۔ امریکہ کی کونسل برائے بیرونی تعلقات کے بموجب ان قتل کی وارداتوں سے ایک نیا محاذ سیکولر اور انسان دوست بنگلہ دیشی تمدن اور عالم گیر سخت گیر اسلام پسندوں کے در

امریکہ کے گیس اسٹیشن پر ہندوستانی خاتون کا قتل

نیویارک۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد خاتون جو گیس اسٹیشن پر ملازم تھی ‘ ہلاک ہوگئی ۔ جب کہ جنوبی کیرولینا میں مسلح ڈکیتی کی کوشش کے دوران اُس پر قریب سے گولی ماری گئی ۔ یہ امریکہ میں ہندوستانیوں کے خلاف ایک ماہ میں تیسرا حملہ تھا ۔ مردولا بین پٹیل متوطن گجرات عمر 59سال‘ بی پی گیس اسٹیشن پاؤڈرس ولے کے اس گیس اسٹیشن کی شراکت

وزیر خارجہ امریکہ کی سری لنکا کے ٹامل قائدین سے ملاقات

کولمبو۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے آج سری لنکا کے اعلیٰ سطحی ٹامل قائدین سے ملاقات کی جنہوں نے ان کو نئی حکومت کے سمجھوتہ کی کوششوں سے انہیں واقف کروایا اور آئندہ کے لائحہ عمل کی تفصیلات بیان کی ۔ جان کیری سری لنکا کا گذشتہ 10سال میں دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں ۔ انہوں نے ٹامل نیشنل الائنس کے قا

عراق میں کار بم حملہ ‘ 19افراد ہلاک دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کرلی

بغداد۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انتہا پسند دولت اسلامیہ گروپ نے رات دیر گئے بغداد میں کار بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ‘ جس میں کم از کم 19افراد ہلاک ہوگئے ۔ دولت اسلامیہ نے کہا کہ اس نے باغی نیم فوجی جنگجوؤں کو حملہ کا نشانہ بنایا ہے ۔ دو کاربم 10منٹ کے وقفہ سے کل رات دیر گئے ضلع خرادہ میں دھماکے سے پھٹ پڑے ۔ یہ علاقہ رسٹورنٹس ‘ ہوٹلوں اور

لکھوی کی رہائی پر بات چیت ‘ اقوام متحدہ کا تیقن

اقوام متحدہ۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی نے ہندوستان کو تیقن دیا ہے کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملے کے اہم سازشی ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی پر آئندہ اجلاس میں بات چیت کرے گا ۔ جب کہ ہندوستان میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر کی رہائی عالمی ادارہ کی دفعات کی خلاف ورزی ہے ۔ ہندوستانی سفیر برائے اقو

پاکستان میں بس شعلہ پوش‘ 11ہلاک ‘34زخمی

کراچی۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 11افراد بشمول7خواتین اور تین بچے ہلاک ہوگئے اور دیگر 34زخمی ہیں ۔ جب کہ شادی کی ایک برات لے جانے والی بس پاکستان کے صوبہ سندھ میں شعلہ پوش ہوگئی ۔ مرد دوسری بس میں تھے جو جلتی ہوئی بس کے شعلوں سے بچ کر آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔ دلہا ‘ دلہن محفوظ ہیں کیونکہ وہ علحدہ گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔ کم از کم11

افغانستان میں بس حادثہ ‘ 18افراد ہلاک

کابل ۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 18افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے جب کہ ایک منی بس سڑک سے پھسل کر دور افتادہ شمال مغربی صوبہ بغلیہ میں کھائی میں گرپڑی ۔ میرواعظ میرذکابی نے جو صوبائی گورنر کے ترجمان ہیں کہا کہ حادثہ غالباً حد سے زیادہ تیز رفتار اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ

راہول گاندھی آئندہ وزیراعظم ہوں گے : منی شنکر ایئر

کمباکونم (ٹاملناڈو) ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کو ترقی کی قیاس آرائیوں کے دوران سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایئر نے آج کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوگی اور راہول گاندھی وزیراعظم ہوں گے ۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کانگریس

ریلوے کو خانگیانے کا امکان یکسر مسترد : سریش پربھو

نئی دہلی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری پیانلس کی سفارشات کی پرواہ کئے بغیر مرکزی وزیر ریلوے سریش پربھو نے ریلوے کو خانگیانے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہ ایسے لوگ پھیلارہے ہیں جو تبدیلی نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ خانگیانے کے تصور سے الجھن پیدا ہورہی ہے اور مختلف اشارے مل رہے ہیں ۔ چنانچہ یہ وضاحت ضروری ہے کہ ر

راہانے اور نائر کی شاندار بیٹنگ راجستھان رائلزکامیاب

نئی دہلی ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انجکیا راہانے اور کرون نائر نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو جیت کی راہ پر لانے میں مدد کی اور آئی پی ایل 8 کے آج کے مقابلے میں اس نے دہلی ڈیرڈیولس کو 14 رن سے ہرادیا ۔ راہانے (91 ناٹ آؤٹ) اور نائر (61) کی بدولت راجستھان رائلز نے 189/2 کا اسکور کھڑا کیا اور اس کے جواب میں دہلی ڈیرڈیولس20اوورز میں 175/7

مودی کی اہلیہ یشودھا بین کی سکیورٹی امور پر دوسری آر ٹی آئی درخواست

احمد آباد ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ یشودھا بین نے آر ٹی آئی کے تحت دوسری اپیل دائر کرتے ہوئے انہیں سکیورٹی کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں ۔ چار ماہ قبل انہیں اس بارے میں اطلاعات فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا تھا ۔ یشودھا بین نے وکیل سندیپ مودی کے ہمراہ اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے پاس گاندھی نگر میں کل دوسری اپ

لاس اینجلس میں معمولی زلزلہ عمارتیں ہل گیئں ، کوئی نقصان نہیں

لاس اینجلس ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گریٹر لاس اینجلس علاقہ میں آج معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور عمارتیں ہل گئیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 تھی اور یہ مقامی وقت کے مطابق 4.07 بجے صبح آیا ۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا زلزلہ ہے ۔ اس سے پہلے /12 اپریل کو بھی 3.5 شدت کا زلزلہ آی