صدر مالدیپ کا جاریہ ہفتہ دورہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یمین عبدالقیوم جاریہ ہفتہ پاکستان کے پہلے سرکاری دورہ پر یہاں پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جن میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ لڑائی اور تعلیم و صحت کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اہمیت کے حامل ہیں۔ 6 اور7 مئی کو ہونے والا دورہ

پاکستان کے وزیرریلوے انتخابی دھاندلیوں پر برطرف

اسلام آباد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کو سخت دھکا لگا جبکہ پاکستان کے انتخابی ٹریبونل نے آج ان کے بااعتماد ساتھی وزیر ریلوے کو 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلیاں کرنے کے الزام میں نااہل قرار دیا اور ان کے حلقہ انتخاب لاہور میں دوبارہ رائے دہی کا حکم دیا۔ عدالت نے خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں و

لکھوی کی رہائی ہند و پاک کے درمیان نئے تنازعہ کی وجہ

اسلام آباد ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پاکستانی شہری ذکی الرحمن لکھوی کی عدالت سے ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ سے مداخلت کی تحریری درخواست کردی ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب اشوک کمار مکھر جی نے پابندیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے سربراہ کو مکتوب تحریر کیا ہے جس میں ذکی الرحمن لکھوی کی

تھائی لینڈ میں چار بردہ فروش گرفتار ، سخت کارروائی کا عہد

ہات یائی ۔ 4مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی پولیس نے 3 مقامی عہدیداروں اور ایک میانما رکے شہری کو مبینہ طور پر بردہ فروشی اور روہنگیا مسلمانوں سے جنگل کے ایک کیمپ میں زرتعاون وصول کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا اور حکومت تھائی لینڈ نے عہد کیا کہ بردہ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

مصر میں پانچ اسلام پسندوں کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ اخوان المسلمین کے پانچ ارکان کو مصر میں 13 افراد بشمول 11 ملازمین پولیس کو 2013ء میں قتل کردینے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ 14 اگست 2013ء کو کرداسا پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں انہیں گرفتار کیاگیا تھا جبکہ مصری فوج نے 2 اخوان المسلمین کے دھرنا کیمپوں کو قاہرہ اور جیزہ میں برخاست کردیا تھا۔ اس کا

سیدہ فلک طویل ٹریننگ کیمپ کیلئے ٹاملناڈو روانہ

حیدرآباد ، 4 مئی (راست ) کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا کی جانب سے ٹاملناڈو کے مقام کوئمبتور میں 5 تا 31 مئی اَلٹیمیٹ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اور اس ٹریننگ کیمپ کیلئے حیدرآباد کی معروف کراٹیکا سیدہ فلک کا انتخاب عمل میں آیا ہے جو کہ اس ٹریننگ میں شرکت کیلئے ٹاملناڈو روانہ ہوچکی ہیں۔ اس ٹریننگ کیمپ کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ ا

پرجوش ممبئی کا استقلال سے عاری دہلی سے کلیدی مقابلہ

ممبئی ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی تیسری متواتر جیت کے بعد بلند حوصلہ ممبئی انڈینس کو بے استقلال دہلی ڈیرڈیولس کے مقابل اپنے کلیدی آئی پی ایل میچ میں کل یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں واضح برتری حاصل رہے گی۔ نچلے مقام پر موجود کنگس الیون پنجاب کے مقابل موہالی میں 23 رنز کی جامع فتح نے پُرجوش واپسی کرنے والے ایم آئی کو شاندار حوصلہ بخشا ہے ک

یوکی ٹاپ 200 میں واپس

نئی دہلی ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکی بھامبری نے آج ٹاپ 200 میں 15 ماہ بعد واپسی کرلی، جو اے ٹی پی تائیپی چیلنجر میں ٹھوس مظاہرے کی وجہ سے ممکن ہوا، جہاں انھوں نے سیمی فائنلس تک پہنچ کر تازہ درجہ بندی میں نمبر 186 تک چھلانگ لگائی ہے۔ رینکنگ میں 30 مقامات کی بہتری کے بعد یوکی اب ہندوستان کے نمبر ایک سومدیو دیورمن (173) سے صرف 13 مقامات پیچھے ہے،

یوکی ٹاپ 200 میں واپس

نئی دہلی ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکی بھامبری نے آج ٹاپ 200 میں 15 ماہ بعد واپسی کرلی، جو اے ٹی پی تائیپی چیلنجر میں ٹھوس مظاہرے کی وجہ سے ممکن ہوا، جہاں انھوں نے سیمی فائنلس تک پہنچ کر تازہ درجہ بندی میں نمبر 186 تک چھلانگ لگائی ہے۔ رینکنگ میں 30 مقامات کی بہتری کے بعد یوکی اب ہندوستان کے نمبر ایک سومدیو دیورمن (173) سے صرف 13 مقامات پیچھے ہے،

اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے، شہریار خان کا اعتراف

کراچی، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ’کرکٹ فیکٹری‘ سے عالمی معیاری کھلاڑیوں کی پیداوار بند ہو گئی، چیرمین پی سی بی شہریارخان نے یہ تیکھا اعتراف کیا اور کہا کہ اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ راتوں رات تبدیلی نہیں آسکتی۔ پاکستان کی نیشنل ٹیم کی کارکردگی اِن دنوں روبہ زوال ہے، مسلسل ناقص کارکردگی و

چینائی ہوم گراؤنڈ پر پھر فاتح، بنگلور کو شکست

چینائی ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہندر سنگھ دھونی زیرقیادت چینائی سوپر کنگس کا ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہنے کا موقف آج بھی برقرار رہا جبکہ ویراٹ کوہلی کے رائل چیلنجرز بنگلور کو نسبتاً کم اسکور والے آئی پی ایل میچ میں جو یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، 24 رنز سے واضح شکست ہوگئی۔ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا مگر

!پاکستانی ٹیم ٹسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئی

دبئی، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ پہلے ٹسٹ میں بدترین کارکردگی اور میچ ڈرا کرانے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ پاکستان کی اس ترقی کی وجہ پاکستان کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بع

گلسپی نے ساؤتھ آسٹریلیا کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی

اڈیلیڈ ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی فاسٹ بولر جیسن گلسپی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کی کوچنگ کو ترجیح دیتے ہوئے آسٹریلین ڈومیسٹک ٹیم ’ساؤتھ آسٹریلیا‘ کی کوچنگ کا موقع گنوا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ سابق پیسر یہ پیشکش ٹھکرا دینے کی وجہ یہ ہے کہ گلسپی کی نظریں انگلینڈ کی نیشنل ٹیم کی کوچنگ پر مرکوز ہیں۔ برطانوی میڈیا میں خب

فیڈریشن کپ : لکشمانن، سوریہ کو گولڈ میڈلس

منگلورو، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین آرمی کے لکشمانن اور ٹاملناڈو کی ایل سوریہ نے 19 ویں فیڈریشن کپ نیشنل سینئر اتھلیٹک چمپئن شپ کے آج یہاں منگلا اسٹیڈیم میں چوتھے و آخری روز مینس اور ویمنس زمروں میں ترتیب وار 10km کی دوڑ میں گولڈ میڈلس جیت لئے ۔ دونوں کیلئے یہ اس چمپئن شپ میں دوسرا گولڈ رہا جبکہ وہ 5000m ریس میں بھی اول آئے تھے۔ آج 10,000m دوڑ

و16 ویں بوسٹن کپ کا 9 مئی کو افتتاح

حیدرآباد ، 4 مئی (راست) بوسٹن مشن ہائی اسکول، کالے پتھر، تاڑبن کے زیراہتمام 16 ویں بوسٹن کپ ڈے؍ نائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا 9 مئی کو آغاز ہورہا ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق ٹسٹ وکٹ کیپر نین مونگیا اس ٹورنمنٹ کا یہاں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن کامپلکس واقع مانصاحب ٹینک میں افتتاح کریں گے۔ اس ایونٹ میں جو ہر سال پابندی سے ماہ مئی میں منعقد ہورہا ہے،

چار ملکی ہاکی سیریز: پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

ہو بارٹ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کو چار ملکی ہاکی سیریز میں جو یہاں جاری ہے، مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔ سیریز کا دوسرا میچ پاکستان و آسٹریلیا اے کا رہا۔ اس میں پاکستان کو 1-3 سے شکست ہوئی۔ قبل ازیں ’کوکابوراز‘ کا مقابلہ کوریا سے تھا۔ کورین ٹیم کو 0-7 سے شکست فارش ہوئی۔ کوکابوراز کی یہ مسلسل دوسری شاندار پرفارمنس ہے۔ اس سے قبل انہوں

ممبئی میں ابھرتے کرکٹرز کا T-20 ٹورنمنٹ، حیدرآباد شریک

حیدرآباد ، 4 مئی ( ای میل ) ایمرجنگ انٹر اسٹیٹ T-20 کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد ممبئی کے آزاد میدان میں 5 تا 8 مئی عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں حیدرآباد سے ای سی ڈی جی سینئرس اور جونیرس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اس ضمن میں ابھرتے کرکٹرز میں ٹی شرٹس کی تقسیم کیلئے تقریب کا اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن، مانصاحب ٹینک میں اہتمام کیا گیا۔ سکریٹری ای سی ڈی س

ویسٹ انڈیز نے تیسرا ٹسٹ جیت کر سیریز مساوی کردی

برج ٹاؤن ( بارباڈوز) ، 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے نامساعد صورتحال اور بگڑتی پچ سے کسی طرح نمٹتے ہوئے انگلینڈ کے مقابل تیسرے و آخری ٹسٹ کے تیسرے روز سیریز مساوی (1-1) کردینے والی پانچ وکٹ کی فتح مکمل کرلی۔ دورہ کنندگان کو اُن کی دوسری اننگز میں 123 پر ڈھیر کردینے کے بعد 192 کا مشکل ٹارگٹ مقرر ہونے پر ڈارن براوو اور جرمین بلیک ووڈ کے د

آنگن واڑی ورکرس کو بھی گرمائی تعطیلات

یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنگن واڑی سنٹرس کے ورکرس کو بھی اس سال سے چند یوم تعطیلات دیئے جارہے ہیں۔ آنگن واڑی ذمہ داران نے کچھ پہلے حکومت سے مطالبہ تھا کہ انہیں بھی گرمائی تعطیلات دیئے جائیں جس پر یکم سے 15 مئی تک ورکرس کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ جب تک سنٹروں کو آیاؤں کو چلانا ہوگا، پھر 15 مئی سے 30 مئی تک آیاؤں کو گرمائی تعطیل