ضلع میدک میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اقدامات

سنگا ریڈی ۔5 ۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی میں ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ ، چنتا پرابھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگا ریڈی ، مرلی یادو صدر ٹی آر ایس ضلع میدک ، بھوپال ریڈی ایم ایل سی کے ہمراہ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میدک میں 1,102 کروڑ روپئے کی لاگت سے 1,127 سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔ ہر منڈل م

آدھار کو 10 مئی تک ووٹر کارڈ سے مربوط کرنے کی ہدایت

نلگنڈہ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کے کاموں کو اندرون 10 مئی صد فیصد مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ وہ آج دفتر ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ریونیو ڈیویژنل عہدیداروں، تحصیلداروں اور حلقہ الیکشن انچارج کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ اُن

عاشق کی بے وفائی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) عاشق کی بے وفائی سے دلبرداشتہ و دھوکہ دہی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 29 سالہ کلپنا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کلپنا شادی شدہ تھی جس کا طلاق ہوچکا تھا ۔ طلاق کے بعد وہ تنہا رہنے لگی تھی اس دوران ایک گوپی نامی شخص سے اس کی محبت ہوگ

بیوی کا میکے سے آنے پر انکار شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کے میکے سے آنے پر انکار اور مقدمہ کا سامنا کرنے والے ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سائبرآباد کے علاقہ اپل میں پیش آیا جہاں 38 سالہ نریندر ریڈی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ نریندر ریڈی ویراپا گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس کی بیوی کویتا نے ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا

بیوی کے چھوڑکر چلے جانے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کے چھوڑکر چلے جانے اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے حمایت ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے آج اس شخص کی نعش کو حمایت ساگر سے برآمد کرلیا ہے اور اس کی شناخت آنند راؤ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ آنند راؤ جو مرتضی گورہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے

فلک نما میں خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس فلک نما کے مطابق 40 سالہ جبین بیگم جو نواب صاحب کنٹہ علاقہ کے ساکن عبدالجبار کی بیٹی تھی ۔ اس خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ جبین بیگم کویت میں نرس کی خدمات انجام دیتی تھیں اور گذشتہ دنوں اپنے گھر آئی ہوئی تھیں ۔ پولیس کے

اقلیتی بہبود کے لیے بجٹ اجرائی

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی بہبود کیلئے پہلے سہ ماہی بجٹ کی اجرائی کا آغاز کردیا ہے۔منصوبہ جاتی مصارف کے تحت جاریہ سال بجٹ کی پہلی قسط کے طور پر 87 کروڑ 13 لاکھ 7 ہزار روپئے مختلف اداروں اور اسکیمات کیلئے منظور کئے ہیں۔ محکمہ فینانس نے 30 اپریل کو بجٹ کی منظوری دی تھی جبکہ محکمہ اقلیتی بہبود نے آج بجٹ جاری کردیا۔

جی ایچ ایم سی کے ایمپلائمنٹ ، ٹریننگ اور پلیسمنٹ کیمپس

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ٹی ایم آئی گروپ ای ویان ( ایمپلائمنٹ ویان ) کے تعاون سے ایمپلائمنٹ ، ٹریننگ اور پلیسمنٹ کے لیے رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد کررہاہے ۔ خانگی شعبہ میں ایمپلائمنٹ کے لیے امیدواروں کے رجسٹریشن کے تحت بے روزگار 18 تا 35 سال عمرکے ایس ایس سی کامیاب ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم

بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیسن ) انٹرنس ٹسٹ کوچنگ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی یو ایم ایس میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ انٹرمیڈیٹ بی پی سی ، امیدواروں کے لیے یونیورسٹی آف ہیلت سائنس کے تحت رکھا جاتا ہے ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام اس کے انٹرنس امتحان BUMSET کی کوچنگ کلاس حسب سابق ماہر اور تجربہ کار لکچررس کے زیر نگرانی عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صبح کے اوقات میں جاری ہی

بی ایڈ اور پی جی انٹرنس ٹسٹ فارمس آن لائن آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈسیٹ 2015 کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی ہے ۔ اور انٹرنس امتحان 6 جون کو مقرر ہے ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا ڈگری سال آخر کا امتحان دئیے طلبہ اس کے اہل ہیں ۔ سال حال بی ای / بی ٹیک امیدواروں کو بھی میاتھس اور فزیکل سائنس کے لیے بی ایڈ کے لیے اہل قرار دیاگیا ہے ۔ اس کے

تلگو دیشم سے ٹی آر ایس میں شامل منچی ریڈی کے حلقہ کے لیے فنڈ

حیدرآباد 5 مئی (سیاست نیوز)ٹی آر ایس حکومت نے تلگودیشم سے انحراف کر کے شمولیت اختیار کرنے والے رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کے اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے فنڈس جاری کئے ہیں ۔ حکومت نے رنگا ریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ میں مختلف ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ روپئے منظور کئے اس سلسلہ میں آج باقاعدہ سرکاری احکا

سڑک حادثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /5 مئی ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری آدی بٹلہ اور چیوڑلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 40 سالہ باپو راؤ جو پیشہ سے پھول مارکٹ میں کام کرتا تھا ۔ 29 اپریل کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ آدی بٹلہ پولیس کے