شہریوں کو روزگار سے مربوط کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری

مدہول/6مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک و ریاست کی ترقی کیلئے شہریوں کو برسرے روزگار ہونا نا گزیر ہے جس کے بغیر ملک و ریاست کی ترقی کا خواب ادھورا ہے حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ و ہ شہریوں کو بنیادی سہولیات اور روزگار سے مربوط کرنے کیلئے پہل کریںبلخصوص خواتین کو چھوٹی صنعتوں سے جوڑا جائے ان خیالات کا اظہار جناب عادل محمد ریچ ویلفیر سوسا

تلنگانہ بیڑی مزدور یونین عادِل آباد کے انتخابات

نرمل /6 مئی ( ذریعہ ای میل ) تلنگانہ بیڑی مزدور یونین ضلع عادل آباد کے انتخابات مسٹر سید عزیز الدین سابق لیبر ایمپلائیمنٹ آفیسر حیدرآباد کے زیر نگرانی عمل میں آئے ۔ جن میں مسٹر سید چاند پاشاہ صدر مسرس جی پربھاکر ریڈی اور مانک راؤ نائب صدور طاہر بن صالح جنرل سکریٹری کرشنا وانی ، لکشمی اور آسیہ بیگم سکریٹری مقرر کئے گئے ۔ صدر یونین ضلع

ورنگل میں آج سے عرس تقاریب کا آغاز

ورنگل /6 مئی ( ذریعہ فیاکس ) سلسلہ محمودیہ کی جلیل القدر صوفی بزرگ حضرت سید شاہ الحاج حبیب احمد محمودی القادری الملتانی چشتی صابری ( جانشین حضرت خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) محلہ شیرپورہ ورنگل کا گیارہ عرس تقاریب ( 7 مئی تا 8 مئی 2015 ) 17 رجب المرجب سے تقاریب عرس کا غسل شریف سے آغاز ہوگا ۔ 7 مئی بروز جمعرات ( 17 رجب المرجب ) بعد نماز عصر تا مغر

سنگاریڈی میں حضرت فتح خان میاں مجذوبؒ کے عرس شریف کی تیاریاں مکمل

سنگاریڈی /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد محی الدین المعروف مولوی شاہ صاحب صدر درگاہ کمیٹی ، محمد اکرام علی عمر جنرل سکریٹری کے پریس نوٹ کے بموجب 9 تا 11 مئی سہ روزہ حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ سنگاریڈی کا 130 واں عرس شریف تقاریب منعقد ہوں گے ۔ 9 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر صندل شریف جامع مسجد سنگاریڈی سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہو

نارائن پیٹ کے بس اسٹانڈ میں اے ٹی ایم سنٹر کے قیام کا مطالبہ

نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں مسافرین کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم سنٹر کی شدید ضرورت ہے ۔ ریاستی حکومت ٹاٹا کمپنی کی معاونت سے آر ٹی سی بس اسٹانڈوں میں انڈوکیاش ، اے ٹی ایم سنٹر قائم کر رہی ہے ۔ ضلع محبوب نگر کے مختلف تجارتی مراکز کے بس اسٹانڈوں میں یہ سنٹر قائم کئے جارہے ہیں ۔ جس میں نارائن پیٹ شا

نارائن پیٹ میں شدید گرمی کی لہر

نارائن پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں جاری گرمی کی لہر اور شدید دھوپ سے عوام کافی پریشان ہیں ۔ نارائن پیٹ و اطراف مقامات میں دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر رہا ہے ۔ جس کے سبب تجارتی سرگرمیاں ہیں دوپہر کے اوقات میں بازاروں میں چہل پہل میں کمی اور سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں ۔ شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبا

تلگودیشم پارٹی جگتیال کے جنرل باڈی میں دو مسلم قائدین کا متفقہ انتخاب

جگتیال /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال میں تلگودیشم پارٹی کے جنرل باڈی کے انتخابات میں متفقہ طور پر دو مسلم قائدین کا انتخاب عمل میں آیا ۔ محمد کبیر الیکرٹیشن نائب صدر کی حیثیت سے جبکہ محمد ریحان جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے صدر کی حیثیت سے بالے شنکر سابقہ کونسلر کا بھی متفقہ انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ جنرل باڈی میں مسلم ق

ونپرتی میں فری ختنہ کیمپ کا کامیاب اختتام

ونپرتی /6 مئی ( ذریعہ ای میل ) طور بیت المال ونپرتی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی اردو گھر شادی خانہ چٹیال روڈ ونپرتی میں بتاریخ 3 مئی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 5 بجے منعقدہ فری ختنہ کیمپ کا خیر و خوبی کے ساتھ اختتام پایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد شبیر احمد ایم ڈی ، اسسٹنٹ پروفیسر نیلوفر ہاسپٹل حیدرآباد اور ڈاکٹر محمد عرفان ایم ا

راہل گاندھی کے دورہ تلنگانہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

سدی پیٹ /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے سینئیر لیڈر وی ہنمنتو راؤ سابق ایم ایل اے مٹ پلی کومو ریڈی راملو کی رہائش گاہ میں توقف کے دوران کانگریس پارٹی ورکرس سے خواہش کی ہے کہ اے آئی سی سی کے وائس پریسیڈنٹ جناب راہل گاندھی کا سفر اس ماہ 10، 11 مئی تلنگانہ کے اضلاع کے بشمول عادل آباد کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے

مسلمانوںکے کارناموں کو اجاگر کرنے حکومت کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اپنی سیکولر ساکھ کو بچانے کی ایک کوشش کے طور پر مسلمان اور عیسائی طبقہ سے وابستہ نامور شخصیتوں کی فہرست تیار کی ہے۔ ان کے کارناموں کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے گا اور یادگار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ حکومت کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ اقلیتوں سے متعلق اسکیمات کو ان نامور شخصیتوں سے موسوم کیا

ایل پی جی سبسیڈی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس نے وضاحت کی ہے کہ ایل پی جی سبسیڈی جو انفرادی طور پر بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی ہے، انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔ فینانس بل میں ترمیم کے بعد اس تعلق سے شبہات ابھر رہے تھے، چنانچہ حکومت نے کہا کہ ایل پی جی سبسیڈی اور دیگر بہبودی سبسیڈی جو انفرادی طور پر ملتی ہے، انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی۔

موگا واقعہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، کارروائی متاثر

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے ضلع موگا میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ دست درازی اور اس کی موت کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی جبکہ اپوزیشن نے اس مسئلہ پر مباحث کا مطالبہ کیا ۔ راجیہ سبھا میں اس مسئلہ پر کارروائی دو مرتبہ ملتوی کرنی پڑی ۔ آج صبح جیسے ہی راجیہ سبھا کی کارروائی کا آغاز ہوا کانگریس کے ار

ممبئی انڈین کی 5 وکٹس سے کامیابی

ممبئی۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن 8 کے آج ہوئے ایک میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی ڈیرڈیولس کو 5 وکٹس سے ہرادیا۔ دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152/6 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی انڈینس نے 5 وکٹس کے نقصان سے کامیابی کیلئے نشانہ درکار کرلیا۔

پاکستان کو امریکی جنگی طیارے اور بکتر بند گاڑیاں فراہم

واشنگٹن ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوج کا تخلیہ کردیا لیکن اوباما انتظامیہ پڑوسی ملک پاکستان کو 14 لڑاکا طیارے ، 59 فوجی ٹرینر جیٹ طیارے اور 374 بکتر بند گاڑیاں فراہم کر رہا ہے۔ امریکی کانگریس کی داخلی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا۔ ہندوستان ماضی میں پاکستان کو اسلحہ کی منتقلی کی مخالفت کرتا رہا ہے ۔

آئی ایس آئی کو حکومت ہند کا مشکور ہونا چاہئے

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں حکومت کے موقف پر حیرت اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی سے بھی یہ سوال کیا جائے تو وہ بھی یہی جواب دے گی کہ اسے داؤد ابراہیم کا ٹھکانہ نہیں معلوم۔ کانگریس ترجمان گورو گوگوئی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو

میزائیل آکاش کو فوج میں شامل کردیا گیا

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دیسی طور پر تیار کردہ سوپر سونک زمین سے فضاء میں وار کرنے والے میزائیل آکاش کو آج فوج میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ پراجکٹ تین دہے قبل شروع کیا گیا تھا۔ آکاش کے ذریعہ 25 کیلو میٹر کے احاطہ میں دشمن کے ہیلی کاپٹرس ، طیاروں اور بنا پائلٹ کے طیاروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزی

سوئیٹزرلینڈ نے کالے دھن اکاؤنٹ کی تفصیل نہیں دی : جیٹلی

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )سوئیٹزر لینڈ ‘ برطانیہ اور اسپین کی حکومتوں نے کالے دھن کے کسی بھی اکاؤنٹ کی تفصیلات نہیں فراہم کی ہیں۔ وزیر داخلہ ارون جیٹلی نے آج یہ بات کہی ۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریر ی جواب دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ سوئیٹزر لینڈ ‘ برطانیہ یا پھر اسپین کی جانب سے کالے دھن کے اکاؤنٹ کی کوئی بھی تفصیلات پیش

جی ایس ٹی بل پر لوک سبھا میں غور

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دیرینہ انتظار کے بعد آج جی ایس ٹی بل کو لوک سبھا میں مباحث کیلے پیش کیا گیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن کے اس مطالبہ کو مسترد کردیا کہ اس بل کو پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کیا جائے ۔ آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت کی رکاوٹ کے دوران اپوزیشن ارکان نے اصرار کیا کہ 122 ویں ترمیمی بل کو فینانس سے متعلق پارلیمان

رئیل اسٹیٹ بل راجیہ سبھا پیانل سے رجوع

نئی دہلی 5 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ رئیل اسٹیٹ بل کو آج راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کردیا جائے گا جہاں حکومت اس موقف میں نہیں ہے کہ وہ بل کو منظور کراسکے کیونکہ راجیہ سبھا میں حکمراں اتحاد کے ارکان کی تعداد کم ہے۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو کل اس ضمن میں تحریک پیش کریں گے۔ 21 رکنی سلیکٹ کمیٹی سے کہا جائے گا کہ وہ

سلمان خان کے خلاف مقدمہ کا آج فیصلہ

ممبئی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی سیشن کورٹ فلم اداکار سلمان خان کے خلاف ٹکر دیکر فرار ہونے کے مقدمہ میں کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ اگر بالی ووڈ اداکار کو مجرم قرار دیا جائے تو انہیں دس سال تک سزائے قید ہوسکتی ہے اور ان کا کریئر بھی متاثر ہوسکتا ہے جبکہ تقریباً 200 کروڑ روپئے سے زائد کا سرمایہ لگا ہوا ہے۔ یہ مقدمہ 12 سال قدیم ہے اور قانون