’’حزب اللہ ‘‘کا النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنانے کا اعلان

بیروت۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے قائد حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کے جنگجو شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرِپیکار النصرہ فرنٹ کو نشانہ بنائیں گے۔ حسن نصر اللہ کے مطابق ’’حزب اللہ‘‘ ان جنگجوؤں پر قالعمون کے سرحدی علاقے میں حملے کرے گی تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کارروائیا

ملک میں سب سے زیادہ سڑک حادثات اور ہلاکتیں

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ساری دنیا میں ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں سڑک حادثات کثرت سے ہوتے ہیں اور ہلاکتیں بھی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ ڈرائیورس کو خاطر خواہ تربیت کی کمی ، قانون کے نفاذ میں کوتاہیاں ، شاہراہوں کی غیرموثر دیکھ بھال اور ناقص گاڑیاں اکثر ان حادثات کا سبب بنتی ہیں ۔ سڑک حادثات میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظ

سڑکیں کاروں اور کتوں کیلئے ، سونے کیلئے نہیں

ممبئی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سلمان خان کو 2002 ء کے ٹکر دے کر فرار ہونے کے مقدمہ میں سزا سنائی جانے پر سارا بالی ووڈ ان کے ساتھ ہے اور ایسے میں سنگر ابھیجیت بھٹاچاریہ اور فرح خان علی نے بے گھر افراد کے بارے میں ’’غیرحساس‘‘ تبصروں کے ذریعہ ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے ۔ ابھیجیت نے سلسلے وار ٹوئٹس میں لکھا کہ سڑکیں کاروں اور کتوں کیلئے ہ

ہتک عزت مقدمہ راہول گاندھی سپریم کورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی آج بمبئی ہائیکورٹ کے حکم التواء کی درخواست پر سنائے گئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔انہوں نے گاندھی جی کے قتل کیلئے مبینہ طور پر آر ایس ایس کو مورد الزام قرار دیا تھا جس پران کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ بمبئی ہائیکورٹ نے اسے کالعدم قرار دینے کی در

مریخ کیلئے یو اے ای مشن

دبئی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے مریخ مشن کا اعلان کیا ہے تاکہ اس سیارہ کی تحقیق کی جاسکے۔ اس مشن کو الامل (امید) کا نام دیا گیا ہے اور افتتاحی پروگرام میں نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد نے شرکت کی۔ اس مہم کے تحت 2021ء میں تحقیقاتی سفر کا آغاز ہوگا۔ امارات مارس مشن پراجکٹ کے منیجر عمران شراف نے بتایا

کشمیری بھائی چارگی کی فتح حریت کانفرنس کا ردعمل

سرینگر ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر موقف کی حامل حریت کانفرنس نے آج کہا کہ مرکز کی یہ یقین دہانی کے وادی میں کشمیری پنڈتوں کیلئے علحدہ کالونی تعمیر نہیں کی جائے گی دراصل ’’کشمیری بھائی چارگی ‘‘ کی فتح اور ’’فرقہ پرستانہ ذہنیت ‘‘ کی شکست ہے ۔ حریت کانفرنس کے سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پنڈتوں کیلئے علحدہ بس

نتیش اور لالو کی راست بات چیت

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج نشستوں کی تقسیم پر اختلافات کی یکسوئی اور مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل چیف منسٹر امیدوار کو قطعیت دینے کے سلسلے میں راست مذاکرات کئے ۔جنتاپریوار پارٹیوں کا انضمام شروع ہونے کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔

بنگلہ دیش کے ساتھ علاقائی تبادلہ کے ذریعہ سرحد کی یکسوئی راجیہ سبھا میں تاریخی بل منظور ، آج لوک سبھا میں پیشکشی

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج ایک تاریخی بل کو متفقہ طور پر منظور ی دی گئی جس کے ذریعہ بنگلہ دیش کے ساتھ سرحدی اراضی معاہدے کو قابل عمل بنایا جائے گا اور علاقائی تبادلے کے ذریعہ 41 سال سے جاری سرحدی مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی ۔ دستوری 119ویں ترمیمی بل کو تمام 181 ارکان کی مکمل تائید کے ساتھ منظور کیا گیا ۔ یہ بل کل لوک س

گیل کی سنچری ، بنگلور نے 138 رنز سے پنجاب کو ہرایا

بنگلور ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر کرس گیل کی انتہائی تیز رفتار 57 گیندوں میں 117 رنز سنچری کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلور نے کنگس الیون پنجاب کو 138 رنز کے واضح فرق سے ہرادیا ۔ پنجاب کو کرس گیل کے دو کیچیس چھوڑنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی ۔ اس وقت وہ 27 اور 53 کے انفرادی اسکور پر تھے ۔ آئی پی ایل کے آج کے میچ میں بنگلور نے مقررہ 20 اوورس میں 226/3 ک

زلزلوں کی پیش قیاسی کا کوئی نظام موجود نہیں : حکومت

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) زلزلوں کی پیش قیاسی کیلئے فی الحال کوئی نظام موجود نہیں ہے تاہم اس کے تمام پہلوؤں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جلد از جلد انتباہ جاری کئے جائیں ۔ سائنس و ٹکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے پاس امکانی حد تک بہت

سب سے زیادہ فرقہ وارانہ واقعات 2014-15 کے دوران یوپی میں پیش آئے ، مرکزی حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرقہ وارانہ واقعات اعظم ترین تعداد میں یوپی اور مہاراشٹرا میں 2014-15 کے دوران پیش آئے ہیں ۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے ایسے واقعات کی تعداد کا انکشاف کیا جو گزشتہ سال اور 2015 کے پہلے دو مہینوں میں پیش آئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جملہ 138 فرقہ وار

حکومت ہندوستان کی شبیہ مسخ کررہی ہے : کانگریس

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستان کی شبیہ مسخ کررہی ہے ، پارٹی نے کہاکہ داؤد ابراہیم کا پتہ حکومت کو معلوم نہیں ہے حالانکہ یکے بعد دیگرے ہندوستان کی حکومتوں نے ادعا کیا تھا کہ انڈر ورلڈ ڈان پاکستان میں مقیم ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے اس مسئلہ پر بیان کا

لکھوی کو ضمانت کیسے ہوئی ؟

نئی دہلی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان امکان ہے کہ پاکستان سے یہ سوال کرے گا کہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کواقوام متحدہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آخر کس طرح ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا ۔ ذکی الرحمن لکھوی کی تنظیم لشکر طیبہ کو دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے ۔ حکومت ہند توقع ہے کہ اسلام آباد کو سفارتی نوٹ روانہ کرے

جی ایس ٹی بل آج راجیہ سبھا میں پیش ہوگا

نئی دہلی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو آج بی جے پی اور ٹی ایم سی جیسی پارٹیوں کی تائید کے ساتھ لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا ۔ یہ بل کل راجیہ سبھا میں پیش کیا جانے والا ہے جہاں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو درکار اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ کانگریس اور دیگر جماعتیں یہ بل اسٹانڈنگ کمیٹی سے رجوع کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں

بی جے پی کو لوک سبھا میں الجھن ، حکمراں جماعت کے 12 ارکان کی اپنی ہی حکومت کے خلاف رائے دہی

نئی دہلی ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو لوک سبھا میں آج اس وقت سخت الجھن و پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا جب جی ایس ٹی بل کے ایک فقرہ پر ووٹنگ کے موقع پر بی جے پی کے 12 ارکان نے سبز بٹن دباتے ہوئے تائید کرنے کے بجائے سرخ بٹن دباتے ہوئے اس کے خلاف میں ووٹ دیدیا ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے دستوری ترمیمی بل کے فقرہ دو میں ترمیم کیلئے رائے دہی کی ہدای

سلمان خان کو پانچ سال قید بامشقت کی سزاء

ممبئی ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو آج زبردست دھکہ لگا جب سیشنس کی ایک عدالت نے 2002ء کے ٹکر دیکر فرار ہونے سے متعلق ایک مقدمہ میں انہیں جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پانچ سال کی سزائے قید بامشقت دی لیکن سلمان فوری طور پر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے سے بچ گئے جب بمبئی ہائیکورٹ نے انہیں 8 مئی تک عبوری ضمانت دی۔ اس روز عد

مودی کی حکومت ’’ایک شخص کی صرف چند اشخاص کیلئے ‘‘ ہے

نئی دہلی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’ ایک شخص کی جانب سے چند منتخبہ افراد ‘‘ کے لئے حکومت چلارہے ہیں اور کہا کہ ان کے پاس عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ حکومت نے اپنی میعاد کا ایک سال مکمل کرلیا ہے ۔ وہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے اج

کمار وشواس دوسری مرتبہ بھی حاضر نہیں ہوئے

نئی دہلی ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس آج دوسری مرتبہ بھی دہلی کمیشن فار ویمن کے روبرو حاضر ہونے میں ناکام رہے ۔ پارٹی کی ایک خاتون والینٹر کی شکایت پر کمیشن نے انہیں سمن جاری کیا تھا ۔ صدرنشین کمیشن برکھا شکلا سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس متاثرہ خاتون کے شوہر کو بھی طلب

جہادی کمانڈرس کیلئے داعش کی فائیو اسٹار ہوٹل

لندن ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد گروپ داعش نے اپنے جہادی کمانڈرس کیلئے عراق کے موصل شہر میں ذاتی 5 اسٹار ہوٹل قائم کی ہے جس میں 262 کمرے ، رسٹورنٹس ، بال روم اور جم ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہوٹل سمجھا جاتا ہے کہ نینوا انٹرنیشنل ہوٹل ہے جسے داعش نے اپنے قبضے میں کرلیا تھا اور اب اس کا نام اور برانڈ تبدیل کردیا گیا ہے ۔ داعش سے ملح

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ چیف کی میعاد میں توسیع

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے چیف کی حیثیت سے سینئیر آئی اے ایس آفیسر مسٹر راجن ایس کٹوچ کی میعاد میں مزید 3 ماہ کی توسیع دیدی گئی ہے ۔ اس طرح حکومت نے اس عہدہ پر انہیں دوسری مرتبہ توسیع دی ہے ۔ قبل ازیں مسٹر کٹوچ اگست 2014 سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں اضافی ذمہ داری نبھا رہے تھے ۔ انہیں سکریٹری ہیوی انڈسٹری