گذشتہ ایک سال میں یو پی اے حکومت کی بدانتظامی اور بداعتمادی کو دور کیا گیا

نئی دہلی ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ انہوں نے عملاً شہرت پسند اقدامات سے گریز کیا ہے اور سرکاری مشنری کے نقائص کی اصلاح کیلئے ایک دشوار گذار راستہ اختیار کیا ہے۔ بحیثیت وزیراعظم اپنی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے دو اہم اقدامات کئے ہیں۔ ایک تو یہ کہ سرکاری مشنری کو سل

بین مذہبی شادی کو ناکام بنانے کی کوشش

الہ آباد۔ 28مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع امروہہ میںایک اسکول ٹیچر کنچن ورما کو سیکشن 151( نقص امن کا خطرہ) کے تحت 27مئی کو ناری نکیتن بھیج دیا گیا ۔ وہ ایک مسلم نوجوان نصیر علی کے ساتھ شادی کی خواہشمند تھی ۔ اس جوڑے کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ( دھنواہ ) کے اجلاس پر پیش کیا گیا جنہوں نے تا حکم ثانی نصیر علی کو عدالتی تحویل اور کنچن ورما کو ناری نکیتن ب

لیفٹننٹ گورنر دہلی کی مرکزی معتمد داخلہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج ایسے وقت مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئیل سے ملاقات کی ہے جب کہ عام آدمی پارٹی حکومت اوران کے درمیان اختیارات کی رسہ کشی جاری ہے ۔ دہلی اسمبلی نے کل ہی ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے اعلامیہ کو مسترد کردیا تھا ۔جس میں مختلف معاملت بشمول سینئیر عہدیدا

تریپورہ سے فوج کے خصوصی اختیارات کا قانون برخاست

نئی دہلی ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق وزیر داخلہ مسٹر پی چدمبرم نے آج ریاست سے فوج کے خصوصی اختیارات کے قانون (AFSPA) سے دستبرداری سے متعلق تریپورہ حکومت کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ یہ فہم و فراست اور انسانیت کی فتح ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ تریپورہ سخت گیر قانون کو برخاست کردینے کے لیے میری اپیل پر توجہ دی گئی اور

رمضان المبارک کے دوران برقی و پانی کی مؤثرسربراہی

حیدرآباد۔ 28 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں ماہ رمضان المبارک و شب برأت کے موقع پر حکومت تلنگانہ گزشتہ سال کے مقابلہ مزید بہتر انتظامات کرے گی۔ ماہ رمضان المبارک کے دوران مختلف انتظامات کی انجام دہی کیلئے حکومت پانچ کروڑ روپئے بھی فراہم کرے گی تاکہ مساجد کے مرمتی و نگہداشت کے کام انجام دیئے جاسکیں۔ علاوہ ا

انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر محمد سمیر سبحانی کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ محمد شعیب سبحانی چیرمین گلوبل ٹیکنو اسکول کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392767339 پر ربط کریں ۔۔

درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

کے نرسمہا گوڑ شمس آباد کانگریس ٹاون صدر منتخب

شمس آباد ۔ 28 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع رنگاریڈی کانگریس صدر کیاما ملیش نے کلم نرسمہا گوڑ کو شمس آباد ٹاون کانگریس صدر کی حیثیت سے منتخب کیا ۔ اس موقع پر کلم نرسمہا گوڑ نے اتم کمار ریڈی پی سی سی صدر ، کیاماملیش ضلع صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔۔

رہن کے مکانات فراہم کرنے کے بہانہ ٹھگنے والا شاطر دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /28 مئی (سیاست نیوز) گولکنڈہ پولیس نے ایک شاطر دھوکے باز کو گرفتار کرلیا جو رہن کے مکانات فراہم کرنے کے بہانے سینکڑوں لوگوں کو ٹھگ لیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ کے بموجب 35 سالہ حاجی پاشاہ عرف چیٹر پاشاہ ساکن ندیم کالونی اکثر اردو اخبارات میں ’’رہن بالقبض‘‘ (مکان رہن پر فراہم کرنے ) کے اشتہارات شائع کروایا کرتا تھ