درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔
٭٭ مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی عقب کڈنی ہاسپٹل محلہ قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعدنماز مغرب جامع مسجد حبیبیہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی کی زیر نگرانی منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید عباد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور میں درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ خواجہ عارف الدین صدیقی تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد پلاٹ نمبر k/37 سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ یوسف گوڑہ میں مطالعہ قرآن بروز جمعہ بعد نماز فجر بمکان احمد ابو سعید پلاٹ نمبر 42 طاہر ولا یوسف گوڑہ چیک پوسٹ پر منعقد ہوگا ۔ سورۃ الکہف کا اجتماعی مطالعہ قرآن ہوگا ۔۔