اسلام میں شوہر کے حقوق
اسلام چاہتا ہے کہ خاندان کے تمام افراد ایک دوسرے کے مددگار اور معاون ہوں۔ جن جن ذمہ داریوں کو وہ تعین کے ساتھ خاندان کے افراد پر عائد کرتا ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ فرائض بس ان ہی افراد کے ساتھ خاص ہیں، بلکہ اسلام دیگر افراد کو بھی ان کی معاونت پر اُبھارتا ہے اور تلقین کرتا ہے، ان فرائض کی ادائی میں دوسرے بھی اس کے ساتھ شریک ہو