فورڈ فاؤنڈیشن اور گرین پیس کے امریکی دفاع پر آر ایس ایس کااعتراض

نئی دہلی ۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گرین پیس اور فورڈ فاؤنڈیشن پر ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے آر ایس ایس نے آج امریکہ سے کہا کہ وہ ’’جمہوریت کی عالمی پولیس‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں اور اُس کی جانب سے ان دونوں تنظیموں کے دفاع پر اعتراض کیا ۔ پارٹی کے ترجمان’’ آرگنائزر‘‘ کے اداریہ جس کا عنوان ’’اقوام متحدہ ۔ س

تریپورہ میں 23 بنگلہ دیشی گرفتار

اگرتلہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے کہا ہے کہ تریپورہ کے سپاہی جالا ضلع میں جاگنہ دستاویزات کے بغیر داخل ہونے والے 23 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ میلہ گھر میں ایک شخص قربانی علی کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے ان 23 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا جو کل پاسپورٹ کے بغیر داخل ہوئے تھے ۔ دوران تفتیش پتہ چلا کہ بنگلہ د

کیرالا میں مانسون کا یکم جون سے آغاز

نئی دہلی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رواں سال مانسون کا مقررہ وقت پر آغاز متوقع ہے ۔ محکمہ موسیات کے مطابق کیرالا میں یکم / جون سے مانسون کا آغاز ہوگا ۔ لیکن اس سال بارش معمول سے کم رہے گی ۔ جس کے نتیجہ میںحکومت کو ہنگامی منصوبہ پر غور اور کسانوں کیلئے فصل بیمہ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگا ۔ ہنگامی منصوبوں کے تحت ایسے 580 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گ

تقسیم ریاست کے پس پردہ محرکات جلد بے نقاب ہونگے

متحدہ ریاست کے آخری چیف منسٹر کرن کمار ریڈی کتاب تحریر کرنے میں مصروف
حیدرآباد 10 ؍ مئی ( سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش کے آخری چیف منسٹر ثابت ہونے والے کرن کمار ریڈی جو ریاست کی تقسیم کے ساتھ گوشہ گمنامی میں چلے

سلمان کیس میں جذبات کی نہیں ‘ قانون کی اہمیت : پنکی آنند

پاناجی۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل آف انڈیا پنکی آنند نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کیس کو جذبات کی رو سے نہیں بلکہ قانون کی نظر سے دیکھاجانا چاہیئے ۔ پنکی آنند نے یہاں جاری ویمنس اکنامکس فورم کے ایک سیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’ سلمان خان اگرچہ ایک اداکار ہیںلیکن وہ اپنے عمل پر جذبات کے مستحق نہیں ہیں بل

مذہبی گروپ پر حملہ ، ایک گرفتار

مظفر نگر ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش کے ضلع شاملی سے متصلہ علاقہ کاندھلا میں ایک مذہبی گروپ کے چند ارکان پر حملے کے کیس میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ باغپت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سچن نے کہا کہ سنیل کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے دو ساتھیوں سنی اور ٹیٹو کی تلاش جاری ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ موضع باؤلی کے ساکن سنیل نے جرم قبول ک

ہاشم پورہ کے متاثرین کیلئے قانونی جدوجہد کاعزم

علیگڑھ۔10مئی( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ دہلی کی ایک عدالت کی جانب سے 1987ء کے ہاشم پورہ قتل کیس کے متاثرین سے قانونی لڑائی جاری رکھے گی ۔ اترپردیش کے وزیر اعظم خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ فسادات کے ان متاثرین کی انصاف سے محرومی پر ان کی پارٹی محض مگرمچھ کے آنسو نہیں بہائے گی ب

گھر کا لڑکا گھر آیاہے ، رام کرشنا مٹھ ہاسپٹل میں مودی کاریمارک

کولکتہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے رام کرشنا مٹھ اور مشن کے راہبوں اور سوامیوں سے اپنی دیرینہ جذباتی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج ان سے کہا کہ ’’وہ (مودی) ان کے گھر کے ایک لڑکے کی طرح ہیں ‘‘ مودی نے کل شام کولکتہ کے ایک ہاسپٹل میں رام کرشنا مٹھ کے سربراہ سوامی اسماستھانند سے ملاقات کی جہاں مٹھ کے راہبوں نے گلدس

مسلکی گروپ کے منصوبے کو ناکام بنانے فوجی کارروائی :شاہ سلمان

ریاض۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے آج کہا کہ علاقہ میں مسلکی گروپ کے منصوبے کو ناکام بنانے کے مقصد سے یمن میں فوجی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یمن کو دہشت گردی ، داخلی لڑائی کا مرکز اور علاقہ کیلئے خطرہ بننے سے روکنے کیلئے یہ ضروری کارروائی تھی ۔ شاہ سلمان کا یہ پیام مکۃ المکرمہ میںان کے مشیر نے خطیب

منچلے دوستوں کی نادانی ‘ ایک نوجوان کی موت کی وجہ بن گئی

حیدرآباد 10 ؍ مئی ( سیاست نیوز) نو عمر لڑکوں کی نادانی اپنے دوست کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی جب چند منچلے دوستوں نے شرط لگا کر کُشتیوں کا مقابلہ کروایا ۔کنپٹی پر گھونسہ لگ جانے سے 17 سالہ نبیل محمد کی موت واقع ہوگئی ۔ 3 مئی کو پیش آئے اس واقعہ کو نوجوانوں نے حادثہ قرار دینے کی کوشش کی لیکن اُن کی ہی ویڈیو ان کیلئے شکنجہ بن گئی ۔ تفصیلات کے ب

چینائی سوپر کنگس کی کامیابی

چینائی ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رویندر جڈیجہ کے 4 وکٹس کی بدولت چینائی سوپر کنگس نے راجستھان رائلز کو 12 رنز سے ہرادیا ۔ کامیابی کیلئے 158 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان 20 اوورس میں 145/9 ہی بناسکی ۔ اجنکیا راہانے اور شین واٹسن نے 37 رنز کی افتتاحی رفاقت جوڑی لیکن اس کے بعد مسلسل وکٹس گرتے رہے ۔ جڈیجہ نے 11 رنز دیتے ہوئے 4 وکٹس حاصل کئے ۔ قبل ا

قاضی نذرالاسلام ایرپورٹ کے مودی پہلے مسافر

اندل (مغربی بنگال) /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کا دو دن کا دورہ مکمل کیا اور قاضی نذر الاسلام ایرپورٹ سے دہلی واپس ہوئے ۔ یہ مشرقی ہند کا پہلا گرین فیلڈاور خانگی طور پر تعمیر کیا جانے والا ایرپورٹ ہے ۔ یہاں /12 مئی سے باقاعدہ کمرشیل پروازوں کا آغاز ہوگا ۔ مودی اس ایرپورٹ سے استفادہ کرنے والے پہلے مسافر بن

جنتاپریوار کے انضمام کے بارے میں غیریقینی صورتحال

پٹنہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنتاپریوار کے فریقین نے انضمام کے تعلق سے ہنوز کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور سماج وادی پارٹی لیڈر رام گوپال یادو نے آج یہ اشارہ دیا ہے کہ انضمام کیلئے کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی ۔ اس طرح بہار میں جنتادل (یو) اور آر جے ڈی اتحادبھی غیریقینی ہوگیا ہے ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار انضمام کے حق میں ہیں کیو

وزیراعظم ترکی کا دورہ شام

انقرہ ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی احمد دعوت گلو نے آج ملک شام کا سفر کرتے ہوئے یہاں واقع تاریخی مزار کا دورہ کیا ۔ اس پروگرام کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا تھا اور یہ کسی ترک سیاسی لیڈر کا پہلا دورہ ہے ۔ وہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے دادا سلیمان شاہ کی مزار پر گئے جو ترک سرحد سے تقریباً 200 میٹر دور شام کے علاقے میں واقع ہے

دہشت گردی ایک نئے مرحلے میں داخل ، امریکی سکیوریٹی سربراہ کا انتباہ

واشنگٹن ۔ /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی دہشت گردی کا خطرہ ’’ایک نئے مرحلہ‘‘ میں داخل ہوگیا ہے جہاں عصری میڈیا سے لیس اسلامی انتہاپسند کامیابی کے ساتھ اپنے مقصد کیلئے کام کررہے ہیں ۔ امریکی سکریٹری برائے ہوم لینڈ سکیوریٹی جیہہ جانسن نے اے بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں خبردار کیا کہ اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کا اثر و رسوخ مشرق و