حصول اراضی قانو ن مشترکہ کمیٹی کے سپرد ہونے کا امکان

نئی دہلی۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اتفاق رائے پیدا ہونے کے آثار نظرنہ آنے کی وجہ سے حکومت راجیہ سبھا میں مشکل میں پھنس گئی ہے اور امکان ہے کہ حصول اراضی قانون پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے گا ۔تاکہ وہ اس کے بارے میں اپنے سفارتش پیش کریں ‘ مکمل اپوزیشن حصول اراضی بل میں مجوزہ تبدیلیوں کا مخالف ہے۔

جموں و کشمیر پاسنجر بس گہری کھائی میں گر گئی،24 ہلاک

ادہم پور ( جموں و کشمیر ) ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کے ضلع ادہم پور میں آج ایک بس گہری کھائی میں گرجانے سے 24 افراد ہلاک اور کچھ دوسرے مسافر زخمی ہوگئے جن میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ پاسنجر بس ادہم پور سے لٹی بیلٹ جارہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جاگری ۔ اس حادثہ میں 24 افرا

مسلمانوں نے ہمیں الگ تھلگ کردیا اور ہندو بھی ہمیں قبول نہیں کرتے

ڈابلی (آگرہ) ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک بچہ کی حیثیت سے عارف علی بچوں کو دیکھتے ہی جو ٹریفک سگنلس پر رسی پر چلنے کا کرتب دکھاتے ہیں تاکہ پیسے حاصل کرسکیں، خوفزدہ ہوجاتا ہے ۔ وہ ڈابلی دیہات کا ساکن ہے جو آگرہ میں ہے، وہ نہیں چاہتا کہ اس کا حشر بھی ان بچوں کے جیسا ہو لیکن ’’نٹ‘‘ برادری میں پیدا ہونے کی وجہ سے اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا آج دورہ افغانستان

اسلام آباد 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اپنے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ کل افغانستان کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان قائدین سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میںمزید استحکام اور باہمی مفاد والے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے

لیبیا کے داخلی حالات انتہائی سنگین اور کربناک:ایمنسٹی

طرابلس 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ظلم و ستم کی انتہا ہے جس نے ملک کی عوام کو سرحد پار کر کے یوروپی ممالک کی جانب رُخ کرنے پر مجبور کردیا ہے تاہم ایسا کرنے میں بھی اُن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ عرصہ دراز تک لیبیا افریقی باشندوں کا مرکز توجہ رہا جہاں وہ ب

مودی کا دورۂ چین کا مرکز توجہ ، معاشی اور تجارتی تعلقات

بیجنگ ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے جاریہ ہفتہ دورۂ چین کا مرکز توجہ دونوں ممالک کے برھتے ہوئے تجارتی اور معاشی تعلقات ہوں گے ۔ حالانکہ دونوں ممالک نے حساس مسائل جیسے سرحدی اور دفاعی علاقائی رقابت کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرحدی مسائل پر دونوں فریقین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ امن اور خی

برطانیہ میں ہندوستانی نژاد پریتی پاٹل کو کابینی قلمدان

لندن ۔ 11 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ہندوستانی نژاد رکن پارلیمنٹ پریتی پاٹل کو نیا وزیر روزگار مقرر کیا ہے۔ کابینہ میں سینئر ترین قلمدانوں کی توثیق کی جاچکی ہے۔ پریتی پاٹل 7 مئی کو ہوئے عام انتخابات میں ویٹھام سے بھاری اکثریت سے ساتھ دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ کابینہ میں اسٹھر میکوے کی جگہ لیں گی جنہیں شکست ہوئی۔