Month: 2015 اپریل
ججوں کی بھرتیوں پر زور
حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) حیدرآباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا نے کہا ہے کہ جوں کی ناکافی تعداد کے سبب عدالتی کارکردگی متاثر ہورہی ہے چنانچہ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتیوں کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کی 26 فیصد آبادی عدالتوں سے رجوع ہورہی ہے جس کے پیش نظر کام میں اضافہ ہوا ہے۔
2Gاسپیکٹرم اسکام کیس پر عدالت میں آج سے قطعی بحث
نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) 2Gاسپیکٹرم الاٹمنٹ اسکام کیس میں قطعی مباحث کا آغاز کل سے خصوصی عدالت میں عمل میں آئے گا۔ جس میں سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی اور بعض کارپوریٹ اداروں کے عہدیدار ماخوذ ہیں۔ سی بی آئی کے خصوصی جج او پی سانتی نے 24مارچ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد قطعی مباحث کیل
نافذ قانون عہدیداروں پر عدم اعتماد کا نتیجہ دیماپور
نئی دہلی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین درج فہرست ذاتیں قومی کمیشن پی ایل پونیا نے کہا کہ دیماپور جیسے واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب کمزور طبقات کو نافذ قانون عہدیداروں پر اعتماد باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے دلتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنے طبقہ کی خواتین کے خلاف جرائم کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دلت منقسم ہیں۔ انہیں متحد اور
بارش کے متاثرین کی امداد کیلئے جاناریڈی کا مطالبہ
حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) سینئر کانگریس لیڈر اور تلنگانہ اسمبلی میں قائد اپوزیشن کے جاناریڈی نے بارش کے سبب فصلوں کو نقصان سے پریشان حال کسانوں کو خاطر خواہ معاوضہ دینے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کسان پہلے ہی قحط سالی سے متاثر تھے کہ اچانک غیرموسمی بارش نے اُن کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
اڑیسہ میں ماویسٹوں کیخلاف پولیس کی سخت چوکسی
بھوبنیشور ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورس پر سلسلہ وار نکسلائٹس حملوں کے پیش نظر اڑیسہ میں آج ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص جنوبی علاقہ میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس سنجیو ماریک نے بتایا کہ ماویسٹوں سے متاثرہ اضلاع بالخصوص چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقوں میں پولیس عملہ کو
مسلم دشمن تبصرہ پر شیوسینا قائد کا موقف برعکس
ممبئی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم کردینے کے اپنے تبصرہ پر تنقید کا نشانہ بنے ہوئے سنجے راوت رکن پارلیمنٹ شیوسینا نے آج اپنا موقف برعکس کرتے ہوئے کہاکہ اُن کے تبصرے کی ’’غلط تاویل‘‘ کی گئی ہے، جس کے ذمہ دار ذرائع ابلاغ ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ رائے دہی کا حق اقلیتی طبقہ سے چھین لینا غیر دستوری
مظفر نگر میں جیولری کو لوٹنے کے بعد گولی مار دی گئی
مظفر نگر ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ جانک پوری میں نامعلوم افراد نے نقد رقم اور زیورات لوٹنے کے بعد ایک جیولری کو گولی مار دی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجو واجپائی نے بتایا کہ موٹر سیکلوں پر سوار حملہ آواروں نے 26 سالہ جیولری وکاس شرما کو کل رات اس وقت روک لیا جب وہ اپنی دکان سے گھر واپس ہورہے تھے انہوں نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے
بی جے پی کے پروگرام میں شتروگھن سنہا نظر انداز
پٹنہ ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق فلمی اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج بتایا ہے کہ امبیڈکر یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر پارٹی کے میگا شو میں شرکت کے لیے انہیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے جب کہ اس بڑے جلسہ میں بہار اسمبلی انتخابات کے لیے مہم شروع کی جانے والی ہے ۔ حلقہ پٹنہ صاحب سے دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے
راہول گاندھی کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان
نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی ایک اور کہنہ مشق قائد نے راہول گاندھی کی بطور صدر پارٹی ترقی پر سخت اعتراض کیا۔ سابق چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ نے کہاکہ اُن کی قیادت کی صلاحیت مشکوک ہے اور سونیا گاندھی کو ہی اپنے عہدہ پر برقرار رہنا چاہئے۔ 77 سالہ کہنہ مشق قائد نے کہاکہ سونیا گاندھی کی زیرقیادت ’’آرام دہ احساس‘‘ ہوتا ہے ا
کانگریس کو راہول گاندھی کا پتہ نہیں
نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج راہول گاندھی کی اپنی رخصت سے کل واپسی کے بارے میں ناواقفیت کا اظہار کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں سوالات کی بوچھار پر جواب دیتے ہوئے پارٹی کے ترجمان اجئے ماکن نے کہاکہ مجھے علم نہیں ہے۔ جب ہمیں ہر چیز کے بارے میں علم ہوجائے تو آپ کو بھی اطلاع دی جائے گی۔ خبریں ملی تھیں کہ نائب صدر کانگریس ت
انتقال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا محمد ثمید خان اشاعتی ولد محمد سعید خان نبیرہ سرور علی خاں صاحب مرحوم ( حال مقیم سعودی عربیہ ) ساکن قلعہ دار دیوڑھی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 35 سال ، 12 اپریل بروز اتوار عمرہ سے واپسی کے دوران کار حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ مولانا مرحوم کے والدین کے علاوہ پسماندگان میں اہلیہ ، چار فرزندان ایک دخ
عیسائی پادری کی درخواست پر مسلم لاوارث خاتون کی تجہیز و تکفین
سیاست ملت فنڈ کا اقدام ، ناخلف اولاد کے لیے عیسائی رہنما کی خدمت باعث عبرت
انکاونٹر واقعہ پر رائے زنی سے ٹی آر ایس کے مسلم قائدین کا گریز
اقلیتوں کی تائید سے اقتدار حاصل کرنے والی پارٹی سے مسلمانوں کی اکثریت ناراض
تلنگانہ میں 50 ہزار سے زائد طلباء اسکالر شپ سے محروم
مرکز کی پری میٹرک اسکالر شپ کا جاریہ سال بھی آغازنہیں ہوا
مہلوکین کو ’ دہشت گرد ‘ قرار دینے کے بعد تحقیقات کا حکم بے معنی
ایس آئی ٹی کے قیام کے لیے حکومت کا جی او مجہول ، انصاف کی توقع نہیں
غریب اقلیتوں کو بنک سے مربوط قرض
تاریخ میں توسیع کیلئے حکومت سے اقلیتی فینانس کارپوریشن کی درخواست