ہندوتوا ایجنڈہ سے مقابلہ اور کمیونسٹ جماعتوں کا اتحاد ترجیح
حیدرآباد 19 اپریل ( سیاست نیوز) سی پی ایم کے نو منتخب جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ ان کے سامنے بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد کرنے اور انہیں مستحکم کرنے کی ذمہ داری ہے ۔ اس کے علاوہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوتوا ایجنڈہ کا سختی سے مقابلہ کیا جائے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری منتخب کئے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر یچوری نے ک