سابق سری لنکائی صدر کے بھائی گرفتار

کولمبو23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں سابق صدر مہندا راجہ پکسے کے بھائی اور سابق وزیر برائے اقتصادی ترقی باسل راجہ پکسے کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق باسل راجہ پکسے کو کرپشن اور خرد برد کے ذریعے سرکاری خزانے کو 70 لاکھ سری لنکن روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ حکام نے اسی مقدمے میں دو

اوباما کی دادی سارہ عمر کی عمرہ کیلئے مکۃ المکرمہ آمد

مکۃ المکرمہ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما کی دادی سارہ عمر آج یہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہونچیں۔ اُنھوں نے اس موقع پر پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلام رواداری کا مذہب ہے اور تشدد کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ سارہ عمر اپنے فرزند سعید اوباما کے ساتھ مکۃ المکرمہ پہون

اورنگ آباد میں زعفرانی اتحاد اور نوی ممبئی میں این سی پی کو سبقت

ممبئی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد نے دوبارہ قبضہ کرلیا ہے جبکہ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن میں این سی پی واحد بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ تاہم مجلس اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) نے اورنگ آباد میں 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے متاثرکن مظاہرہ کیا ہے لیکن کسی بھی جماعت یا اتحاد دونوں می

اراضی بل خطرناک ، راجیہ سبھا میں شکست دینا ضروری : پی ایم کے

چینائی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حصول اراضی بل کو ’’خطرناک‘‘ قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف پارٹی پی ایم کے نے آج اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس بل کو شکست دیں۔ پارٹی کے بانی ایس رام داس نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ترمیمات کی تجاویز پیش کی ہے جس کو مسترد کردیا جاتا ہے۔ اس سے کسانوں کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ حکومت خطرناک

سائبر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے 775 کروڑ روپئے مختص

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے سائبر سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سطح کے میکانزم کو وضع کرنے کے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں 775 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ آئندہ 5 سال کے دوران اس رقم کو سائبر سکیورٹی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر مواصلات و آئی ٹی روی شنکر پرساد نے کہاکہ ح

این ڈی اے حکومت کو کسان دوست قرار دینے پر اعتراض

چینائی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں کے مسائل پر مرکز کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف جماعت پی ایم کے نے آج دریافت کیا کہ یہ کسان دوست حکومت کیسے ہوسکتی جب زرعی قرضوں کا شرح سود فصل کی قیمت خرید سے کہیں زیادہ ہو۔ پارٹی کے بانی صدر ایس راماداس نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے فصل کی قیمت خرید میں

بہار میں آندھی سے 44 ہلاکتیں

پٹنہ ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں طوفانی آندھی سے آج مزید 2 افراد فوت ہوگئے جبکہ ریاست کے 12 اضلاع میں منگل کی شب غیرموسمی بارش اور تیز رفتار ہواؤں میں 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پرنسپل سکریٹری ڈیساسٹر مینجمنٹ مسٹر ویاس جی نے بتایا کہ ضلع پورنیا میں آج مزید 2 افراد فوت ہوئے۔ قبل ازیں اسی ضلع میں 32 افراد اور ضلع مادھے پور میں 7 افراد ا

آر جے ڈی ایم پی پپو یادو کو نوٹس وجہ نمائی

پٹنہ 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل نے آج اپنے مدھے پورہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی اور ان پر مخالف پارٹی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے 15 دن میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔ پپو یادو پر راشٹریہ جنتادل کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کے علاوہ ان پر پارٹی سربرا ہ لالو پرساد یادو کے خلاف بیان ج

وزیردفاع کی قیامگاہ کی تلاش کے وارنٹ پر حکم التواء

پناجی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گوا ڈسٹرکٹ کورٹ نے آج سابق ریاستی وزیر فرانسیسکو میکی پاچیکو جوکہ 2006ء حملہ کیس میں سزائے قید سنائے جانے کے بعد سے فرار ہوگئے ہیں، انہیں پکڑنے دہلی میں وزیردفاع منوہر پاریکر کی سرکاری قیامگاہ کی تلاشی کے سلسلہ میں ایک مقامی عدالت کے وارنٹ پر حکم التواء جاری کردیا ہے۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس بوسکو را

مہاراشٹرا کے اسکولوں میں داخلوں کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم

ممبئی ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت مہاراشٹرا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ قانون حق تعلیم پر موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے اسکولوں میں داخلوں کے رجسٹریشن کو آدھار کارڈ سے مربوط کیا جائے ۔ آج یہاں جاری کردہ سرکاری قرار داد میں بتایا گیا ہے کہ اسکولی طلباء کے لیے آدھار کارڈ کی تیاری کے لیے ایک خصوصی مہم 27 اپریل تا 26 جون شروع کی جائ

60 ہزار زائد دیہاتوں میں پینے کا پانی آلودہ

نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا ہیکہ 3.14 لاکھ دیہاتوں میں محفوظ پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے جس میں 66.000 سے زائد آبادیاں آلودہ پانی استعمال کرتی ہیں۔ دیہی علاقوں میں محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے کہا کہ 3,14,529 دیہی آبادیوں میں یومیہ

آئی پی ایل سیزن 8 دہلی ڈیر ڈیولس کی پہلی کامیابی

نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل سیزن 8 کے میچ میں آج دہلی ڈیر ڈیولس نے ممبئی انڈینس کے خلاف 37 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ لیگ اسپنرس عمران طاہر (4-22-3) اور امیت مشرا (4-32-2) نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ان کے علاوہ میتھیوز نے بھی 2 اوورس میں 15 رنز کے عوض 2 وکٹس حاصل کئے۔ دہلی نے 191 رنز (شیریاز ایّر 83 ، جین پال ڈ

اُردن کے شہزادہ کی اقوام متحدہ میں جہادیوں کی ’’سیاہ دنیا‘‘ پر تنقید

اقوام متحدہ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے 20 سالہ ولیعہد حسین بن عبداللہ نے ’’پرتشدد انتہا پسندی کے مقابلے میں نوجوانوں کا کردار ‘‘کے موضوع پر منعقدہ مباحثہ کی جوسلامتی کونسل میں منعقد کیا گیا تھا، صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا کے نوجوانوں کو ’’اسلامی انتہا پسندوں کی سیاہ دنیا کی ترغیب ‘‘ سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ و

مسلم نوجوان کی نعش کو نذرآتش کرنے پر سب انسپکٹر معطل

غازی آباد۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سب انسپکٹر کو آج مبینہ طور پر ہندو رسومات کے ساتھ ایک مسلم نوجوان کی نعش کو نذرآتش کرنے پر معطل کردیا گیا ۔ ضلع پولیس کے سربراہ دھرمیندر یادو نے لونی قصبہ پولیس چوکی کے انچارج کرشن بلدیو یادو کو معطل کردیا، کیونکہ اس نے ایک مسلم نوجوان کی نعش کو ہندو رسومات کے مطابق نذرآتش کیا تھا۔ ارکان خاندان

بی ایس این ایل کی لامحدود کالس اسکیم

نئی دہلی ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری ٹیلیکام آپریٹر بھارت سنچار نگم لمٹیڈ ( بی ایس این ایل) نے رات کے اوقات میں لامحدود کالس اسکیم کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کالس اس کے فکسڈ لائن فونوں سے موبائیل فونوں کے بشمول کسی بھی آپریٹر کے فونس پر کئے جاسکتے ہیں ۔ یکم مئی سے ملک بھرمیں کہیں بھی رات کے دوران مفت کالس کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ اسکیم رات 9بج

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سونیا گاندھی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

جئے پور 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صوفی سنت حضرت خواجہ غریب نواز کے 803 ویں عرس شریف کے موقع پر چھ سینئر کانگریس لیڈرس نے آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے ان کی بارگاہ پر چادر پیش کی ۔ سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ ‘ پی سی سی کے صدر سچن پائلٹ ‘ راجستھان میں اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی ‘ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری و راجستھان کان

راجیہ سبھا میں 3 نو منتخبہ ارکان کا حلف سابق ارکان کی موت پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر ویلار روی راجیہ سبھا کے لیے نو منتخبہ 3 ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے آج حلف لیا ، روی کے علاوہ آئی یو ایم ایل ریاستی سکریٹری پی وی عبدالوہاب اور سی پی ایم قائد کے راگیش جو کہ حال ہی میں ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔ انگریزی زبان میں حلف لیا جس کے ساتھ ہی تمام ارکان نے میزیں

نروڈہ پاٹیہ فساد کیس ‘ بابو بجرنگی کو 3 ماہ کی ضمانت

احمد آباد 23 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے آج وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی کو تین ماہ کی عارضی ضمانت منظور کی جنہیں 2002 کے نروڈہ پاٹیہ فساد کیس میں خاطی قرار دیا گیا ہے ۔ انہیں طبی بنیادوں پر یہ ضمانت منظور کی گئی ۔ جسٹس روی ترپاٹھی اور جسٹس آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے بجرنگی کی شریک حیات کی جانب سے پیش کردہ عارضی ضم

مسرت عالم کے خلاف سخت قانون نافذ عوامی سلامتی قانون کے تحت جیل منتقلی

سرینگر ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) علحدگی پسند لیڈر مسرت عالم بھٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو تیز کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے حکام نے اُن کے خلاف عوامی سلامتی قانون کا سخت ترین دفعہ لگاتے ہوئے جیل منتقل کیا ہے ۔ وہ وادی کی جیل سے جموں کی جیل منتقل کئے گئے ہیں ۔ عوامی سلامتی قانون کے تحت گرفتار شخص کو مقدمہ کے بغیر کم از کم 6ماہ تک جیل میں رک

مسلح افواج کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے پر توجہ

نئی دہلی ۔23اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج فوج ‘ فضائیہ اور بحریہ سے کہا کہ وہ مالیتی ضرورتوں کو پورا کریں اور تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کریں‘ کیونکہ حکومت مسلح افواج کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے کے عزم کو پورا کرنا چاہتی ہے ۔ منوہر پاریکر جنہوں نے قبل ازیں تینوں خدمات کے افسران سے کہا تھا کہ وہ اپنے مطالبات