ایس پی نلگنڈہ کا تبادلہ

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آج 3آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے۔ سوریہ پیٹ میں کل رات دیر گئے پیش آئے پولیس اور بین ریاستی لٹیروں کی ٹولی کے درمیان ہوئی پولیس فائرنگ میں 2پولیس ملازمین کی ہلاکت کے بعد وہاں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ کا آج تبادلہ کردیا گیا اور اس عہدہ پر کاؤنٹر انٹلیجنس

جنتا پریوار جماعتوں کے انضمام کا اتوار کو اعلان متوقع

نئی دہلی 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ماہ کے مذاکرات اور بات چیت کے بعد سابقہ جنتا پریوار کی چھ جماعتوں کی جانب سے امکان ہے کہ اتوار کو انضمام کا اعلان کردیا جائیگا ۔ اتوار کو جنتا پریوار کی چھ جماعتوں کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں نئی سیاسی جماعت کے نام اور اس کے امتیازی نشان کے تعلق سے فیصلہ کرلیا جائیگا جس کے بعد باضابطہ طور پر انضما

بی جے پی کو مضبوط بنانے امیت شاہ کی کوششوں کی ستائش

بنگلور ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی قائدین نے آج یہاں پارٹی کے پہلے قومی عاملہ اجلاس کیلئے ایجنڈہ کو قطعیت دی ہے۔ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار کے بعد یہ اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں پارٹی صدر امیت شاہ نے پارٹی ورکرس اور قائدین سے ایجنڈہ پر بات چیت کی۔ 3 اور 4 اپریل کو منعقد ہونے والے اس اجلاس کیلئے ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے۔ امیت

بارہمولہ میں انکاونٹر ، دو سیکوریٹی جوان ہلاک

سرینگر ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بارہمولہ کے شمالی علاقہ میں انتہاء پسندوں کے ساتھ انکاونٹر کے دوران سیکوریٹی دو جوان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ موضع کنجر میں انتہاء پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر سیکوریٹی جوانوں نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب انتہاء پسندوں نے سیکوریٹی فورس

انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ سیدہ اعظم النساء زوجہ جناب خواجہ معین الدین ایڈوکیٹ مرحوم بنت جناب سید محمود حسین متوطن نارائن پیٹ کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کڑوے شاہ صاحب میں بعد نماز جمعہ مقرر ہے اور تدفین قبرستان رام کوٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989759148 ۔ 9133117861 پر ربط کریں ۔۔

وادی کشمیر میں سیلاب کا خطرہ نہیں‘ تباہ کن مرحلہ ختم

سرینگر ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت جموں و کشمیر نے آج کہا کہ وادی میںسیلاب کا خطرہ نہیں ہے اور وادی کی تمام ندیاں خطرے کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہیں ۔ سیاحوں کو اب کسی خوف کے بغیر وادی کا سفر کرنا چاہیئے ۔ اس سال بارش کے بعد یہاں کی سرسبز و شادابی پہلے سے زیادہ بہتر ہوگی۔ جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم نعیم اختر نے اخباری نمائندوں سے کہا

سونیا گاندھی کے خلاف ریمارکس ‘ گری راج سنگھ کے خلاف ایف آئی آر

مظفر پور ( بہار ) / نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کی ایک عدالت نے آج پولیس کو حکم دیا کہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جنہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف متنازعہ ریمارکس کئے ہیں۔ گری راج کشور نے سونیا گاندھی کے خلاف نسلی امتیاز کے ریمارکس کئے تھے ۔ سونیا گاندھی نے تاہم ان ریمارکس کو نظر انداز کر

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور ضلع رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 42 سالہ رام بابو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بیرایا گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا وہ اپنی موٹر سائیکل پر 22 مارچ کے دن گذر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخم

ایل بی نگر میں پاگل کتوں کا حملہ ، آٹھ افراد زخمی

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں پاگل کتوں نے دہشت مچادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاگل کتوں کے ایک قافلہ نے راستہ چلنے والے شہریوں کو اپنی دہشت کا نشانہ بنایا اور اچانک حملہ کردیا ۔ پاگل کتوں کے اس حملہ میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک پانچ سالہ کمسن بچی بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس لڑکی کی حالت ت

تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ آصف خان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ غازی ملت کالونی علاقہ کے ساکن محمد ابراہیم خان کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل رات دیر گئے وہ سوئمنگ پول میں تیراکی کیلئے گیا تھا جو غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف

دھوکہ باز نقلی سب انسپکٹر گرفتار

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے اور کئی منسٹرس کے پی اے سے روابط ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو ٹھگنے والے ایک دھوکہ باز کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23سالہ پی رگھو متوطن ضلع میدک خود کو نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کا سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے بعض افراد سے رقومات حاصل کی