تاج کرشنا پر 2 یومی ٹرینڈز ویواہ ۔ ایکسپو کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پریس ریلیز ) : ٹرینڈز ویواہ ایک 2 یومی نمائش کا تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں 3 اپریل کو ہرینی ریڈی اداکارہ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ایکسپو 4 اپریل تک رہے گا ۔ اس ایکسپو میں خواتین کے لیے ویل ڈیزائینڈ کاٹن ، سلک ویر اور مخصوص جیولری وغیرہ کو رکھا گیا ہے ۔ مختلف قسم کے پارچہ جات ، خصوصا ڈیزائنر ویر فرنشنگس کو ایک

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی چوکسی، ملبوسات کے شوروم میں خفیہ کیمرہ کا پردہ فاش

پناجی۔/3اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) چوکس اور مستعد مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج ایک ملبوسات کی دکان ( گارمنٹ اسٹور ) میں خفیہ کیمرہ کی نشاندہی کرلی جب وہ ایک ٹرائیل روم میں لباس تبدیل کرنے کی کوشش میں تھیں کہ اچانک ان کی نظر ایک خفیہ کیمرہ پر پڑ گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع پر بی جے پی رکن اسمبلی مائیکل لوبو نے مرکزی وزیر سے مل

آئندہ دو دہائی تک بی جے پی حکومت برقرار رہے گی: امیت شاہ

بنگلورو /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت آئندہ دس تا بیس سال برقرار رہے گی۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج دعویٰ کیا کہ نئی طرز حکمرانی نے اسکامس کا دور ختم کردیا ہے۔ پالیسیاں اب مفلوج نہیں رہیں، کیونکہ ملک کا سیاسی تمدن تبدیل ہوچکا ہے۔ مودی حکومت برسر اقتدار ہے اور آئندہ دس تا بیس سال رہے گی۔ یہ ہندوستان کا حلیہ تبدیل کردے گی۔ وہ پا

جنتاپریوار کے انضمام کا کل اعلان نہیں ہوگا : نتیش کمار

پٹنہ 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ سابقہ جنتادل کی چھ جماعتوں کے انضمام کا عمل جاری ہے تاہم انہوں نے انضمام کیلئے کسی تاریخ کے تعین کا انکار کیا ۔ میڈیا میں کہا گیا تھا کہ جنتا پریوار کی جماعتیں اتوار 5 اپریل کو اپنے انضمام کا ملائم سنگھ یادو کی قیامگاہ پر اعلان کرینگی جہاں ان کا اجلاس ہونے والا ہے ۔ نت

ایران نیو کلیر معاہدہ ‘ اوباما کی ستائش‘ اسرائیل چراغ پا

واشنگٹن / یروشلم 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے آج عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیر معاہدہ کے فریم ورک کو قطعیت دینے پر ستائش کی اور اسے ایک تاریخی مفاہمت سے تعبیر کیا ری پبلکنس نے ایران کے نیو کلیر پروگرام پر ہوئے معاہدہ پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے وہیں اس معاہدہ کے منظر عام پر آنے کے بعد تہران میں ہزاروں

2024ء اولمپکس منعقد کرنے ہندوستان کی دلچسپی

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک نمایاں پیشرفت کے طور پر مرکزی حکومت اور قومی اولمپک کمیٹی نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیچ کو وزیراعظم نریندر مودی سے رواں مہینہ کے اواخر میں ملاقات کیلئے مدعو کیا ہے تاکہ اس ملک میں اسپورٹس کے فروغ اور 2024ء کے اولمپک کھیلوں کے اہتمام کیلئے ہندوستان کی متوقع میزبانی کی بولی پر تب

اذلان شاہ کپ ٹورنمنٹ ہندوستانی ہاکی ٹیم ملائیشیاء روانہ

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کیلئے ملائیشیاء میں منعقد شدنی مقابلوں میں جمعہ کی صبح روانہ ہوگی۔ 6 ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچس میں پہلا مقابلہ ایشیائی چمپیئنس (ہندوستان) اور جنوبی کوریا کے درمیان ہوگا۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میزبان ملائیشیاء کی ٹیمس بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہی

میامی اوپنس، جوکووچ اور سرینا سیمی فائنلس میں داخل

میامی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے نوواک جوکووچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں آج اسپین کے ڈیوڈ فیڈرر کو 7-5,7-5 سے شکست دیدی، جن کا مقابلہ سیمی فائنل کے دوسرے حصہ میں جان اسنر سے ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں برطانوی اینڈی مرے کا مقابہ امریکی تھامس برڈچ سے ہوگا۔ اس دوران ویمنس فائنل میں سات مرتبہ میامی چمپیئن رہیں۔ سرینا ولیمس کا مقابلہ

بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان، اجمل، فواد، اظہر واپس، سعید، اجمل، عمراکمل آؤٹ

لاہور ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلادیش کے لیے 16 رکنی ٹسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، نامور آف اسپنر سعید اجمل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ بنگلادیش میں 2 ٹسٹ پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ بنایا گیا

کلدیپ کو چینامن طرز کی اسپن بولنگ کے فروغ کا یقین

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی کرکٹ اور بالخصوص ہندوستان میں چینامن بولرس عنقا ہوتے جارہے ہیں، لیکن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے اسپنر کلدیپ یادو کو یقین ہیکہ ان کی بولنگ دیکھ کر زیادہ سے زیادہ بولرس یہ انداز اختیار کریں گے اگرچہ یہ فن بہت دشوار ہے۔ بائیں کلائی کے ذریعہ اسپن کو چینامن بولنگ کہا جاتا ہے اور جب اسپین کا ت

اظہر علی پاکستان ونڈے ٹیم کے کپتان مقرر

لاہور ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے اظہر علی کو پاکستان ونڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی کے رویہ، ان کا کردار دیکھ کر اور سابق کھلاڑیوں سے مشورہ کرنے کے بعد انہیں کپتان بنایا ہے۔ سرفراز احمد کو ونڈے ٹیم کا نائب ک

آئی پی ایل کے دلچسپ و سنسنی خیز سیزن کا چہارشنبہ سے آغاز

ممبئی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے موقع پر بی سی سی آئی کے زیراہتمام 4 اور 5 اپریل کو سمن ٹوفل کی طرف سے منعقد کردہ دو روزہ ورکشاپ میں امپائرس اور ریفرینر کے بشمول میچ کے 26 عہدیدار حصہ لیں گے جس میں کھلاڑیوں کے لباس کے ضابطوں سے لیکر کرکٹ گراونڈ پر کھلاڑیوں کے رویہ اور کھیل کے مجموعی حالات کا اح

آئی لیگ ڈیمپو کا آج گوا سے مقابلہ

مڑگاؤں ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیرو آئی لیگ میں ڈیمپو اور اسپورٹنگ کلب ڈی گوا کے درمیان کل نہرو اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے۔ پہلے مرحلہ میں گوا کو صفر کے مقابلہ 3 گول سے شکست دینے کے بعد نفسیاتی طور پر ڈیمپو ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ فیڈریشن کپ میں بہترین کھیل کے مظاہرہ کے بعد شائقین کو ڈیمپو سے کافی توقعات وابستہ ہیں لیکن آئی

جئے سوریہ، سری لنکا کے سلکشن پیانل سے مستعفی

کولمبو ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کرکٹ انتظامیہ میں حالیہ ردوبدل کے بعد سابق کپتان سنت جئے سوریہ کی قیادت میں اس ملک کی قومی ٹیم کا انتخاب کرنے والے پیانل نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ جئے سوریہ کی زیرقیادت پیانل کی میعاد قریب الختم تھی لیکن عبوری انتظامیہ نے موجودہ سلیکٹرس کو مزید توسیع نہ دینے کا اشارہ کیا تھا۔ جئے سوریہ کی میع