تلنگانہ اور آندھرا پردیش دوبارہ انکاؤنٹر ریاستوں میں تبدیل !

پولیس نے فرضی انکاؤنٹر میں وقار اور چار ساتھیوں کو آلیر میں موت کی نیند سلادیا
اسکارٹ پارٹی پر حملہ اور ہتھیار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کا دعویٰ لیکن
نعشوں کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ، پاؤں میں بیڑیاں ، قریبی فاصلے سے فائرنگ

چتور میں آندھرا پولیس نے 20 صندل اسمگلرس کو گولی ماردی

چتور ؍ چینائی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مبینہ طور پر سرخ صندل کی لکڑی کے 20 اسمگلرس کو آج پولیس نے آندھراپردیش کے ضلع چتور میں گولی مار کر ہلاک کردیا لیکن پڑوسی ریاست ٹاملناڈو کی سیاسی پارٹیوں نے پولیس کارروائیوں کو ’’بے رحمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان کا دعویٰ ہیکہ 12 مہلوکین ان کی ریاست کے مزدور تھے۔ 6 پولیس ملازمین بھی زخ

ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے خصوصی طیارہ کا انتظام ، نواز شریف کا جذبہ خیرسگالی

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج رات وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی یہ پیشکش قبول کرلی ہے کہ ان 11 ہندوستانی شہریوں کو جن کا جنگ سے متاثرہ یمن سے پاکستانی بحری جہاز کے ذر یعہ تخلیہ کرایا گیا ہے ، خصوصی طیارے سے ہندوستان بھیجا جائے گا ۔ یہ ہندوستانی شہری اس وقت کراچی میں ہیں ۔ انہیں پاکستان کے 171 شہریوں کے ساتھ ملک لایا گ

گرم پانی کی زد میں آکر کمسن فوت

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک سالہ کمسن لڑکا گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ عبداللہ حسین جو اچی ریڈی نگر فلک نما علاقہ کے ساکن محمد مبارک قریشی کا بیٹا تھا ۔ 5 اپریل کے دن اپنے مکان میں کھیل رہا تھا ان کے مکان میں کھیل کے دوران گرم پانی کے برتن کی زد میں آکر شدید متاثر ہ