ججس کانفرنس پر تنازعہ غیر ضروری: سی پی آئی

نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج جسٹس کورین جوزف کی کھل کر تائید کی ہے جنہوں نے حال ہی میں گڈ فرائی ڈے کے موقع پر ججس کانفرنس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا، اور کہا تھا کہ مذہبی اُمور سے احتیاط کے ساتھ نمٹنا چاہیئے۔ سی پی آئی نیشنل سکریٹریٹ نے گڈ فرائی ڈے کے دن آل انڈیا چیف جسٹس کانفرنس کے انعقاد پر تنازعہ کو غیر ضروری

راجیہ سبھا اجلاس کا 23اپریل سے آغاز

نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا بجٹ اجلاس کے دوسرے نصف کے آغاز کے بعد راجیہ سبھا کا آئندہ اجلاس 23اپریل سے شروع ہوگا جبکہ حکومت حصول اراضیات بل کی منظوری کیلئے علاقائی جماعتوں کی تائید کیلئے ازسر نو کوشش کرے گی۔ اس بل کی غیر این ڈی اے جماعتیں شدید مخالف ہیں۔ پارلیمانی اُمور پر کابینی کمیٹی کا اجلاس آج وزیر داخلہ راجناتھ س

جموں کشمیر اسمبلی میں پاکستان مخالف نعرے

جموں۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر اسمبلی آج بی جے پی ارکان کے پاکستان مخالف نعروں سے دہل گئی اور یہ مطالبہ کیا گیاکہ وادی میں کل کے دہشت گردانہ حملہ پر پاکستان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی جائے۔ بی جے پی ارکان پلے کارڈس کے ساتھ ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جس پر’’ پاکستان بائے بائے اور AFSPA کی تنسیخ ہرگز نہیں‘‘ تحریر تھا او

بہار کے سابق چیف منسٹر جتن کمار مانجھی کی توہین

پٹنہ؍سرپال۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن بی جے پی نے آج سوشلسٹ لیڈر رام منوہر لوہیا کے مجسمہ کی سابق چیف منسٹربہار جتن رام مانجھی کی جانب سے گلپوشی کے بعد مجسمہ کو دھونے کے واقعہ پرسخت کارروائی نہ کرنے پر نتیش کمار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپوزیشن لیڈر نند کشور یادو نے اسمبلی میںمسئلہ اٹھایا اور الزام عائد کیا کہ محض جتن ک

بیٹے کی نعش لینے سے وقار کے والد کا انکار

حیدرآباد۔/7اپریل، ( سیاست نیوز) پولیس کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے نوجوان وقار احمد کے والد محمد احمد نے آج حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کو فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کئے جانے کے واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کرائی جائے اور انہوں نے اپنے بیٹے کی نعش حاصل کرنے سے انکار کردیا۔ بتایا کہ خاطی پولیس پارٹی کے خلاف بھ

ایم پیز کے منہ سے خارج گندگی صاف کرنے وزیراعظم کو شیوسینا کا مشورہ

ممبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رکن پارلیمنٹ دلیپ گاندھی کے تمباکو کی تائید میں متنازعہ تبصرہ پر بی جے پی کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے شیوسینا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے سڑکیں صاف کرنے کیلئے ہاتھ میں جھاڑو سنبھالی تھی لیکن لوگوں کے منہ سے جو کچرا خارج ہورہا ہے، اسے کون صاف کرے گا۔ شیوسینا نے ت

مبینہ اسمگلرس کا انکاونٹر انسانی حقوق کی خلاف ورزی

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی انسانی حقوق کمیشن نے آج حکومت آندھراپردیش کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 20 مبینہ صندل کے اسمگلروں کی آندھراپردیش میں پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں وضاحت طلب کی۔ کمیشن نے کہا کہ یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کے بیان کے بموجب نوٹسیں چیف سکریٹری اور ڈائرک

پرنس کریم آغا خان کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرنس کریم آغا خان نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کی، جنہوں نے ان کی گرانقدر عوامی خدمات کی ستائش کی جو آغاخان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔ پرنس کریم آغا خان کو مبارکباد دیتے ہوئے جنہیں پدم وبھوشن کا اعزاز عطا کیا گیا ہے۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہندوستان کی جانب سے ان کے کام او

ترنمول کانگریس کارکنوں کے حملہ میں سی پی ایم قائدین زخمی

براست ( مغربی بنگال ) ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع شمالی 24 پرگنہ کے بلغاریہ میں ترنمول کانگریس اور سی پی ایم کارکنوں میں تصادم ہوگیا جس میں بائیں بازو کے 3 لیڈر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے اس واقعہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کل شب پیش آئے تصادم میں سی پی ایم کے 3 قائدین بشمول سی آئی ٹی یو لیڈر سبھاش مکرجی اور سابق ایم ایل اے مانس مکرج

گورنر آر بی آئی اور بینک کاروں میں کشیدگی

ممبئی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عملی اعتبار سے زبانی تکرار کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن نے آج کہا کہ قرض داروں کیلئے رقم کی لاگت میں کمی نہیں ہوئی ہے ’’بکواس‘‘ ہے۔ ان کے اس تبصرہ پر سخت جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس بی آئی کے اعلیٰ سطحی بینک کار ارون دھتی بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہندوستان میں بین الاقوامی بینکوں سے

نیلم ساہنی، سکریٹری سنٹرل ویجلینس کمیشن

نئی دہلی۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر آئی اے ایس آفیسر نیلم ساہنی کا بحیثیت سکریٹری سنٹرل ویجلینس کمیشن تقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر الوک کمار کا بحیثیت ایڈیشنل سکریٹری نیتی آیوگ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ نیلم سہانی1984 بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر ہیں اور فی الحال آندھرا پردیش میں برسر خدمت ہیں۔ وہ عہدہ کا جائزہ لینے کی تاریخ سے 4سال تک ایڈیش

حکومت حصول اراضی آرڈیننس مباحث کے بغیر مسلط کررہی ہے : سچن پائلیٹ

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت کاشتکار دشمن حصول اراضی آرڈیننس جبراً مسلط کررہی ہے جبکہ اس کے بارے میں کوئی مباحث بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کی بھرپور عوامی مخالفت کی جائے گی۔ کانگریس کے قائد سچن پائلیٹ نے کہا کہ حکومت کئی محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے ہیں۔ صدر پردیش راجس