رومنگ موبائیل کالس و ایس ایم ایس سستے

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یکم مئی سے رومنگ میں میں موبائیل کالس 23 فیصد سسٹے ہوجائیں گے جبکہ ایس ایم ایس 75 فیصد تک سستے ہوسکتے ہیں کیونکہ ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی نے ان شرحوں میں کمی کردی ہے ۔ تاہم اتھاریٹی کے ان احکام کے بعد صارفین کو اپنے ہوم سرکل میں فون کالس اور ایس ایم ایس پر ملنے والی اسکیمات سے استفادہ کی سہولت نہیں ہو

تحقیقاتی کارروائی کا عنقریب فیصلہ :کے سی آر

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے مسلم یونائیٹیڈ فورم کے وفد کو تیقن دیا کہ نلگنڈہ پولیس انکاونٹر میں پانچ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے سلسلہ میں جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے اور دو یا تین دنوں میں تحقیقات اور کارروائی کے سلسلہ میں کسی نتیجہ پر پہنچ جائے

میری حکمرانی مودی کی حکمرانی سے بہتر : کجریوال

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ ان کی حکمرانی عوام پر مرکوز ہے اور اس اعتبار سے وزیراعظم نریندر مودی کی حکمرانی کے نمونہ سے بہتر ہے جو کجریوال کے الزام کے بموجب ملک کے مٹھی بھر مالدار افراد پر مرکوز ہے۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کی خانہ جنگی پر نہیں، بلکہ اس کے اندازِ حکم

بڑے گوشت پر امتناع کیخلاف احتجاج، گریش کرناڈ شریک

بنگلور۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بڑے مویشیوں کے گوشت پر امتناع کو متنوع غذائی کلچر والے سماج کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہوئے بائیں بازو کی ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا اور دلت تنظیموں نے آج ایک احتجاجی پروگرام میں بڑے مویشیوں کا گوشت کھانے کا مظاہرہ کیا جس میں گیان پیتھ ایوارڈ یافتہ گریش کرناڈ نے بھی شرکت کی۔ اس احتجاج کا اہتمام م

مسلم نوجوانوں کے اِنکاؤنٹر پر مجلس مشاورت کا احتجاج

علیگڑھ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مجلس مشاورت نے جو ملک میں مختلف مسلم تنظیموں کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔ تلنگانہ میں 5 مسلم نوجوانوں کی مبینہ انکاؤنٹر میں ہلاکت پر احتجاج کیا۔ تنظیم نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ وقتِ مقررہ کے اندر تحقیقات پوری کرنے کے لئے عدالتی تحقیقات کروائے۔ تلنگانہ میں سیمی کے مبینہ 5 ارکان کو انکاؤنٹر میں

صندل کے مبینہ اسمگلرس کی 6 نعشیں محفوظ رکھنے کا حکم

چینائی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش میں 20 مہلوک لکڑہاروں میں سے 2 کے ورثا نے ان کی نعشیں سڑک پر رکھ کر تاملناڈو میں اپنا احتجاج جاری رکھا، حالانکہ مدراس ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ 6 لکڑہاروں کے نعشیں مردہ خانہ میں محفوظ رکھی جائیں۔ انا ڈی ایم کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر جیہ للیتا نے دریں اثناء 20 مزدوروں کی ایک پولیس کارروائی میں

ترنمول نے اکاؤنٹس ‘ سی بی آئی کو پیش کردیئے

کولکتہ 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس نے آج سی بی آئی کو اپنے اکاؤنٹس دستاویزات پیش کردئے ۔ تین دن قبل سی بی آئی نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر تپاس رائے نے یہ دستاویزات پیش کرنے کے بعد کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر ہم نے دستاویزات سی بی آئی کو پیش کردئے ہیں۔ سی بی آئی کی اسپ

مودی حکومت کی پالیسیاں ہندوستان کے ٹکڑے کرنے کوشاں : سی پی آئی ایم

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج مودی زیرقیادت حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ نو فراخدل پالیسیاں اختیار کررہی ہے جس کے نتیجہ میں ہندوستان کے ٹکڑے ہوجانے کا اندیشہ ہے۔ ملک کے دو طبقات کے درمیان خلیج میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ حکومت کی میعاد اپنے ’’تری مورتی ایجن

نسیم زیدی نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نئی دہلی۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نسیم زیدی کو آج آئندہ کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ان کے تقرر کو منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ وہ 19 اپریل کے بعد سے اپنا جائزہ لیں گے۔ ان کے پیشرو ہری شنکر پرساد 18 اپریل کو وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ نسیم زیدی کی میعاد جولائی 2017ء

پولیس کا عصری ہتھیاروں کیلئے اصرار

حیدرآباد /9 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی پولیس نے برٹش دور کی 303 رائفل کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے عصری ہتھیار فراہم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ ذرائع کے بموجب سوریا پیٹ اور جنگاؤں انکاؤنٹر کے بعد پولیس اپنی زندگی کے تعلق سے فکرمند ہے اور ہائی ٹیک دور میں برٹش دور کی رائفل کے استعمال سے انکار کر رہی ہے۔ پولیس ملازمین نے ڈی جی پی انورا

راما لنگا راجو کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپئے جرمانہ

حیدرآباد۔/9اپریل، ( سیاست نیوز) ستیم امپائر کے بانی اور ہندوستان میں آئی ٹی شعبہ کی معروف ترین شخصیت سمجھے جانے والے بی راما لنگا راجو کو آج 7 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ سی بی آئی عدالت نے اس اسکام کو کارپوریٹ شعبہ کا سب سے بڑا دھوکہ دہی اسکام قرار دیتے ہوئے راما لنگا راجو کے علاوہ اُن کے دو بھائیوں اور 7 دیگر کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی