بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی کے خلاف ایف آئی آر درج

گوہاٹی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے متنازعہ ریمارک پر کہ مساجد اور گرجا گھر صرف عمارتیں ہیں انہیں منہدم کیا جاسکتا ہے ۔ ان کے خلاف حکومت آسام نے ایف آئی آر درج کیا ہے اور انہیں انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔ سبرامنیم سوامی گزشتہ ہفتہ ریاست میں ایک یونیورسٹی کی تقریب میں

اروند کجریوال ایک چھوٹے شہر کا لیڈر:مودی

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست شکست دی ہے لیکن چند مہینے قبل ہی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں ایک چھوٹے شہر کا لیڈر قرار دیا تھا اور ان کے بارے میں سوچنے کیلئے اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے سے انکار کیا تھا ۔ گزشتہ سال جولائی میں بی بی سی کی صحافی نے ان سے ا

بردوان میں کروڈ بم ، گرینیڈ اور ریوالورس برآمد

بردوان ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع بردوان کے بلسور میں پولیس دھاوے کے دوران 200 سے زائد کروڈ بم ، دستی گرینیڈ اور ریوالورس برآمد ہوئے ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ترون ہلدار نے بتایا کہ ایک اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی اور پولیس کروڈ بموں کو ناکارہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھاوے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اروند کجریوال کو آج ڈسچارج کیا جائے گا

بنگلور ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو کل ڈسچارج کیا جائے گا ۔ ان کا دمہ سے متعلق عارضہ کا علاج کیا گیا وہ جندال نیچر کیور انسٹی ٹیوٹ میں زیرعلاج تھے ۔ انہیں /5 مارچ کو یہاں شریک کیا گیا تھا ۔ کل وہ دہلی روانہ ہوں گے ۔

راجہ اور کنی موزھی کے بیانات آج قلمبند کئے جانے کا امکان

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت امکان ہے کہ 2G اسکام سے متعلق رقمی خردبرد مقدمہ میں کل ملزمین بشمول سابق وزیر ٹیلیکام اے راجہ ، ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی اور دیگر 17 کے بیانات قلمبند کرے گی ۔ خصوصی سی بی آئی جج او پی ساہنی نے /4 مارچ کو سوالنامہ پر مشتمل مسودہ سربراہ کیا تھا جس میں 225 صفحات پر جملہ 400 سوالات د

مظفر نگر فسادات متاثرین کو پنشن فوائد

مظفر نگر ۔ /15 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش حکومت نے سماج وادی پنشن اسکیم کے فوائد مظفر نگر فسادات سے متاثر ہونے والے ہزاروں افراد کو بھی پہونچانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع میں تقریباً 2065 افراد جو فسادات سے متاثر ہوئے ہیں ان تمام کو سماج وادی پنشن اسکیم میں شامل کیا جارہا ہے ۔ ضلع حکام نے اس اسکیم کیلئے

عام آدمی پارٹی کی کارکردگی صفر ، بی جے پی

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے دہلی بی جے پی کے صدر ستیش اپودھیا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کا مقصد اقتدار حاصل کرنا تھا۔ ان کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی صفر ہے ۔ اروند کجریوال نے دہلی کی عوام کو للی پاپ دے کر ووٹ حاصل کیا تھا اب عوام کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوگا ۔کجریوال نے عو

مادری زبان کو تعلیم سے مربوط کرنے آر ایس ایس کی وکالت

ناگپور۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مادری زبان کو تعلیم سے مربوط کریں ۔ طلباء کی مادری زبان بھی اہمیت رکھتی ہے ۔ دستوری طور پر مسلمہ قرار دی گئی ریاستی زبانوں کو بھی پڑھایا جانا چاہئیے جو اسکول بیرونی زبان میں تعلیم دیتے ہیں انہیں غیرمسلمہ قر

جنگ بندی کی خلاف ورزی پاکستانی رینجرس کی فائرنگ

جموں ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بارڈر آؤٹ پوسٹس پر فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ بی ایس ایف عہدیدار نے بتایا کہ کل رات آر ایس پورہ سیکٹر پر پاکستانی رینجرس نے 4 تا 5 راؤنڈ فائرنگ کی ۔ بی ایس ایف فوج نے جو سرحد کی حفاظت پر مامور ہے ، جوابی فائرنگ کی ۔ ہندوستان کی طرف کوئ

مودی کے دورہ کے پروگرام پر یوروپی یونین کی سردمہری

نئی دہلی ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کی سردمہری کے باعث مودی حکومت مایوسی کا شکار ہوگئی ہے ۔ اس لئے وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ ماہ دورہ یوروپ اور کنیڈا کے دوران برسلس کے سفر کے منصوبے کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجی امور کے عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ وزیراعظم مودی اپریل میں جرمنی اور فرانس کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ اس دو

نن کی عصمت ریزی واقعہ ، 8 گرفتار

کشن نگر ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کے ایک کانونٹ اسکول میں 71 سالہ نن کی اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ رومن کیتھولک کے اعلیٰ عہدیدار آج یہاں پہونچے تاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرسکیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول پر حملہ کرنے والے بظاہر سب سے سینئر نن کے بارے میں دریافت کررہے تھے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہ

شہر میں رہزنی کے تین واقعات

حیدرآباد ۔ 15؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے تین رہزنی کی وارداتوں میں رہزنوں نے خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ آصف نگر پولیس کے بموجب آج صبح گڈی ملکاپور مارکٹ سے 45 سالہ خاتون انیتا اپنے مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ دو موٹر سیکل سوار رہزن اس کے گلے میں موجود 11تولے طلائی چین اڑا لی اور وہاں سے فرار ہوگئ

پاکستان میں دو چرچوں پر خودکش حملہ ، 15 ہلاک

لاہور ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے دو خودکش بمباروں نے آج دو پرہجوم گرجا گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ اس کے نتیجہ میں 15 افراد ہلاک اور تقریباً 80زخمی ہوگئے ۔ لاہور میں سب سے بڑی عیسائی آبادی والی بستی میں اتوار کو خصوصی عبادت کے دوران یہ واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد ہجوم تشدد پر اتر آیا جس میں دو مشتبہ دہشت گ

وجئے نگر کالونی میںمہیب آتشزدگی کا واقعہ ‘ بیشمار کارخانہ خاکستر

حیدرآباد ۔ /15 مارچ (سیاست نیوز) شہر کے گنجان آبادی والے وجئے نگر کالونی میں آج مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں بیشمار کارخانے جلکر خاکستر ہوگئے اور لاکھوں روپئے نقصانات کا تخمینہ کیا گیا ہے پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آیا جبکہ بعض افراد کا یہ کہنا ہے کہ گیاس ویلڈنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب

مساجد کیخلاف بی جے پی لیڈر کے بیان کی مذمت

لکھنؤ ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسلم پرسنل بورڈ نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی کہ مسجد کوئی مذہبی مقام نہیں ہے اسے کسی بھی وقت منہدم کیا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ سبرامنیم سوامی کا بیان بی جے پی حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا نظام ال