ایران کے تائید ی حوثیوں پر سعودی قیادت میں حملوں کی مخالفت

صنعاء۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے جنگ زدہ یمن سے اپنے عملہ کا تخلیہ کردیا۔ اس دوران روس نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ایران کے تائید یافتہ حوثی باغیوں پر سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملوں سے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری نیوکلیئر مذاکرات کا عمل متاثر ہوگا۔ یمن کے صدر عبد ربو منصور ہادی نے اپنے عرب حلیفوں پر زور دیا ہ

ایرکینیڈا کا طیارہ رن وے سے اُتر گیا ، 23 مسافر زخمی

مونٹریال۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرکینیڈا کا ایک جیٹ آج نوا اسکوٹیا میں ہیلی فیاکس کے اصل ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے سے اُتر گیا جس کے نتیجہ میں زخمی کم سے کم 23 مسافرین کو دواخانہ سے رجوع کردیا گیا۔ اس ایرلائنس ادارہ نے قبل ازیں ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ٹورنٹو سے روانہ ہونے والا یہ طیارہ AC624 ہیلی فیاکس ایرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد رن وے س

مرکزی حکومت سے تلنگانہ کیلئے 150 کروڑ روپئے جاری

حیدرآباد 29 مارچ ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت نے آج ریاست تلنگانہ کیلئے آج 150 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ۔ ریاست آندھرا پردیش کیلئے مرکز نے جملہ 385 کروڑ روپئے جا ری کئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 13 ویں فینانس کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر مرکزی حکومت نے دونوں ریاستوں کیلئے یہ رقومات جاری کی ہیں۔

وشاکھا پٹنم میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکہ ‘ 5 ورکرس ہلاک

حیدرآباد 29 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم کے ایک گاؤں میں پٹاخے تیار کرنے والی فیکٹری میں ہوئے دھماکہ اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجہ میں پانچ ورکرس ہلاک اور 9 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ مہلوکین و زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ آج شام گوکل پاڈو گاوں ضلع و

انتقال

حیدرآباد 29 مارچ (راست) میر لائق علی خان (افسر پاشاہ) ولد میر یوسف علی خان ریٹائرڈ (اے جی آفس) کا 28 مارچ بروز ہفتہ 96 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد کنگس کالونی میں ادا کی گئی۔ تدفین گولکنڈہ قلعہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849635005 پر ربط کریں۔