Month: 2015 مارچ
بن لادن کا پتہ بتانے والے شخص کے وکیل کو گولی ماردی گئی
پشاور ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کا فرضی پولیو ٹیکہ اندازی مہم کے ذریعہ پتہ چلانے میں امریکی فوج کی مدد کرنے والے ڈاکٹر کے وکیل کو آج نامعلوم مسلح افراد نے گولی ماردی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی تین ماہ بیرون ملک رہنے کے بعد حال ہی میں اپنے گھر واپس ہوئے تھے۔ کسی بھی گروپ نے تاحال ذمہ داری
کالا دھن بے نقاب کرنے کیلئے بل کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیرون ملک جمع کالا دھن اور غیر قانونی اثاثہ جات بے نقاب کرنے کے مقصد سے مرکزی کابینہ نے آج ایک بل کو منظوری دیدی۔ اس بل میں ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے قانونی چارہ جوئی اور سخت سزاؤں جیسے 10 سال قید بامشقت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقد
تلنگانہ میں زرعی شعبہ کی امداد سے نبارڈ کا اتفاق
چیرمین ہرش کمار بھنوالا کی چیف منسٹر کے سی آر سے بات چیت
عام آدمی پا رٹی قومی سطح کی ہوگی: سیاسی امور کمیٹی کا فیصلہ
نئی دہلی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی ہونے کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو یہ ہدایت دی ہے کہ سرکاری رہائش گاہ میں موجود تمام ایرکنڈیشنرس کو نکال دیا جائے۔ وہ عنقریب شمالی دہلی کے سیول لائینس علاقہ میں واقع 6 فلیگ اسٹاف روڈ رہائش گاہ منتقل ہونے والے ہیں۔ کجریوال کی یہ ہدایت سینئر
رائلسیما میں قحط سالی، مرکز سے 88 کروڑ روپئے جاری
4اضلاع کو مرکزی ٹیم روانہ کرنے وزیرزراعت کافیصلہ
اراضی بل کے خلاف اپوزیشن کا متحدہ مارچ
نئی دہلی ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت کے خلاف پہلی مرتبہ اپوزیشن جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اراضی حصولیابی ایکٹ میں ترمیمات کے خلاف سونیا گاندھی کی زیر قیادت 14 سیاسی جماعتوں کے قائدین نے پارلیمنٹ تا راشٹرپتی بھون احتجاجی مارچ منظم کیا۔ 26 قائدین بشمول سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور دیوے گوڑا پر مشتمل وفد نے صدر جم
جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالعزیز کی تدفین
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (دکن نیوز) جماعت اسلامی ہند کی بزرگ شخصیت مولانا محمد عبدالعزیز سابق نائب امیر جماعت اسلامی ہند کی آج تدفین عمل میں آئی۔ سینکڑوں افراد نے آج ان کی رہائش گاہ پہنچ کر آخری دیدار کیا۔ مولانا کے جسد خاکی کو جامعہ دارالھدیٰ کے میدان میں لگائے گئے عارضی شامیانے میں 12.30 بجے دن لایا گیا۔ مولانا کا دیدار کرنے والوں کی بڑی تع
بی جے پی پر مذہبی تعصب کا ماحول پیدا کرنے کا الزام
نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج اپوزیشن اور برسراقتدار پارٹی کے ارکان کے درمیان فرقہ وارانہ واقعات کی ’’بڑھتی ہوئی تعداد‘‘ پر گرماگرم زبانی تکرار کے مناظر دیکھے گئے۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’مذہبی تعصب‘‘ کا ماحول پیدا کررہی ہے، حالانکہ وزیراعظم نریندر مودی نے اق
سرقہ میں ملوث سافٹ ویر انجینئر گرفتار
حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز پولیس نے ایک سافٹ ویئر انجنیئر کو سرقہ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ومشی کرشنا نے دو سال قبل اپنے قریبی رشتہ داروں کے مکان واقع بنجارہ ہلز میں 44 تولے کے طلائی زیورات کا سرقہ کیا تھا اور پولیس نے آج اسے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 25 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔
وزیراعظم کے بھائی کی بی جے پی حکومت پر تنقید
نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی نے آج بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی توقعات کی تکمیل سے قاصر رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ پرہلاد نے جنتر منتر پر احتجاجی جلوس میں شرکت کی جس کا اہتمام کل ہند فیر پرائس شاپ فیڈریشن نے کیا تھا جس کے پرہلاد نائب صدر ہیں۔ یہ
خانہ پور میں فرقہ پرستوں کے حملہ میں 3 نوجوان زخمی
خانہ پور ۔ 17 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانہ پور میں اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں نے مسلم نوجوانوں پر اپنی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ ہندو شرپسند عناصر کے خلاف مسلم قائدین و کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاج کیا۔ تفصیلات کے بموجب کل رات 9 بجے ایم ایم علی ٹاور کے قریب اکثریتی فرقہ کے 8 تا 10 نوجوانوں نے 3 مسلم نوجو
جموں و کشمیر اسمبلی کے ارکان کی حلف برداری میں تنازعہ
جموں 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے دیگر 83 ارکان کے ساتھ آج بارہویں جموں و کشمیر اسمبلی کی رکن کی حیثیت حلف لیا جبکہ اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس سے شروع ہوگیا ۔ عبوری اسپیکر محمد شفیع نے 89 رکنی اسمبلی میں 85 ارکان کو حلف دلوایا سکریٹری جموں و کشمیر اسمبلی مسٹر ایم رمضان نے م
انتقال
حیدرآباد /17 مارچ ( راست ) جناب محمد سمیع اللہ خان ریٹائرڈ اے سی پی آندھراپردیش اور اولمپک فٹبال کھلاڑی کا بعمر 83 سال 16 مارچ کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلامک فاؤنڈیشن ویلا شکاتو امریکہ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ڈاکٹر محمد رفیع اللہ اور شفیع اللہ کے علاوہ ایک دختر شا