پوتنگل بازار کی سالانہ طئے بازاری کا 24 مارچ کو ہراج

کوٹگیر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوٹگیر منڈل کے موضع پوتنگل کی سرپنچ جی گنگامنی وٹھل کی اطلاع کے بموجب 24 مارچ کو پوتنگل بازار کی سالانہ طئے بازاری کا ہراج عام مقرر ہے۔ جس میں کامیاب بولی دہندگان کو ایک سال تک کیلئے بیوپاریوں سے روزانہ طئے بازاری کی فیس وصول کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ۔

بودھن میں اقلتیوں کو روزگار کیلئے قرض کی فراہمی

کوٹگیر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم پی ڈی او کوٹگیر مسٹر بالا گنگادھر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ کوٹگیر منڈل میں موجود تین بینکوں ، دکن گرامینا بینک موضع ایتنڈہ کے علاوہ کوٹگیر مستقر اور موضع پوتنگل میں واقع SBH کی شاخوں سے فی برانچ 18 یونٹس جملہ 54 افراد کو قرض کی اجرائی کیلئے محکمہ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے خواہش کی م

انتقال

سدی پیٹ /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اظہار الدین صاحب مرحوم مدرس کی اہلیہ محترمہ خدیجہ بیگم کا بعمر 83 سال مختصر علالت کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کہ مسجد محلہ چھروادان سدی پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے محمد ظہیرالدین اقبال اور محمد اشیر الدین اور ایک لڑکی ہے ۔ تدفین آبائی قبرستان محلہ بارہ امام میں ع

کاغذنگر میں فوٹو گرافرس اسوسی ایشن کا احتجاج

کاغذنگر /18 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں فوٹو گرافرس اسوسی یاشن کی جانب سے کاغذنگر بند منایایا گیا۔ اس موقع پر ایک ریالی کا بھی اہتمام کیاگیا ۔ یہ ریالی شہر کی اہم شاہراہوں سے گذرتے ہوئے راجیو گاندھی چوک پہونچی بعد ازاں تحصیلدار کاغذنگر مسٹر سریش کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ کمپیوٹر کے ذریعہ

ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرحی مشاعرہ

کریم نگر /18 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) صدر ادارہ محمد بشیر الدین حیدر کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرحی و غیر طرحی مشاعرہ انشاء اللہ بتاریخ 20 مارچ بروز جمعہ بوقت 9.15 بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوگا ۔ جناب عبدالباری لطیفی موظف مدرس مشاعرہ کی صدارت کریں گے ۔ جناب محمد عبدالروف موظف فزیک

کریم نگر میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن و اصلاح معاشرہ

کریم نگر /18 مارچ ( ذریعہ فیاکس ) حافظ عبدالحکیم خان مدرس مدرسہ فیض ابرار کے بموجب مدرسہ ا سلامیہ فیض ابرار کشمیر گڈہ کے زیر اہتمام مدرسہ ہذا کا پہلا جلسہ تکمیل حفظ قرآن یکم اپریل بروز چہارشنبہ بمقام این این گارڈن اشوک نگر بعد نماز عشاء منعقد ہونے والا ہے ۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی کریں گے اور بطور مہمان خصو

عالمی معیار کا حج ہاؤز، 3000 اردو اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے3000 اردو اساتذہ کے تقررات، اقلیتی طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی ہارڈ ویر پارک کے قیام، پہاڑی شریف میں عالمی معیار کے حج ہاوز کی تعمیر، تمام سرکاری اور خانگی مدارس میں اردو کو بحیثیت اختیاری مضمون شامل کرنے اور ادارہ انیس الغرباء کی ترقی و توسیع کیلئے اراضی فراہم کرنے کا ا

ہندو تنظیموں کے بیانات اور متنازعہ پروگرامس صرف پروپگنڈہ

لکھنؤ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سہ روزہ اجلاس جئے پور میں 20 مارچ سے شروع ہورہا ہے۔ ہندو تنظیموں کے متنازعہ ’’گھر واپسی‘‘ پروگرام اور دیگر کئی امور پر اس اجلاس میں غور و خوض ہوگا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا نظام الدین نے کہا کہ جمعیت اور بورڈ نے اس مسئلہ پر اپنا موقف پہلے ہی واض

لکھوی کی ضمانت پر رہائی منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

اسلام آباد۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی منسوخ کرنے کیلئے حکومت کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 26 مارچ کو مقرر کی گئی ، کیونکہ لکھوی کے وکیل صفائی آج حاضر نہیں تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ وہ مقدمہ کی سماعت میں تاخیر ک

ہند۔پاک روابط کی بہتری میں ’’سیاست‘‘ حائل

کولکتہ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر متعینہ ہند عبدالباسط نے آج کہا ہے کہ ’’سیاست یا مسائل‘‘ باہمی روابط کو بہتر بنانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ حالانکہ سرحد کی دونوں طرف عوام بہتر تعلقات اور ترقی کے خواہاں ہے۔ آج کلکتہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ خصوصی سیشن بعنوان ’’ہندوستان اور پاکستان کے مابین تجارتی رواب

دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو رائے دہی سے محروم کیا جائے

بہریچ ۔ 17 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وی ایچ پی کی شعلہ بیان لیڈر سادھوی پراچی نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کیا ہے کہ دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو حق رائے دہی سے محروم کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے ہندو سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو بلا لحاظ مذہبی وابستگی رائے دہی کے حق سے محروم کرنے قانون بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے ک

ایودھیا کی محصلہ جائیدادوں پر 12 کروڑ روپئے خرچ

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 20 سال میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد کے مقام کی دیکھ بھال اور تحفظ کیلئے جملہ 12 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ بااختیار شخص و کمشنر فیض آباد ڈیویژن کی فراہم کردہ اطلاع کے بموجب 1994-95ء سے 2014-15ء تک جملہ 12 کروڑ روپئے ان مقامات کی دیکھ بھال کیلئے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ دستور کے مطابق دیکھ بھال کی ذمہ داری حکوم