ہندوستان میں 95.5 کروڑ موبائل صارفین

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی 120 کروڑ آبادی میں 95.5 کروڑ موبائل فون کنکشنس ہیں۔ وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرساد نے آج لوک سبھا میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعداد اس بات کا مظہر ہے کہ ملک میں موبائل فون نیٹ ورک کس قدر وسعت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے وقفۂ سوالات کے درمیان بتایا کہ گزشتہ سال تک ملک میں 30 کروڑ انٹرنیٹ کنک

گاندھی جینتی کی تعطیل حذف ،راجیہ سبھا میں گوا حکومت پر تنقید

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ِ گوا کی جانب سے تعطیلات کی فہرست میں 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) حذف کئے جانے کا مسئلہ آج کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں اٹھایا۔ مرکز نے بی جے پی زیراقتدار ریاست کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ طباعت کی غلطی تھی جسے درست کیا جارہا ہے۔ شانتا رام نائیک (کانگریس) نے وقفۂ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ک

معمر راہبہ کی عصمت ریزی : انسانی حقوق کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)قومی انسانی حقوق کمیشن نے حکومت مغربی بنگال سے معمر راہبہ (نن) کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس مغربی بنگال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں اندرون دو ہفتے رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے میڈیا کی رپورٹس پر ازخود

وزیراعظم سری لنکا کے ریمارکس پر پارلیمنٹ کا اظہارِ تشویش

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ میں آج ارکان نے وزیراعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے کے اِن ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ان کے ملک کی بحریہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مداخلت کار کو گولی مار دے۔ اپوزیشن کے احتجاج کی بناء حکومت کو اس مسئلہ پر مباحث کے لئے آمادگی ظاہر کرنی پڑی۔ لوک سبھا ڈپٹی اسپیکر اور انا ڈی ایم کے لیڈر ا

کجریوال کو پرشانت بھوشن کا ایک اور مکتوب

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ناراض لیڈر پرشانت بھوشن نے پارٹی سربراہ اروند کجریوال کو ایک اور مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے اٹھائے گئے دیرینہ مسائل کی سمت توجہ دلائی۔ سماجی کارکن و وکیل پرشانت بھوشن نے اِن اطلاعات کو بھی مسترد کردیا کہ اگر کجریوال نے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے قومی عاملہ

سلیم خاں اور چار دیگر کا پدم ایوارڈس قبول کرنے سے اِنکار

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشہور قلم کار سلیم خاں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے والد اور چار دیگر نے سال 2015ء میں پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ عام روایت یہ ہے کہ ایوارڈ کا اعلان کرنے سے قبل جس شخص کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے، اس کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہ

ممتا بنرجی کو دورۂ پاکستان کی دعوت

کولکتہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے انتہائی مقبول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے آج اُنھیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور طلباء کے باہمی تبادلہ کا آغاز کرنے کی خواہش کی۔

نیتن یاہو کی کامیابی پر عالمی ردعمل

رملہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے نیتن یاہو کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی ایسی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو اُصولی اعتبار سے فلسطین کے مسئلہ کا دومملکتی حل تسلیم کرنے کیلئے تیار ہو۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے بنجامن نیتن یاہو کو

سونیا گاندھی کا ہزارے کو مکتوب حصول اراضی بِل کی مخالفت کا عہد، راجستھان کا دورہ

نئی دہلی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج گاندھیائی قائد انا ہزارے کے این ڈی اے حکومت کے حصول اراضی بِل کے بارے میں اندیشوں سے اتفاق کرتے ہوئے عہد کیاکہ بھرپور طاقت کے ساتھ اِس کی مخالفت کی جائے گی۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سونیا گاندھی 20 مارچ کو راجستھان کا ایک روزہ دورہ کریں گی اور اُن کاشتکاروں سے ملا

راجناتھ سنگھ کا دورۂ اٹاری

نئی دہلی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ واگھا ۔ اٹاری سرحد کا دورہ کریں گے اور ایک تعمیرات عامہ پراجکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ انسداد دہشت گردی کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جو جئے پور میں مقرر ہے۔اِس 3 روزہ کانفرنس کا کل سے آغاز ہورہا ہے۔

آٹھ لاکھ روہنگیا مسلمان بے گھر

اقوام متحدہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے خصوصی قاصد برائے میانمار نے اپنی رپورٹ میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں عالمی ادارہ کو پیش کی ہے جس کے بموجب نسلی فسادات کی وجہ سے 8 لاکھ روہنگیا مسلمان بے گھر اور بے سہارا ہوچکے ہیں۔ اِن میں سے کچھ پڑوسی ملک چین اور دیگر متصلہ ممالک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔ حا

مصر کے 22 اسلام پسندوں کو پولیس پر حملہ کے الزام میں سزائے موت

قاہرہ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے 22 اسلام پسندوں کو محمد مرسی کی 2013 ء میں فوجی بغاوت میں اقتدار سے بیدخلی کے بعد ہونے والے تشدد کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ اُن پر الزام تھا کہ وہ کرداسا پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایک ملازم پولیس کو ہلاک اور دیگر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے پولیس ع

مسئلہ کشمیر کی عدم یکسوئی پر بی جے پی کا جموں و کشمیر کی مخلوط حکومت سے سبکدوشی کا اعلان: امیت شاہ

احمدآباد 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں و کشمیر کے بارے میں تنازعات کے دوران حکومت پر بی جے پی نے الزام عائد کیاکہ وہ علیحدگی پسندوں کی حامی ہے۔ صدر بی جے پی امیت شاہ نے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قومی مفاد کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جموں و کشمیر میں صرف اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ مسئلہ کشمی

تیونس میوزیم پر بندوق برداروں کا حملہ، 21 ہلاک

تیونس 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حملہ آوروں نے آج تیونس کے دارالحکومت کی میوزیم پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 21 سیاحوں کو ہلاک کردیا جبکہ کئی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ مہلوکین میں بندوق بردار بھی شامل ہے لیکن دیگر حملہ آور فرار ہوگئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ شہر تیونس کی نیشنل باردو میوزیم میں پیش آیا۔ مہلوکین میں 7

لکھوی کو رہا نہیں کیا گیا، ممبئی حملوں کا سرغنہ ہنوز زیر حراست

کولکتہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے توثیق کی کہ ممبئی حملوں کا اصل سازشی سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور وہ ہنوز حراست میں ہے۔ اُنھوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ ان کے ملک کی عدلیہ اُس (لکھوی) کے خلاف کارروائی کرے گی۔ مسٹر عبدالباسط نے آج یہاں ایک پروگرام کے موقع پر اخباری

جموں و کشمیر میں تمام فریقین کیساتھ ’’بامقصد مذاکرات ‘‘

جموں۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومتِ جموں و کشمیر تمام داخلی فریقین بشمول سیاسی گروپس سے بلالحاظ ان کے نظریات و ترجیحات ’’بامقصد مذاکرات‘‘ شروع کرے گی۔ گورنر این این ووہرا نے آج ریاستی مقننہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت بامقصد اور ٹھوس مذاکرات شروع کرنے میں معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ

پاکستان میں مزید نو قیدیوں کو پھانسی

اسلام آباد ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ عزم مصمم کرلیا ہے کہ وہ سزائے موت پانے والے تمام قیدیوں کو یکے بعد دیگرے تختۂ دار پر چڑھادے گا ۔ کل 12 قیدیوں کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد آج مزید نو قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا ۔ پاکستان کے اس اقدام پر دائیں بازو کے گروپس کے ذریعہ تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجا

آئی اے ایس افسر کی پراسرار موت کیخلاف احتجاج

بنگلور ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک جواں سال فرِض شناس آئی اے ایس افسر کی پراسرار موت کے خلاف عوامی غم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کے خاندان نے بھی اس کی خودکشی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور شبہ ظاہر کیا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے ۔ خاندان نے اس پراسرار موت کی سی بی آئی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس مسئلہ پر کرناٹک قانون ساز اس