Month: 2015 مارچ
داعش‘ عراق میں یزدی اقلیت کی نسل کشی کی مرتکب : اقوام متحدہ
نیویارک 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق میں داعش کے جنگجووں کی جانب سے یزدی اقلیت کے قتل عام سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اْن کی نسل کشی کرنا چاہتے ہیں۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت داعش کے خلاف مقدمہ چلائے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش یزدیوں کو ایک گروہ سمجھتے ہوئے انھیں تباہ کرنے کا اراد
حیدرآباد میں ترکی کے قونصل خانہ کا آج افتتاح
حیدرآباد /20 مارچ ( سیاست نیوز ) ترکی کے پہلے قونصل خانہ کا جنوبی ہند حیدرآباد میں کل افتتاح عمل میں آئے گا ۔اس موقع پر تلگو اداکارہ لکشمی منجو پہلی خاتون ہوں گی ۔ جنہیں ترکی کے قونصل جنرل ویزا جاری کریں گے ۔
قتل کیس میں ملوث 12 افراد گرفتار
حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں سید نثار حسین عرف اسد قتل کیس میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے مہلک ہتھیار برآمد کرلئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 16 مارچ کی صبح میر عالم ٹینک حسن نگر میں راجندر نگر پو
چائے پر جھگڑا، ہوٹل مالک کا قتل
ملزمین کی پولیس کو تلاش، دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج
میوزیم پر حملہ کرنے والے تربیت یافتہ تھے: تیونس
تیونس ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جن دو بندوق برداروں نے فائرنگ کے ذریعہ جن 21 سیاحوں کو ایک میوزیم میں نشانہ بنائے ہوئے ہلاک کیا تھا ، ان کے بارے میں اب یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے لیبیا میں تربیت حاصل کی تھی ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے سیکوریٹی رفیق شبیلی نے خانگی الہیوار ٹیلی ویژن کو یہ بات بتائی جن کے نام یسین عابدی اور حلیم کیجنوئی بن
انتقال
جناب محمد مشتاق خان ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا 19 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء بڑی مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑے قبرستان میں کی گئی۔ فاتحہ سیوم 21 مارچ شنبہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977178816 ، 9010077637 پر ربط کریں۔
یمنی مساجد میں خودکش دھماکے ، 142 جاں بحق
صنعا ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خودکش بم دھماکوں میں جن کی ذمے داری اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ نے قبول کرلی ، آج جمعہ کے موقع پر یمنی دارالحکومت کی مسجدوں میں کم از کم 142 افراد جاں بحق اور 345 دیگر زخمی ہوگئے، جبکہ اس حملے میں حوثی جنگجوؤں کے بشمول مصلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ دھماکے یمن میں مہلک ترین حملوں میں سے ہیں، جو بڑھتے عدم استحکا