سامبا میں ایک اور حملہ، دو عسکریت پسند ہلاک

جموں، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں نے دو روز میں دوسری مرتبہ حملہ کیا جب اُن میں سے دو نے آج ضلع سامبا میں جموں۔ پٹھان کوٹ ہائی وے پر فوجی کیمپ پر فائرنگ کردی اور جوابی حملے میں مارے گئے ۔ سکیورٹی عہدیداروں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے صبح لگ بھگ 5:50 بجے سامبا کے میشوارہ علاقہ میں آرمی کیمپ پر فائرنگ کی اور گرینیڈز پھینکے۔ وزیر دفاع

مرکز کی باگ ڈور آر ایس ایس کے ہاتھ : تیستا سیتلواڈ

چینائی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی بی جے پی حکومت دراصل آر ایس ایس کی جانب سے چلائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سماجی جہدکار تیستا سیتلواڈ نے آج دعویٰ کیا کہ ’’ سنسکرت کے رنگ میں ڈھالنا‘‘ جیسے مسائل ایسے عمل کا حصہ ہے کہ ہندوستان کو ہندو مملکت میں تبدیل کیا جائے۔ ’’میرا ماننا ہے کہ مرکز کی حکومت آر ایس ایس کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ

۔ مودی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈہ کو آر ایس ایس نے ہوا کردیا

جئے پور ، 21 مارچ (پرویز باری کا ای میل) ’’وہ جن کے ہاتھوں میں اقتدار کی باگ ڈور ہے آج انہیں یہ نہایت واضح کردینا ضروری ہے کہ جو کچھ بھی دستوری حقوق مسلمانوں کو آزاد ہندوستان کے شہری کی حیثیت سے حاصل ہے وہ انھیں جمہوری انداز میں عطا کئے جانے چاہئیں۔ یہ حکومت ِ وقت کیلئے لازمی ہے کہ ہندوستانی دستور کا احترام کرتے ہوئے مسلمانوں اور اس م

فہرست رائے دہندگان کو آدھار سے مربوط کرنے کا کام جاری

کولکتہ ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کیا جارہا ہے ۔ اس طرح فہرست ر ائے دہندگان کا بائیو میٹرک ڈاٹا جمع ہوجائے گا اور جعلسازی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔ چیف الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے کہا کہ جب ہم EPIC کارڈ پر آدھار نمبر درج کردیں گے اس سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ اس

۔1987ء کے ہاشم پورہ قتل عام میں ۔16 پولیس ملازمین بری

نئی دہلی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سولہ پولیس ملازمین کو آج یہاں ایک عدالت نے اترپردیش میں 1987ء کے ہاشم پورہ قتل عام کیس میں قتل اور دیگر جرائم کے الزامات سے بری کردیا۔ اس واقعہ میں 42 مسلمان ہلاک ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل سیشنس جج سنجے جندال نے 16 پراونشیل آرمڈ کانسٹبلری (پی اے سی) پرسونل کو قتل، اقدام قتل، ثبوت سے چھیڑچھاڑ اور سازش سے متعلق ال

قرآنی تعلیمات پر عبور نہ رکھنے والے فتوے جاری نہ کریں

ریاض ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ چیرمین کونسل آف سینئر اسکالرس نے سرکاری آفیسرس ، کنٹراکٹرس ، صحافیوں اور مفکرین اسلام پر زور دیا کہ ان کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کی خدمت دیانتدارانہ طورپر انجام دیں ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری عہدیدار اگر ملک کے رازوں کے چھوٹے سے چھوٹے راز کو بھی افشاء کرتے ہیں تو یہ غ

شیشہ و تیشہ

دلاور فگار
اردو ڈپارٹمنٹ!
اک یونیورسٹی میں کسی سوٹ پوش سے
میں کہا کہ آپ ہیں کیا کوئی سارجنٹ
کہنے لگے جناب سے مس ٹیک ہو گئی
آئم دی ہیڈ آف دی اردو ڈپارٹمنٹ
………………………
وفات ناگہانی!
خدا جانے سبب کیا تھا وفات ناگہانی کا
ابھی تک تو یہ زندہ تھی جو نہلاکر نچوڑا ہے
اماں رہنے دو نہلانے سے بلی کیسے مرجاتی

ویسٹ انڈیز کو شکست‘ فاتح نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ

ویلنگٹن۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 237 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ورلڈ کپ کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ ان کے اس بھاری اسکور کے ساتھ ویلنگٹن میں آج کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ 393/6 نے ویسٹ انڈیز کو 143 رن سے شکست دے دی ۔ گپٹل نے اپنی یادگار اور تاریخی اننگز میں 163گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11چھکوں اور 24

ہندوستان کو شکست دینا ایک دشوار چیلنج

سڈنی۔21 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے بارے میں ہندوستان کو بہتر معلومات حاصل ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ 26مارچ کو سڈنی میں ہونے والے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے موقع پر میزبان ٹیم کو غیر معمولی طور پرچوکسی ‘چست و مستعد رہنا ہوگا ۔ مائیکل کلارک نے جن کی ٹیم گذشتہ روز اڈیلیڈ

ہندوستان کے خلاف اسٹارک کے مظاہرہ کو اہمیت

سڈنی۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق اوپنر اور چیف کوچ جف مارش کا احساس ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈس ( ایس سی جی ) پر ہندوستان کے خلاف ہونے والے مقابلہ میں میزبان ٹیم کیلئے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کا مظاہرہ کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ بائیں ہاتھ کے اسٹارک آسٹریلیا کے کامیاب بولر ثابت ہوئے

پاکستان کی شکست ‘ وہاب ریاض کی شائقین سے معذرت خواہی

کراچی۔21مارچ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ کرکٹ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر قوم سے افسوس اور معذرت خواہی کا اظہار کیا ہے ۔ریاض ورلڈ کپ مقابلہ میں 16وکٹس حاصل کرتے ہوئے ایک کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انہیں آسٹریلیا کے علاوہ ساری بین الاقوامی کرکٹ برادری کی داد وستائش حاصل ہوئی ۔ انہ

ویسٹ انڈیز نے لاپرواہی کی قیمت ادا کی : ہولڈر

ویلنگٹن۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی 143رنز سے شکست کے بعد کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میںشکست کیلئے لاپرواہی کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے ماضی میں دو مرتبہ ورلڈ کپ میںکامیابی حاصل کی تھی اور 2015ء کی ٹیم ماضی کی ٹیموں کے معیار پر اترنے م

ویسٹ انڈیز کے خلاف بہ آسانی کامیابی پر نیوزی لینڈ خاموش‘ سیمی فائنل پر توجہ

ویلنگٹن۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کو شاندار فتح سے ہمکنار کرنے والے اس ٹیم کے دو اسٹار بیٹسمین مارٹن گپٹل اور ٹرینٹ بولٹ نے آج اس آسانی کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کی جس کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کو آج شکست دی ۔ آسان کامیابی کا جشن منانے کے بجائے ان دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل پر توجہ مرکوز کی ہے

ہندوستان کو ٹسٹ اور ٹرائی سیریز میں ایک کامیابی نہیں ملی تھی:ھیزل ووڈ

اڈیلیڈ۔21مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے جوش ھیزل ووڈ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہے کہ ہندوستان کے خلاف ان کی ٹیم کی حالیہ کامیابیوں سے جمعرات کو ہونے والے سیمی فائنل میں انہیں نفسیاتی فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے رواں ٹورنمنٹ میں ہندوستانی ٹیم کو اگرچہ تاحال کوئی شکست نہیں ہوئی ہے لیکن آسٹریلیا میں حالیہ ٹسٹ او

حدیث شریف

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایمان کی علامت انصار سے محبت کرنا اور نفاق کی علامت انصار سے بغض رکھنا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس میں تین باتیں ہوں گی، وہ ایمان کی لذت پائے گا۔ جو اللہ اور رسول کو دُنیا بھر کی چیزوں سے محبوب جانے، کسی سے اللہ ہی کے لئے محبت رکھے اور کفر میں لوٹ کر جانے کو یوں بُرا سمجھے، جس طرح آگ میں جھونکے جانے کو بُرا سمجھتا ہے‘‘۔ (بخاری شریف)