مصر کے سینائی میں بم حملہ 2 فوجی ہلاک ، 6 زخمی

قاہرہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں ایک بکتر بند گاڑی لبِ سڑک بم دھماکہ سے تباہ ہوگئی۔ 2 فوجی مقام حادثہ پر ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اِس بم حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مصر کے شمال مشرقی جزیرۂ نما سینائی میں جنوری 2011 ء سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مصر کے اسلام

پاکستان میں قتل کے مجرم کو سزائے موت

اسلام آباد 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج قتل کے ایک مجرم قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا جبکہ حکومت سزائے موت کے منتظر قیدیوں کو مسلسل موت کی سزائیں دے رہی ہے۔ حالانکہ انسانی حقوق تنظیمیں اِس پر شدید تنقیدیں کررہی ہیں۔ نصراللہ ایک شخص کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جو مبینہ طور پر اُس کا بھائی تھا۔ یہ واقعہ پاکستان کے جنوبی

وسطی یمن میں قبائیلی جھڑپیں،30 افراد ہلاک

عدن 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مخالف فوج اور اُس کی حامی فوج کے درمیان یمن کے وسطی علاقہ میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کی مدد سے باغی مسلح قبائیلیوں سے صوبہ بیضہ میں باہم متصادم ہوگئے۔جھڑپوں میں 9 قبائیلی اور 15 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ قبائیلی دو مکانوں کو جو حوثی باغیوں کے اڈ

آئی ٹی ایکٹ دفعہ 66-A پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم

نئی دہلی۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے آج انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ66-A کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ اس دفعہ کے تحت آن لائن پر جارحانہ تبصرہ کرنے کی پاداش میں سزائے قید ہوسکتی ہے تاہم کانگریس اس قانون میں بعض خامیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ جنتا دل متحدہ لیڈر شرد یاد

قوانین کی خلاف ورزی پر انشورنس کمپنی کو جرمانہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انشورنس ریکولیٹری و ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے اپولو میونچ ہیلت انشورنس کمپنی پر 20 لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کمپنی پر قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ان ایجنٹوں سے پریمیم کی رقم قبول کی تھی جن کے لائسنس ختم ہوگئے تھے ۔

سنگاپور کے بانی وزیر اعظم کی موت پرصدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی۔/24مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے سنگاپور کے صدر ٹونی کینگ یام کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بانی وزیر اعظم سنگاپور لی کیون ویو کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ وہ ایک عظیم مدبر اور ہندوستان کے سچے دوست تھے۔ اور وہ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان گرانقدر تعاون کیلئے ٹھوس بنیاد رکھنے کیلئے یاد رکھ