ساحلی آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 26 مارچ (سیاست نیوز) ساحلی آندھرا میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جبکہ تلنگانہ ‘رائلسیما میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد میں درجہ حرارت اعظم ترین اقل ترین بالترتیب38 اور 23 ڈگری سیلسس کے آس پاس ہوگا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے

کانگریس کے نئے صدر کا انتخاب 30 ستمبر تک عمل میں آئیگا

نئی دہلی 26 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ان قیاس آرائیوں کے دوران کہ راہول گاندھی کو پارٹی قیادت سونپی جاسکتی ہے کل ہند کانگریس کمیٹی نے تنظیمی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کانگریس کے آئندہ صدر کا 30 ستمبر تک انتخاب عمل میں آئیگا۔نئے شیڈول کی خوصیت یہ ہے کہ پارٹی کے انتخابات دو مراحل میں ہونگے ۔ پہلے مرحلہ میں 18 ریاستوں اور

راجکوٹ میں بی جے پی کونسلر کو گولی مار دی گئی

راجکوٹ۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جسدان میونسپلٹی کے بی جے پی کونسل ویپل ہیرپاوا کو ان کے ایک ساتھی کونسلرنے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہیرا پاوا کو کل رات تقریباً 10بجے ایک اور کونسلر گھن شام کوچھر نے اپنے 7حامیوں کے ساتھ علاقہ چتالیہ میں اومیا مندر کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا ‘ جب کہ وہ یہاں پوجا کر کے مکان واپس جارہے

راہبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کیس میں پیشرفت

ممبئی ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : رانا گھاٹ میں راہبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کی تحقیقات میں پولیس نے پیشرفت کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم کو ممبئی میں گرفتار کرلیا ۔ مغربی بنگال پولیس نے ممبئی پولیس کے تعاون سے کل رات ناگپاڑہ میں مشتبہ ملزم سکندر شیخ عرف سلیم کو پکڑ لیا ۔ جسے تحقیقات کیلئے مغربی بنگال منتقل کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں شم

کنگنا رناوت کو پرینکا چوپڑا کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور پرینکا چوپڑا نے اگرچیکہ نیشنل فلم فیر ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ آرائی کی تھی ۔ لیکن فلم کوئین کی ہیروئن جنہیں بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے کہا کہ ان کے درمیان کوئی پیشہ وارانہ رقابت نہیں ہے ۔ 28 سالہ کنگناراوت کو وکاس بہل کی زیر ہدایت فلم کے لیے دوسرا قومی ایوا