کجریوال کے مشورہ پر عمل نہ کرنے مفتی کی ہدایت

جموں۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے کہا کہ کرپشن سے مقابلہ ان کی اولین ترجیح ہوگی لیکن چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے برعکس وہ عوام سے کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنے ساتھ موبائیل فون رکھنے کی ہدایت نہیں دیں گے ۔ تقریب حلف برداری کے بعد پریس کانفرنس

اعلیٰ سطحی عالمی ادارہ میں ہندوستان کی شمولیت

نئی دہلی۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ‘ سنگاپور ‘ برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک کی لیڈ میں شامل ہوجائے گا اور وہاں کالے دھن پر قابو پانے کی تجویز پیش کرے گا جس کے تحت عام آدمی کو پوشیدہ رکھنے والوں اور ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کرنے والوں کے غیر ملکی اثاثہ جات ضبط کئے جاسکتے اور انہیں 10سال کی سزائے قید دی جاسکتی ہے ۔ درحقیقت مجو

جرمنی کے شہر بریمن میں دہشت گردی کا خطرہ

برلن۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی کی پولیس نے آج کہاکہ انہوں نے عارضی طور پر دو افراد کو حراست میں لیا تھا اور ایک اسلامی ثقافتی مرکز کی تلاشی لی گئی تھی ‘اس کے بعد شمالی شہر بریمن میں دہشت گردی کے بارے میں چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ اہم عمارتوں کے پاس پولیس کی نگرانی قائم کردی گئی ۔ ٹاؤن ہال ‘ سب سے بڑے چرچ اور صومعہ کے پا

لوک پال کے بجٹ میں تین گنا اضافہ

نئی دہلی ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سات کروڑ روپئے سے زیادہ رقم مخالف کرپشن ادارہ لوک پال کے اخراجات کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ جاریہ مالی سال میں مختص کی ہوئی یہ رقم ماضی میں مختص کی ہوئی رقم کی تین گناہے ۔آئندہ مالی سال کیلئے انتظامیہ اور تعمیرات سے متعلق اخراجات کیلئے لوک پال کو 7.18کرور روپئے دیئے گئے ہیں ۔ وزارت پرسونل کے مطالبات زر ک

عام آدمی پارٹی میں پھوٹ کے آثار

نئی دہلی۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی میںبحران کی اطلاعات کے دوران پارٹی کے داخلی لوک پال نے قیادت کے نام اپنے مکتوب میں نشاندہی کی ہے کہ اعلیٰ سطحی قیادت میں دو گروپس بن گئے ہیں ۔ اس سے پارٹی میں باہمی مواصلات کی ناکامی اور باہمی عدم اعتماد کا ثبوت ملتا ہے ۔عام آدمی پارٹی کے داخلی لوک پال نے کہا کہ داخلی جمہوریت بحال کرن

پڑوسیوں سے خوشگوار تعلقات : راجناتھ سنگھ

جون پور(یو پی) یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی سرحدات پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ وہ ڈگری کالج کے ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے تو

مصرکے پارلیمانی انتخابات کو عدالتی فیصلہ سے خطرہ

قاہرہ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی سپریم کورٹ نے آج انتخابی قوانین میں ایک غیردستوری فقرہ کے بارے میں اپنا فیصلہ سنایا ۔ اس فیصلہ سے امکان ہے کہ اس سے 21مارچ کو مقرر پارلیمانی انتخابات میں مزید تاخیر ہوگی ۔ اعلیٰ ترین دستوری عدالت کے جج انور العاسی نے کہا کہ دستور کی دفعہ 3کے قانون 202 کے تحت سال 2014ء جو انفرادی نشستوں کے نظام کو باق

کویت میں ’جہادی جان‘ کے رشتہ دارزیرنگرانی

کویت سٹی۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کویت کے عہدیدار’’جہادی جان‘‘ کے کئی رشتہ داروں پر گہری نگرانی رکھے ہوئے ہیں جو خلیجی امارات میں مقیم اور برسرکار ہیں ۔ دولت اسلامیہ کے جلاد کی یہیں پیدائش ہوئی تھی ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب محمد ایموازی یہیں پیدا ہوا تھا ۔ اسے عسکریت پسند قرار دیا گیا ہے اور اس نے کم ازکم 5مغربی یرغمالوں کے سرقلم

نائیجریا میں خودکش خاتون دھماکہ ‘4افراد ہلاک

میڈوگوری۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک گواہ اور ایک صیانتی عہدیدار ان چار افراد میں شامل ہیں جو دو خواتین کے خود کو دھماکہ سے اڑا دینے کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ شمالی نائیجریا کے ایک دیہات کے بس اسٹاپ پر پیش آیا ۔ خودکش بم حملوں کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جو خواتین خودکش بم برداروں نے کیا ہے ۔ ان حملوں کا الزام بوکوحرم انتہا پسن

ممبئی جیسے یورپ میں حملہ کو اسامہ کی منظوری

نیویارک۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ کے اعلیٰ سطحی قائد نے اسامہ بن لادن کی2010ء میں اجازت طلب کی تھی تاکہ ایران کے ساتھ ربط پیدا کر کے دہشت گردوں کی ایک ٹیم کو یورپ میں ممبئی طرز کا حملہ کرنے کی تربیت دی جاسکے ۔ ایک تازہ ترین انکشاف میں دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسامہ القاعدہ کے مکمل طور پر انچارج تھے اور آخری فیصلہ انہی ہوا ک

جیل میں لکھوی کی پُرتعیش زندگی ‘ انٹرنیٹ ‘ موبائیل فونس ‘ ٹی وی اور ملاقاتیوں کی سہولتوں کا انکشاف

اسلام آباد۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لشکرطیبہ کی کارروائیوں کے کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے کلیدی سازشی ہے جیل میں ایک پُرتعیش زندگی گذار رہے ہیں ۔ ان کی رسائی انٹرنیٹ ‘ موبائیل فون تک ہے اور پاکستان کے تحفظاتی اقدامات کے باوجود جو عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے لکھوی سے کئی افراد ملاقات کیلئے

جیل سے فرار ہونے پر 7پاکستانی فوجیوں کے بشمول 10افراد گرفتار

اسلام آباد۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) تین مذہبی قائدین اور 7فوجیوں کو مبینہ طور پر دو دہشت گردوں کی مدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں سے ایک 10 غیر ملکی کوہ پیماؤں کا قاتل ہے جو پاکستان کے علاقہ گلگت ۔ بلتستان کی ایک جیل سے فرار ہوگیا تھا ۔ جیل سے فرار ہونے والوں میں چار قیدی شامل تھے ۔ علاقائی معتمد اعلیٰ سکندر سلطان نے کہا کہ

ونیزولا میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد محدود

کاراکاس۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر ونیزولا نیکولس مادورونے کہاکہ وہ امریکی سفارتکاروں کی تعداد محدود کردیں گے جنہیں جنوبی امریکہ کے اس سوشلسٹ ملک میں کارگذار رہنے کی اجازت ہو گی ۔ انہیں امریکی شہریت کا حامل بھی ہوناچاہیئے ۔اُس کے بعد ہی انہیں ویزٹ ویزا جاری کیا جائے گا ۔ مادورو نے کل کہا کہ امریکہ اُن کے ملک کے داخلی معاملات میں

قاتلوں کو سزا دینے پوٹن کا عہد مغرب کی جانب سے نیمٹسوف کے قتل کی مذمت

ماسکو ۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادمیرپوٹن نے عہد کیا ہے کہ حکومت پر تنقید کرنے والے قائد اپوزیشن بورس منکسوف کے قاتلوں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی ۔ جب کہ مغرب ممالک نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی قتل ‘‘ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 55سالہ سابق نائب وزیراعظم پوٹن پر تنقید کرنے کیلئے مشہور تھے

یوکرین میں جھڑپوں سے معاہدہ صلحخطرہ میں

کیف۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی یوکرین میں شلباری سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جھڑپوں کے منتشر واقعات سے کمزور معاہدہ صلح دہل کر رہ گیا ۔ روس حامی باغیوں اور مبصرین نے انتباہ دیا کہ ملک دوراہے پر ہے۔ فوٹو گرافر سرجینکولائیف نے جو روزنامہ ’’سیگوڈنیا‘‘ سے تعلق رکھتا تھا ہلاک ہوگیا ‘جب کہ وہ دھماکوں صورتحال والے دیہات م

نیوزی لینڈ میں جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا انعقاد

آکلینڈ۔یکم مارچ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں پہلی بار جشن غوث الاعظم دستگیرؒ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایک جلسہ عام منعقد ہوا جس میں اُن کی تعلیمات کے بارے میں نیوزی لینڈ کے نامور علمائے دین نے خطاب کیا اور کہا کہ حضرت غوث الاعظم دستگیرؒ کے خطبات میں توحید پرستی کی جتنی سختی سے تاکید کی گئی ہے کسی اور کے خطبات میں اتنی سخ

وزیرخارجہ کا جاریہ ہفتہ دورہ سری لنکا

کولمبو۔یکم مارچ( سیاست ڈاٹ کام)وزیرخارجہ سشما سوراج جمعہ کے دن کولمبو پہنچیں گی تاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سری لنکا کی راہ ہموار کی جاسکے ۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی 25سال سے زیادہ مدت کے بعد ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کیا گیا ہے ۔ اپنے دو روزہ دورہ میں سشما سوراج وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے سے اور وزیرخارجہ منگالا سمراویرا

معتمد خارجہ جئے شنکر سارک یاترا پر بھوٹان پہنچ گئے

ٹھمپھو۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر آج وزیراعظم بھوٹان تھیرنگ ٹوبگے سے ملے۔ وہ سارک یاترا کی پہلی منزل بھوٹان پہنچ گئے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے بیان کے بموجب ان کے دورہ بھوٹان کے بعد وہ 2مارچ کو بنگلہ دیش ‘3مارچ کو پاکستان اور 4مارچ کو افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ سارک ممالک کے دارالحکومتوں کے دورہ کے موقع پر جئے شنک

معتمد خارجہ جئے شنکر سارک یاترا پر بھوٹان پہنچ گئے

ٹھمپھو۔یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر آج وزیراعظم بھوٹان تھیرنگ ٹوبگے سے ملے۔ وہ سارک یاترا کی پہلی منزل بھوٹان پہنچ گئے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے بیان کے بموجب ان کے دورہ بھوٹان کے بعد وہ 2مارچ کو بنگلہ دیش ‘3مارچ کو پاکستان اور 4مارچ کو افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ سارک ممالک کے دارالحکومتوں کے دورہ کے موقع پر جئے شنک