وادی میں شدید برفباری

سرینگر ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : وادی کشمیر میں موسم کی شدید ترین برفباری کے بعد اس کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے فضائی اور سڑک ٹرافک شدید طور پر متاثر ہوئی اور قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت رک جانے سے ریاست کا رابطہ ملک کے دیگر مقامات سے منقطع ہوگیا ۔ دریں اثناء سری نگر انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک عہدیدا

وزیرخارجہ جئے شنکر کی وزیراعظم و وزیرخارجہ بنگلہ دیش سے ملاقات

ڈھاکہ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ اسے توقع ہیکہ بنگلہ دیش کے ساتھ دو معاہدات پر دستخط ہوں گے جس سے جلد ہی باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بنگلہ دیش کی اعلیٰ سطحی قیادت کے ساتھ آج ’’تعمیری‘‘ بات چیت ہوئی۔ وہ سارک یاترا کے سلسلہ میں بنگلہ دیش پہنچے تھے تاکہ 8 رکنی گروپ

تکریت پر دوبارہ قبضہ کیلئے عراقی فورسیس کی کارروائی

بغداد۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس نے اپنے حلیف شیعہ اور سنی جنگجوؤں کی مدد سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد صدام حسین کے آبائی ٹاؤن ’’تکریت‘‘ کو اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے انتہا پسندوں کے قبضہ سے آزاد کرنا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق کے بڑے حصہ پر عسکریت پسندوں کے

’’جہادی جان‘‘ کو نشانہ بنانے امریکی فورسیس کا فیصلہ

واشنگٹن۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فورسیس لندن کے شخص ’’جہادی جان‘‘ کو نشانہ بنائیں گے جو اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے تعلق رکھتا ہے اور مختلف موقعوں پر داعش کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو فٹیج میں اس شخص کو کئی افراد کے سرقلم کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ کویتی نژاد لندن کے گریجویٹ محمد ایموازی کو ذرائع ابلاغ نے گزشتہ ہفتہ بے نقاب کیا تھا۔ وہ ا

پاک ۔ افغان تعلقات میں معیاری تبدیلی : نواز شریف

اسلام آباد۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے آج کہا کہ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کے ساتھ تعلقات بالخصوص باہمی سلامتی کے شعبہ میں ’’معیاری تبدیلی‘‘ وقوع پذیر ہوئی ہے۔ مسٹر نواز شریف نے افغان سفیر برائے پاکستان جانان موسیٰ زئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے ہوئی

بنگلہ دیش میں بلاگر کی ہلاکت مشتبہ شخص گرفتار

ڈھاکہ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں سکیورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ آج ایک اسلامی بنیاد پرست کو گرفتار کرلیا گیا جس نے مشتبہ طور پر سرکردہ امریکی بلاگر اویجیت رائے کو ہلاک کیا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی کے کٹر مخالف اویجیت کو گزشتہ ہفتہ بہیمانہ انداز میں چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے عہدیداروں نے کہا کہ خرا

ملکہ ٔ ایلزبتھ کا تصویری سکہ جاری

لندن۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شاہی منٹ نے 28 سالہ ملکہ ٔ ایلزبتھ دوم کے پورٹریٹ پر مبنی ایک نیا سکہ جاری کیا ہے جو اُن کے 63 سالہ دور میں یہ پانچواں پورٹریٹ ہے۔