ایران نیوکلیئر پروگرام ، اوباما ۔ نیتن یاہو تنازعہ میں شدت
واشنگٹن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر امریکہ کے صدر بارک اوباما اور اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان پیداشدہ تنازعہ اب لفظی جھڑپ ، بحث و تکرار میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ مسٹر اوباما نے وارننگ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اس مسئلہ پر اسرائیلی وزیراعظم نے ماضی میں غلطی کی تھی ۔ امریکی کانگریس سے کلیدی خطاب کے موقع پ