سعودی عرب کا جنوبی کوریا کے ساتھ نیوکلیئر تعاون معاہدہ

ریاض ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور سعودی عرب نیوکلیئر تعاون کے ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے جبکہ صدر جنوبی کوریا پارک گیون ہائی سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ ایک سفارتکار کے بموجب سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے بھی اس اطلاع کی توثیق کی ہیکہ صدر جنوبی کوریا پارک گیون ہائی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ چکی ہیں۔ ایک سفار

چین :ہینان میں بس کھائی میں گرنے سے 20 ہلاک

بیجنگ ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ہینان میں مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق ایک مقامی اوپرا طائفے سے تھا۔یہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب شمالی ہینان میں لنزہو نامی شہر کے قریب بس کھائی میں جا گری۔ ژنہوا پر جاری تصاویر میں بس

نائجیریا میں فوجیوں کے حملے سے 70 بوکوحرم جنگجو ہلاک

کانو (نائجیریا) ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے فوجیوں نے ان کی مدد شہری سراغ رسانی محکمے کررہے تھے، دعویٰ کیا ہیکہ انہوں نے 70 سے زیادہ بوکوحرم کے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور میڈوگوری کے قریب قصبہ پونڈوگا جس کی دفاعی اہمیت ہے، قبضہ کرنے کی بوکوحرم جنگجوؤں کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک خودکش بم بردار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور

شمس آباد کے موضع سات امرائی میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع سات امرائی میں آج صبح ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ تفصیلات کے بموجب سات امرائی ریلوے گیٹ کے قریبی حصہ میں ایک نامعلوم 45تا50سالہ شخص کی نعش پائی گئی۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر نرسمہا چاری نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض شناخت دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔

شمالی کوریا میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے: رپورٹ

سیئول۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا درمیانی فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے صوبے شمالی پیونگ یانگ میں تجربے کیلئے یہ میزائل نصب کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں دیگر تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔ شمالی کوریا اسی ہفتے شروع ہونے والی امریکہ اور جن

ترکی میں صدر کا ناقد صحافی گرفتار

انقرہ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں پولیس نے ملک کے ایک معروف صحافی مہمت بارانسو کو حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس صحافی کو سرکاری دستاویزات کو نقصان پہچانے اور فوجی افسران کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مہمت کو اس سے قبل دسمبر میں صدر رجب طیب اردغان کے ایک مشیر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھی ح

مغربی انڈونیشیا 6.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا، سونامی کا کوئی انتباہ نہیں

جکارتہ۔ 3 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور 6.4 شدت کے زلزلہ سے جو زیرسمندر آیا تھا، مغربی انڈونیشیاء سے آج ٹکرا گیا۔ امریکی محکمہ ارضاتی سروے کے بموجب سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ مبدا 37 کیلو میٹر (23 میل) کی گہرائی میں تھا اور پلاؤ سائبیرت کے قریب مقامی وقت کے مطابق 5.35 بج

مریکی پولیس کو رویہ تبدیل کرنے اوباما کا مشورہ

واشنگٹن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا کہ میسوری اور نیویارک میں غیرمسلح سیاہ فام افراد کی اموات نے ظاہر کردیا ہے کہ پولیس کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اقلیتی طبقات میں اعتماد بحال کرنے کیلئے اپنا طرزعمل تبدیل کریں۔ انھوں نے کہاکہ فرگوسن میں مائیکل براؤن اور نیویارک سٹی میں ایرک گارنر کی اموات نے مختلف طبقا

افغانستان میں کار بم دھماکہ 8 افراد بشمول شہری ہلاک

قندھار ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عہدیدار نے کہا کہ کم از کم 8 افراد بشمول ایک شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ایک گاڑی جس میں دھماکو مادے بھرے ہوئے تھے، ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ جنوبی افغانستان میں دھماکہ سے اڑا دی گئی۔ عمر زواک نے جو صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان ہے، کہا کہ مہلوکین میں 5 بچے ، 2 فوجی اور ایک ملازم پولیس شامل ہیں۔ یہ حملہ

مزید آسٹریلیائی سپاہیوں کی عراق میں تعیناتی

ملبورن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہا کہ شورش زدہ ملک عراق میں اسلامک اسٹیٹ (داعش ) عسکریت پسند گروپ کے خلاف مقامی سکیورٹی فورسیس کی مدد کیلئے وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے مزید 300 سپاہی روانہ کرنا چاہتا ہے ۔ عراق میں داعش عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مصروف عراقی سپاہیوں کی تربیت کیلئے آسٹریلیا کے 200 خصوصی فورسیس پہلے ہی

وزیراعظم پاکستان کا دورۂ سعودی عرب ملک سلمان سے ملاقات مقرر

اسلام آباد 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف 2 روزہ سرکاری دورہ سعودی عرب پر جس کا آغاز کل سے ہورہا ہے، سعودی عرب کے نئے فرمانروا ملک سلمان سے باہمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نواز شریف ملک سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں جنھوں نے اپنے سوتیلے بھائی ملک عبداللہ کے جنوری میں انتقال کے

ایکسپو پاکستان 2015: 1.3 ارب ڈالرز کے سودوں پر دستخط

کراچی۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ء کے موقع پر 1.3 ارب ڈالر مالیت کے کاروباری سودوں پر دستخط کیے گئے، جس نے اس نمائش کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 77 ملکوں کے 12سو نمائندوں نے اس نمائش کا مشاہدہ کیا، اور 571

مقتول روسی سیاستدان کی آخری رسومات

ماسکو۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی دارالحکومت میں حزب اختلاف کے مقتول سیاستدان بورس نیمزوف کی آج آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس تقریب میں جرمن حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر آج علی الصبح نیمزوف کی میت آندرے سخاروف مرکز برائے انسانی حقوق میں لائی

پاکستان : انسدادِ پولیو قطرے نہ پلانے پر 470 والدین گرفتار

اسلام آباد۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے 450 سے زائد ایسے والدین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے دینے سے انکار کر دیا تھا۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ گذشتہ انسداد پولیو مہم کے بعد شروع کیا گیا تھا۔دو پاکستانی افراد کو ٹیکے جن کی مالیت 37 لاکھ امریک