نیویارک میںسیاہ فام امریکی ہلاکت پر احتجاج

لاس اینجیلس۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کی جانب سے ایک بے گھر شخص کو گولی مارکر ہلاک کرنے کی ویڈیو فوٹیج جب عام ہوئی اور لوگوں نے اسے دیکھا تو لاس اینجیلس کی سڑکیں احتجاجیوں سے بھر گئیں جہاں انہوں نے اس دلدوز واقعہ کے دو روز بعد مہلوک شخص کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق درجنوں احتجاجی لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ (LAPD) کے ہی

میرے بیٹے کے ’’جہادی جان‘‘ ہونے کے کوئی ثبوت نہیں

کویت سٹی۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’جہادی جان‘‘ کے والد نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ ان کا بیٹا دولت اسلامیہ میں ’’جلاد‘‘ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے صرف افواہوں کا بازار گرم ہے۔ جسیم ایموازی نے کویتی اخبار ’’القبس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈی

امریکہ جاسوسہ کی 100 ویں سالگرہ

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایلزبتھ ’’بیٹّی‘‘ میک اشوش ایک امریکی جاسوسہ جس نے 1943ء میں کچھ عرصہ کیلئے ہندوستان میں بھی توقف کیا تھا تاکہ غلط اطلاعات کے ذریعہ جاپانی افواج کے حوصلے پست کئے جاسکیں، اب 100 سال کی ہوگئی ہے۔

کویت میں ہندوستانی ورکرس کی اُجرتوں میں اضافہ

دوبئی۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کویت میں برسرکار اپنے ورکرس کی کم سے کم تنخواہوں کے جدول پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں لیبر مارکیٹ کی صورتِ حال کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ کویت میں موجود ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی ور

آسٹریلیائی اسمگلرس کی سزائے موت پر عمل آوری کیلئے جزیرہ جاوا منتقلی

سیلاکیپ (انڈونیشیا) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے دو منشیات کے اسمگلرس جنہیں آج انڈونیشیا کے ایک جزیرہ پر منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں سزائے موت دی جائے گی جیسا کہ آسٹریلیائی قائد نے بتایا کہ ان کے ملک میں دونوں آسٹریلیائی شہریوں کو سزائے موت نہ دیئے جانے انڈونیشیا کے ساتھ سفارتی کوششوں کے باوجود مایوسی کا سامنا کرنے پر عوام غم

چین کے دفاعی بجٹ میں زائد از 10 فیصد کا اضافہ

بیجنگ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین جاریہ سال اپنے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کرے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے بتایا کہ اگر چین اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کی دوڑ میں اگر پیچھے رہ گیا تو اسے دیگر طاقتور ممالک کی جانب سے خطرہ کا سامنا رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق چین کے دفاع بجٹ میں قطعی طور پر 12.2 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔

ہندوستانی ڈاکٹر کو امریکہ کا باوقار ایوارڈ

واشنگٹن۔4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی نژاد امریکی فزیشن (ڈاکٹر) کو انتہائی باوقار فل برائٹ ۔ نہرو ڈسٹنگینڈ چیر ٹو انڈیا کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی ایچ ایل ترویدی انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسپلانٹیشن سائنسس کی جانب سے ڈاکٹر راہول جندال کی چیئر کی میعاد تک میزبانی کی جائے گی۔ میڈیا ریل

سعودی عرب ، ترکی کے مصر سے پرامن تعلقات کا خواہاں : اردغان

انقرہ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اس بات کا خواہاں ہے کہ ترکی مصر کے ساتھ پرامن رویہ اختیار کرے جو ترکی اور سعودی عرب کے درمیان نااتفاقی کا واحد نکتہ ہے۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان نے یہ بات کہی۔ انہوں نے ہی حال میں تیل کی دولت سے مالامال ملک کا دورہ کیا تھا جبکہ حسن اتفاق سے اس وقت سعودی عرب کے دورہ پر علیحدہ طور پر صدر مصر بھی وہاں

ہندوستان کیساتھ کشیدگی پاکستان کی افغان حکمت عملی پر اثرانداز

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے علاقائی استحکام اور خصوصی طور پر افغانستان کے لئے ماخوذ کی جانے والی حکمت عملی شدید طور پر متاثر ہورہی ہے۔ امریکی سنٹرل کمان سربراہ جنرل رائیڈ آسٹن نے کانگریس ہاؤز آرمڈ سرویسیس کمیٹی کے روبرو ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہند و پاک کے درمیان پ

شخصی ای۔ میل کا استعمال کرکے ہلاری نے قانونی خلاف ورزی نہیں کی

واشنگٹن۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہلاری کلنٹن کے دفتر کی جانب سے ایک ایسا وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جب ہلاری کلنٹن وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز تھیں تو اپنے سرکاری کام انجام دینے کے لئے اپنے شخصی ای۔ میل کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ وضاح

ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر کیری ۔ ظریف بات چیت کا آغاز

ماؤنٹریاکس (سوئٹزرلینڈ) ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی سخت ترین تنقیدوں کی پرواہ کئے بغیر امریکہ اور ایران کے مذاکرات کاروں نے تہران کو اس کے خلاف عائد سخت پابندیوں سے راحت کے عوض اس کے نیوکلیئر پروگرام کو روکنے کیلئے ایک سمجھوتہ پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کردیا۔ اس سمجھوتہ

عام آدمی پارٹی میں بحران عارضی، میں استعفیٰ نہیں دوں گا: یوگیندر یادو

نئی دہلی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی میں اپنی قسمت اور مستقبل کے معلق ہونے کے تناظر میں بڑھتی ناراضگیوں پر پارٹی کے سینئر لیڈر یوگیندر یادو نے کہاکہ یہ بحران ایک ’’عارضی‘‘ ہے۔ وہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔ پارٹی کے اندر ناراضگیاں اور بحران پیدا ہونے کے درمیان آج پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اس اججلاس

آر بی آئی شرح سود میں کٹوتی سے معیشت کو زبردست فروغ متوقع

نئی دہلی 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر بی آئی کی شرحوں میں کٹوتی سے مستقبل قریب میں معیشت کو زبردست فروغ حاصل ہونے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے آج کہاکہ اس فیصلہ سے قرض پر ادا کی جانے والی ای ایم آئیز میں بھی کمی آنی چاہئے اور شرحوں کی شرائط کو بھی مزید آسان بنایا جانا چاہئے۔ آر بی آئی کی جانب سے شرح سود می

سعودی عرب، جنوبی کوریا میں پرامن نیوکلیئر تعاون کا معاہدہ

ریاض۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت اور جنوبی کوریا نے پرامن جوہری تعاون کے ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری تعاون سے متعلق معاہدہ گذشتہ روز ہونے والی سربراہ کانفرنس میں کیا گیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک کون ھی موجود تھیں۔س

شکوہ کے بجائے خوش اسلوبی سے مسائل حل کرنے کی ضرورت

کریم نگر۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کی تقسیم کے بعد دو علحدہ تلگو ریاستیں اپنے اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے آپسی مشاورت کے ساتھ خو ش اسلوبی سے یکسوئی کیلئے آگے قدم بڑھائیں گے۔ تلگودیشم سربراہ و چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے یہ پیغام دیا۔ مستقر کریم نگر امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقدہ ضلعی قائدین و کارکنوں کے جلسوں سے

لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) جناب شیخ عبدالعزیز صدر عید گاہ کوکٹ پلی نے کہا کہ جناب زاہد علی خاں کی سرپرستی میں مسلم نعشوں کی تدفین کا جو سلسلہ جاری ہے اس میں دکھ اور مسرت دونوں شامل ہیں۔ اس لئے کہ ان مسلم نعشوں کی تدفین اسلامی طریقہ پر ہوتی ہے ۔ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اہلیا ن محلہ کوکٹ پلی کے تعاون سے حیدرآباد، سکندرآبا

مسجد مومنان بھینسہ کے لئے مکان وقف ضعیف العمر خاتون صابرہ بیگم کا مستحسن اقدام

بھینسہ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس دور میں اکثر لوگ اس دنیائے فانی کو سنوارنے اور عیش و عشرت کی زندگی گذارنے کیلئے اپنی آخرت کی فکر نہ کرتے ہوئے تمام حدوں کو پار کرکے رتبہ، دولت اور ملکیت کے پیچھے دوڑ دھوپ کررہے ہیں۔ لیکن اللہ پاک کے محبوب بندے آج کے اس تاریک دور میں بھی اپنی آخرت کو سنوانے کی کوشش میں اپنی ذاتی ملکیت کو اللہ کی را

نظام آباد میں مکان سے 26لاکھ روپئے غائب

نظام آباد:4 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے چندر شیکھر کالونی میں واقع ایک مکان سے 26لاکھ روپئے غائب ہوجانے پر پولیس ، افراد خاندان پر ہی شک و شبہ ظاہر کررہی ہے۔ سرکل انسپکٹر ٹائون نرسنگ یادو نے بتایا کہ مہاراشٹرا پربھنی کے اودگیر تعلقہ کے بابو رائو چندرشیکھر کالونی میں مقیم ہے، انہوں نے آبائی وطن تگڑ پردہ میں ساڑھے چا

زیر آب اراضیات کے معاوضہ کا مطالبہ

سرسلہ۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مڈ مانیر پراجکٹ کی تعمیر کی وجہ سے زیر آب آنے والے دیہی مقامات کے متاثرین سرسلہ منڈل چنتل تھانہ کے رہنے والے آر ڈی او دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا آغاز کردیا۔ احتجاج منظم کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر کے دوران جن کے بھی مکانات ، زمینات زیر آب آئے ہیں انہیں ان ک

ایم ایل سی انتخابات کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت

محبوب نگر۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے بہتر انتظامات کی ہدایت ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے چیمبر میں منعقدہ نوڈل آفیسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد تعداد میں ووٹرس ہوں تو نئے پولنگ اسٹیشن کے قیام کی اجازت ملی ہے اور ضلع میں 17نئے پولنگ اسٹیشنس قائم کئے جارہ